Tag: بجلی معطل

  • امریکا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    امریکا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    امریکا کے زیرِ انتظام جزیرے پورٹو ریکو میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوگئی، جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں پاور گرڈ کی خرابی کے باعث جزیرے کے بڑے حصے میں بجلی معطل ہوگئی، جس سے تقریباً 14 لاکھ صارفین متاثر ہوگئے ہیں۔

    پورٹو ریکو کے گورنر پیڈرو پیئرلویسی کا سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ بجلی کی بحالی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

    جزیرے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بجلی کے نظام کی بحالی اور جزیرے میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں مکمل بلیک آؤٹ منگل کی صبح 5:30 بجے شروع ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکا کی مغربی ریاستوں میں ’بم سائیکلون‘ سے تباہی پھیل گئی تھی جس کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی تھی۔

    مغربی ریاستوں میں بم سائیکلون نامی طاقت ور طوفان نے تباہی مچا دی تھی، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو ئے، واشنگٹن میں 6 لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی۔ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہو گئی تھی، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہوا۔

    اس طوفان کو ’بم سائیکلون‘ کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیوں کہ یہ بہت مختصر وقت میں نہایت سرعت سے شدت اختیار کر لیتا ہے، یہ طوفان اوریگون، واشنگٹن اور کیلیفورنیا میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ (50 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے زیادہ بارش اور ہوائیں لے کر آیا۔

    نیوز رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ایک خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی جب ایک درخت بے گھر لوگوں کے کیمپ پر گرا، اور دوسری خاتون سیاٹل کے مشرق میں اس وقت ہلاک ہو گئی جب ایک درخت اس کے گھر پر گرا۔

    امریکا میں سال 2025 کا آغاز، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جشن

    اس طوفان کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں مضبوط درخت بھی جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں یا گھروں پر گرے، اور بڑی تعداد میں کاریں اور بسیں ان کی زد پر آئیں، بجلی کی لائنوں کو بھی اس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • کراچی: بارش بند ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز تاحال بند

    کراچی: بارش بند ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز تاحال بند

    کراچی : بارش بند ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز تاحال بند ہے اور کئی گھنٹے بعد صرف 50 فیڈرز ہی بحال ہوسکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش بند ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن کے الیکٹرک کےسیکڑوں فیڈرزتاحال بند ہے۔

    کے الیکٹرک کے 220 سے زائد فیڈرز، پی ایم ٹیز اور مقامی فالٹ سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہیں اور صرف 50فیڈرز ہی بحال ہوسکے ہیں۔

    50 کے قریب فیڈرز کورنگی اور بن قاسم میں 44 فیڈرز بند ہوئے جبکہ گلستان جوہر میں بھی 24سے زائد فیڈرز اور بلدیہ، ڈیفنس،اورنگی ،سرجانی،گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں فیڈرز بند ہے ، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہیں۔

    دوسری جانب کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارش کےبعد کےالیکٹرک کانظام مستحکم ہےاوربجلی بحالی کاسلسلہ جاری ہے، 2100میں سے 100 سے کم فیڈر حفاظت کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

  • ورلڈکپ: پریس کانفرنس کے دوران بجلی جانے پر آئی سی سی کا بھارت پر طنز

    ورلڈکپ: پریس کانفرنس کے دوران بجلی جانے پر آئی سی سی کا بھارت پر طنز

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آئے روز کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے جس سے عالمی ایونٹ کے لیے بھارت کے ناقص انتظامات آشکار ہورہے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے پلیئر گلین فلپس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے کہ اس دوران لائٹ چلی گئی اور کمرے میں اندھیرا چھا گیا۔ اس واقعے کی تصاویر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

    نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات کرنے کے لیے گلین فلپس کی پریس کانفرنس جاری تھی کہ اچانک بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور کمرہ تاریکی میں ڈوب گیا جس پر فلپس ہنستے ہوئے بھی نظر آئے جب کہ آئی سی سی نے بھی طنزیہ ٹوئٹ کرڈالی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کیوی پلیئر کی جو تصاویر جاری کی گئی ہں اس میں وہ موبائل ٹارچ کے ساتھ میڈیا سے بات کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر یہ تصاوری تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

    ایکس پر شیئر کردہ تصاویر کے کیپشن میں آئی سی سی نے لکھا کہ ’ہمارا مقصد لائٹس بند کرنا نہیں تھا، لیکن شاید ہم آنے والے دنوں میں اکثر ایسا کریں‘، ساتھ ہی انھوں نے ایموجی بھی بنائی۔

    مزے کی بات یہ ہے یہ بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے بعد ہال میں موجود صحافیوں نے اپنے موبائل نکالے اور فلیش لائٹ آن کی جس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔

    خیال رہے کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شوپیس ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دی تھی۔

  • شہر قائد میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی کی فراہمی معطل

    شہر قائد میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی:شہر قائد میں بارش ہونے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، ہوا ٹھنڈی ہوگئی، شہری لطف اندوز ہونے ہی لگے تھے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی معطل کرکے شہریوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

    Drizzle turns Karachi weather pleasant by arynews

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے سبب ہوا ٹھنڈی ہوگئی موسم خوشگوار ہوگیا اور شہری موسم سے لطف اندوز ہوئے۔سڑکیں گیلی ہونے کے سبب ٹریفک کی رفتار سست روی کا شکار ہوگئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا یا روانی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق بارش ایم اے جناح، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شارع فیصل، ایئرپورٹ، اسٹار گیٹ، نارتھ کراچی اور اطراف میں ہوئی۔بوندا باندی ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صدر، ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں 140 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے شہریوں کا موسم سے لطف اندروز ہونے کا خواب بکھر گیا۔

    اطلاعات ہیں کہ فیڈر ٹرپ ہونے سے کمشنر آفس کو بھی بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی اور دفتر اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے دفتری کام متاثر ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا اور کراچی میں آئندہ 48 گھنٹوں کا گہرے بادل چھائے رہیں گے جب کہ آج رات بارہ بجے تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔