Tag: بجلی فراہمی

  • ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر بجلی کی صورتحال کیا ہے؟

    ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر بجلی کی صورتحال کیا ہے؟

    کراچی: سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر متبادل نظام کی بدولت بجلی کی فراہمی جاری ہے، فلائٹ آپریشنز بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کے بعد سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے متبادل نظام کی بدولت صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

    ترجمان کے مطابق اسٹینڈ بائی پاور سسٹمز کی مدد سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے، 2 گھنٹے جنریٹرز پر چلنے کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر معمول کی بجلی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

  • وزیر اعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر ٹیم کو مبارکباد

    وزیر اعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر ٹیم کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقیناً ایک بہت بڑا چیلنج تھا، متعلقہ ٹیم نے دن رات محنت کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقیناً ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔

  • محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی 3 دن سے بند

    محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی 3 دن سے بند

    کراچی: محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہے جس کی وجہ سے افسران و عملے نے دفاتر آنا چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا اہم محکمہ 3 دن سے اندھیرے میں ہے، محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    محکمہ بلدیات سیکریٹریٹ میں اندھیرا اور گرمی سےافسران اور عملہ شدید پریشانی کا شکار ہے، بجلی بند ہونے پر سیکریٹری بلدیات و دیگر افسران نے دفاتر آنا چھوڑ دیا۔

    لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں بھی بجلی نہ ہونے سے اندھیرا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کو بجلی فراہم کرنے والا مین وائر چوری ہوچکا ہے، محکمہ بلدیات کی پی ایم ٹی سے 25 میٹر مین بجلی وائر چوری ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تار چوری ہوجانے کے باعث 3 دن سے محکمہ بلدیات میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

  • موسلا دھار بارشیں: شہر کے 60 سے زائد فیڈر بند

    موسلا دھار بارشیں: شہر کے 60 سے زائد فیڈر بند

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہے، کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر کے 60 فیڈر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر کے 60 فیڈر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیموں سے کلیئرنس ملنے کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

    شہر کے مختلف علاقوں ناظم آباد نمبر 3، گلشن اقبال، ویسٹ وارف لیاری، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6، گلشن کنیز فاطمہ اور شانتی نگر سمیت متعدد علاقوں کی بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پورے شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔

    متعدد سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ کئی علاقوں میں گھروں میں بھی پانی داخل ہوچکا ہے۔

    بارش کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے اور اکثر علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی بند ہے۔