Tag: بجلی فروخت کرنے کا انکشاف

  • کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے سوئی گیس کمپنی کو بھاری نقصان پہنچانے لگے

    کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے سوئی گیس کمپنی کو بھاری نقصان پہنچانے لگے

    کراچی : سہراب گوٹھ الآصف پر غیرقانونی گیس سے بڑے جنریٹرز سے بجلی فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا، اس حوالے سے ایس پی سہراب گوٹھ نے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے سوئی گیس کمپنی کو بھاری نقصان پہنچانے لگے، سہراب گوٹھ الآصف پرغیرقانونی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    جس پر ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے الآصف اسکوائرگیس چوری ہونے کا پتہ چلا ہے، افغان مافیا ایس ایس جی سی گیس سے 20 کے قریب ہیوی جنریٹرز چلاتے ہیں۔

    ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کا کہنا تھا کہ جنریٹرز کے ذریعے غیرقانونی طور پر بجلی فروخت کی جاتی ہے،بجلی کے رہائشی اور تجارتی کنکشن فروخت کیے جاتے ہیں،ایس ایس جی سی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    چوہدری سہیل فیض نے مزید کہا کہ غیرقانونی گیس کنکشن افغان نڑاد مافیا اورتارکین وطن استعمال کر رہے ہیں،یہ ایک سنگین مسئلہ اور ریاست مخالف جرم ہے،اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ علاقہ پولیس عام طور پر قانونی کارروائی کرتی ہے، لیکن ان کنکشنز کو منقطع کرنا تکنیکی مسئلہ ہے،کنکشن منقطع کرنیکے لیے مناسب تکنیکی عملے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس سنگین مسئلے پراپنی ٹیم بھیج کر ایک میٹنگ کروائیں،متعلقہ سیکشن کے تحت ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں، پولیس آپ کے نمائندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی، معاملہ انتہائی حساس اور سنجیدہ نوعیت کا ہے، سرکاری اثاثوں کو بچانے کے لیے توجہ درکار ہے۔