Tag: بجلی مہنگی

  • ماہ رمضان میں بجلی صارفین کو بڑا  جھٹکا دینے کی تیاری

    ماہ رمضان میں بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

    اسلام آباد : نیپرا بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرے گا ، اضافے کا سیلزٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نیپرا بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

    سی پی پی اے نے اضافہ فروری 2024کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں مانگ رکھا ہے ، من وعن اضافے کا سیلز ٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں6ارب87کروڑ60لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ میں پانی سےبجلی کی پیداوار24.77فیصد رہی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلےسے13.94،درآمدی کوئلےسے1.89فیصدبجلی پیداکی گئی، گیس 11.04 اور ایل این جی سے20.33فیصد ، جوہری ایندھن سے بجلی پیداوار 23.29 فیصد رہی۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس سے بجلی صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، درخواست جنوری کی فیول پر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

    جس سے بجلی صارفین پر 66ارب 77کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، نیپرا 23 فروری کو درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ جنوری میں مجموعی طور پر 7ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، پانی سے 11.12 فیصد، ڈیزل سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے 16.51فیصد، درآمدی کوئلے سے 6.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں مہنگے فرنس آئل سے 9.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.45 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 18.22فیصد اور جوہری ایندھن سے 20.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: نیپرا حکام نے بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ اضافے سے 200 یونٹ صارفین کے بلوں میں 650 سے 700 روپے کا فرق آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائرکر رکھی ہے ، اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

    قیمتوں میں من وعن اضافے سے صارفین پر تقریباً 40 ارب کا بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    دوران سماعت نیپرا حکام نے کہا ہے کہ اکتوبر میں پانی سے 6.20 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 13.3 فیصد اور گیس سے 5.38 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی۔

    ممبر نیپرا مقصود انور کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھ رہی اور بجلی پیداوارکم ہورہی یہ الارمنگ ہے ، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے مزید کہا کہ اگر موسم کی وجہ سے ہے تو ٹھیک ہے انڈسٹری کی حد تک یہ الارمنگ ہے۔

    سی پی پی اے نے کہا کہ فیول کی ریفرنس کے فرق کے باعث 28 ارب کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے، 200 یونٹ صارفین کے بلوں میں 650سے 700 روپے کا فرق آئے گا۔

    نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

  • بجلی صارفین پر  ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد : بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر چالیس ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بجلی تین روپے تریپن پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    اضافہ اکتوبر دو ہزار تئیس کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا انتیس نومبر کو سماعت کرے گا۔

    پورے اضافے سے سیلز ٹیکس سمیت بجلی صارفین پر تقریباً چالیس ارب کا بوجھ آئے گا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : اہلیان کراچی کے کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں کل پیش کیا جائے گا جس میں کراچی کیلئے بجلی1.72روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا، وفاقی کابینہ میں ای سی سی کا فیصلہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ جنوری تامارچ2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے25پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا، اکتوبر تا دسمبر2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

    کراچی کے بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 3ماہ میں کی جائیں گی، وصولیاں دسمبر2023جنوری اور فروری2024میں کی جائیں گی، ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے پریشان صارفین کے لیے اہم خبر

    بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے پریشان صارفین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً1.70روپے فی یونٹ بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ، کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرنیپراکل سماعت کرے گا۔

    نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً1.70روپے فی یونٹ بنے گا۔

    نیپرا حکام نے بتایا کہ یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    ڈسکوز نے بجلی صارفین پر 22ارب56کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں12ارب12کروڑ60لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔

    یوزآف سسٹم چارجز کی تحت 10ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب61 کروڑ 70 لاکھ روپےمانگے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ نقصانات کی مد میں6ارب61 کروڑ70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی گئی

    گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی گئی

    اسلام آباد : حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی کا بم گرادیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا۔

    نیپرا نے بجلی40پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی، نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں وصول کی جائیں گی۔

    نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اس سے قبل آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس ٹیرف بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا، گھریلو صارفین کیلیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کی گئی۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : صارفین کے لئے بجلی 55 پیسے مزید مہنگی ہونےکاامکان ہے ، سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی پچپن پیسےفی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اےنے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دائرکردی ہے ، نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرےگا۔

    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بتایا کہ ستمبرمیں 12ارب 92کروڑ 20لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 7روپے61پیسےفی یونٹ رہی۔

    ،سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ ستمبرکیلئےریفرنس لاگت 7روپے7پیسےفی یونٹ مقررتھی، ستمبرمیں پانی سے37.55فیصد ، مقامی کوئلےسے11.08،درآمدی کوئلےسے 4.83فیصدبجلی پیدا ہوئی۔

    اس کے علاوہ ستمبرمیں مقامی گیس سے 7.54فیصد،درآمدی ایل این جی سے15.95فیصدبجلی پیدا ہوئی اور جوہری ایندھن سے17.14فیصدبجلی پیداکی گئی۔

  • اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی ہے۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 35پیسے اضافے کی درخواست کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ67پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے یعنی مجموعی طور پر 3روہے دو پیسے اضافے کا کہا گیا ہے۔

    درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کے الیکٹرک کی سماعت پر 19 اکتوبر کو کرے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 6اکتوبر کو کراچی والوں کیلئے بجلی4روپے45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی تھی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائیں گی۔

  • مہنگائی کے ستائے عوام  کیلئے اہم خبر ! بجلی مزید کتنے روپے مہنگی ہو گی؟

    مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اہم خبر ! بجلی مزید کتنے روپے مہنگی ہو گی؟

    اسلام آباد : بجلی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سنٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کردی، درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

    نیپر اتھارٹی 30 اگست کو سماعت کرے گی ، درخواست میں بتایا گیا کہ جولائی میں پانی سے 37.18 اور کوئلے سے 14.68 فیصد ، فرنس ائل سے 1.98 فیصد اور درامدی ایل این جی سے 19.67 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ جولائی میں مقامی گیس سے 7.61 فیصد ، جوہری ایندھن سے 14.29فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس دوران 14 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

    بجلی کی پیداواری لاگت اٹھ روپے 96 پیسے فی یونٹ رہی، جولائی کے لیے ریفرنس لاگت 6روپے 89 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔