Tag: بجلی مزید مہنگی

  • بجلی صارفین تیار ہوجائیں !

    بجلی صارفین تیار ہوجائیں !

    اسلام آباد : بجلی صارفین بھاری بل ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

    بجلی صارفین سے8 ارب 72کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ، درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔

    نیپرا نے بتایا کہ کپیسٹی چارجزکی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ مین ٹیننس مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس وقت گذشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہورہی ہے، ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کررہے ہیں تاہم گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔

  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار

    لاہور: بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے 5 منافع بخش پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کر لیا ہے، ذرائع وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو کی نجکاری کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

    پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈز کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12 رکنی ہائی پاور بورڈ کی حتمی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی، یہ بارہ ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹرز ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارہ ارکان پاور کمپنیوں کی نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے، واضح رہے کہ وزارت توانائی نے پہلے نقصان والی کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز دی تھی۔ تاہم دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ، جس سے صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپرا کل سماعت کرے گی۔

    بجلی صارفین پر81ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوگی، بجلی کمپنیوں نے اکتوبرتادسمبرکی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے۔

    حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، کیپسٹی چارجز کی مد میں پچہتر ارب چودہ کروڑ روپے وصولی کی درخواست ہے۔

    اس کے علاوہ نقصانات کی مدمیں دس ارب بیاسی کروڑروپےوصولی کی درخواست کی گئی، نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

  • بھاری بھر کم بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے اہم خبر

    بھاری بھر کم بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، نیپرا آج سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی دائر درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دی ، جس میں کہا کہ جولائی میں پانی سے 37.18 اور کوئلے سے 14.68 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فرنس ائل سے 1.98 فیصد اور درامدی ایل این جی سے 19.67 فیصد ، مقامی گیس سے 7.61 فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.29فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    جولائی میں 14 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت اٹھ روپے 96 پیسے فی یونٹ رہی، جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6روپے 89 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

  • کراچی والوں  کے لئے بجلی مزید مہنگی ہوگئی

    کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہوگئی

    اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کیلئےبجلی 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن پر نہیں ہوگا اور اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

    نیپراحکام کا کہنا تھا کہ فروری میں کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 48 روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، وسائل سے ملنے والی بجلی کی قیمت9.05روپے فی یونٹ رہی۔

    یاد رہے کراچی کو بجلی کی تقسیم کے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی 1.62 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی

    سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی

    اسلام آباد : نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی تحت بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین سے سترہ ارب روپے سے زائد وصول کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

    کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    پاور ڈویژن نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ اس اضافے کو جلدی نافذ کریں تاخیر نہ کریں، جس پر نیپرا حکام نے کہا کہ 3روپے 58پیسے کی ایڈجسٹمنٹ پہلے لاگو ہے، 3روپے سے زائد سرچارج کی درخواست بھی آئی ہوئی ہے۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ یہ تو زیادہ ہوجائے گا ایک ماہ میں تو صارفین پر ایسا ظلم نہ کریں ، اس سہ ماہی میں ٹرانسمیشن چارجز ایڈجسٹمنٹ کا فرق زیادہ آیا ہے، اگر یہ چارجز نہ ہوتے تو اس رقم میں سے 11 ارب روپے کم ہوجاتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیسکو کے کیپسٹی چارجز منفی میں ہیں، پیسکو کا صارف شکایت کرتا ہے کہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، پیسکو کہہ رہی ہے کہ پوری بجلی استعمال نہیں کر رہی توپھر کہیں تو گڑ بڑ ہے۔

    نیپرا نے پیسکو سے پوری صلاحیت کے مطابق بجلی استعمال نہ کرنے پر رپورٹ طلب کرلی ۔

  • عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی 22 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست میں پانی سے 38.10 فیصد،کوئلے سے 15.39 فیصد بجلی پیداکی گئی jbko کوئلے سے بجلی کی پیداوار کی لاگت 20روپے 54پیسے تھی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اگست میں فرنس آئل سے 7.27،مقامی گیس سے9.36فیصدبجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سےبجلی کی پیداواری لاگت35روپے61پیسے رہی۔

    درخواست کے مطابق مقامی گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت10روپے49پیسےرہی اور اس عرصے میں درآمدی ایل این جی سے 12.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے نے بتایا کہ اگست میں آر ایل این جی سےفی یونٹ پیداواری لاگت 24روپے72 پیسےرہی، اگست میں جوہری ایندھن سےبجلی کی پیداوار 13.34فیصد رہی۔

    اگست میں 13ارب 63 کروڑ 87 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے11پیسے فی یونٹ رہی، اگست کے لیے ریفرنس فیول لاگت9روپے89پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

  • ‘200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر اثر نہیں ہوگا’

    ‘200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر اثر نہیں ہوگا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کیے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر اس کا اثر نہیں ہوگا، جب کہ صنعتوں پر پیک آورز بھی نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس میں اس اقدام کی وجہ بتانے کی کوشش کی۔

    انھوں نے کہا 2013 سے 2018 میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے، پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کا کوئی بھی مہنگا معاہدہ نہیں کیا، ماضی کے معاہدوں پر بجلی لیں یا نہ لیں، ہم نے ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے، جب کہ ماضی میں لگائے گئے منصوبے بھی ضرورت سے زیادہ کے ہیں، اس لیے حکومت نے اپنے پرانے جنکوز کو بند کر دیا ہے۔

    حماد اظہر نے بتایا کہ بجلی کی خرید و فروخت میں ڈیڑھ سے 2 روپے کا فرق آ رہا ہے، آج بھی ہمیں اسی فرق کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں، نیپرا سے 1.39 روپے یونٹ بڑھانے کے لیے رجوع کیا ہے، ہم نے گردشی قرضہ بڑھنے کے عمل کو ہم نے روکنا ہے جس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    ایک ماہ میں تیسری بار بجلی کی قیمت میں اضافہ

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ حالیہ بجلی قیمت بڑھانے سے 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر اثر نہیں ہوگا، سیزنل پیکیج پر ڈسکاؤنٹ 12.96 روپے یونٹ ہوگی، جب کہ صنعتی یونٹ بھی 12.96 روپے ہی پر یونٹ ہوگا، اور صنعتوں پر پیک آورز بھی نہیں ہوں گے۔

    گیس بحران کے حوالے سے انھوں نے کہا پاکستان میں گیس کا بحران نہیں آیا، پوری دنیا میں 500 فی صد تک گیس کی قیمت بڑھی ہے، پاکستان میں 2019 کے بعد گیس کی قیمت نہیں بڑھی تھی۔

    درآمدی گیس کے حوالے سے حماد اظہر نے بتایا کہ نومبر اور دسمبر کے لیے 10 کارگو بُک ہو چکے ہیں، مزید ایک کارگو اور بھی چند دن میں بک ہو جائے گا، اس عرصے میں 12 کارگو درکار ہوتی ہیں، ضرورت کے مطابق مزید کارگو بھی بک کرلیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے 28 فی صد لوگ صرف مقامی گیس استعمال کر پا رہے ہیں، گیس کی سپلائی کا 1300 ایم ایم ایف تک نظام ہے، ہم اپنی گیس کو ہی ڈومیسٹک پائپ لائن میں ڈال رہے ہیں، درآمدی گیس پائپ لائن میں ڈالنے سے 40 سے 50 ارب کا نقصان ہوتا ہے، اس لیے اضافی گیس درآمد کر کے پائپ لائن میں نہیں دے سکتے، اس کے لیے قانون بنا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد اس ہفتے پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، نیا اضافہ 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہے، جو سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ نے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی سفارش کی گئی ہے، اوگرا نے پٹرول 5 روپے 90 پیسے، ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری بھجوا دی ہے۔

    دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کر دیا گیا ہے، گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اضافہ، 10 لیٹر گھی کا کین 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا۔

  • بجلی کی قیمت میں مزید 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں مزید 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں مزید 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی، اضافے کا اطلاق 300 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایکنک اجلاس میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی منطوری دی گئی، تیس پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق تین سو یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکنک نے کرتارپور راہ داری کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی ہے، داسو پن بجلی کے لیے 511 ارب روپے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی، بی آر ڈی بی نہر لاہور کے ساتھ پانی کی صفائی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    اعلامیے کے مطابق پانی کی صفائی کے منصوبے پر 21ا رب ایک کروڑ لاگت آئے گی، گوادر میں مشرقی بے پر 19 کلو میٹر طویل ایکسپریس وے کی منظوری بھی دی گئی، جس پر 17 ارب 37 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

    ایکنک اجلاس میں لانڈھی اور نمایش کے درمیان 21 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔

    واضح رہے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اربوں روپے مالیت کے مختلف بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی، جس میں ییلو بس ریپڈ ٹرانزٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔