Tag: بجلی مہنگی

  • حکومت کا آخری دن، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

    حکومت کا آخری دن، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

    اسلام آباد : کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافے کا اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

    نیپرانے ایک ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس میں کہا ہے کہ کراچی والوں کیلئے اضافے کا اطلاق اگست کے بلوں پر ہوگا جبکہ اطلاق کے الیکٹرک صارفین، لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی ہوگا

    کےالیکٹرک نے 2روپے 34 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا اتھارٹی نے 26جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔

    دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

    نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق اگست کے بجلی بلوں پر ہوگا تاہم اطلاق کےالیکٹرک ،لائف لائن ،الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

  • جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    جون فیول ایڈجسٹمنٹ، ملک میں بجلی 1 روپے 88 پیسے، کراچی کے لیے 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی بنیادی قیمت کے بعد اب ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی باری آ گئی ہے، ماہ جون کے لیے ملک بھر میں بجلی 1 روپے 88 پیسے جب کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گا، جون میں 13 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی، جون کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    جون میں پانی سے 30.14 فی صد، کوئلے سے 17.75 فی صد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 5.43، گیس سے 8.54 فی صد، درآمدی ایل این جی سے جون میں 18.55 فی صد، جوہری ایندھن سے 13.54 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست منظور کرلی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 90 پیسے مہنگی کی گئی تھی، حالیہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

  • وفاقی حکومت نے رات گئے عوام پر بجلی گرا دی، بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی

    وفاقی حکومت نے رات گئے عوام پر بجلی گرا دی، بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رات گئے عوام پر بجلی گرا دی، بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کری گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، نیپرا نے ٹیرف اوسط 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی تھی، یہ منظوری رواں مالی سال کے لیے تھی۔

    حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، نیپرا سبسڈی ایڈجسٹمنٹ کو مد نظر رکھ کر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز ہے۔

    100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ، جب کہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا، سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی، بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور منظوری کے بعد جولائی کے بقایا جات بھی عوام سے وصول کیے جائیں گے۔

  • حکومت کی آئی ایم ایف  کے مطالبے پر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    حکومت کی آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کردیا اور بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا کہ نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجےگی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وارفیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نیپرا کے فیصلے کا انتظار ہے ، جس کے بعد وفاقی حکومت اور نیپرا کے فیصلے کی روشنی میں اپنا فیصلہ کرے گی۔

  • رواں سال بجلی کتنے روپے مہنگی ہوں گی؟ حکومت کی آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی

    اسلام آباد : حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو رواں مالی سال میں بجلی فی یونٹ چار روپے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کا پلان طے پاگیا، ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پرمحدود کیاجائے گا۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 400ارب سے زائد جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائے گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضہ میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہ ہونےکاپلان دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے کا اضافہ ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نادہندگان سے وصولیاں بہتر کی جائیں گی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے مزید کہنا ہے کہ پلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

  • لوڈشیڈنگ کے ستائے بجلی صارفین تیار ہوجائیں! اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا

    لوڈشیڈنگ کے ستائے بجلی صارفین تیار ہوجائیں! اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے چوالیس پیسے مہنگی کردی ، بجلی صارفین کو آئندہ ماہ ادائیگیاں کرنا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    سماعت کے بعد نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے چوالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ کے الیکٹرک نے ایک روپے انچاس پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

    اضافے کا کے الیکٹرک صارفین پر دو ارب انہتر کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا اور کراچی کے بجلی صارفین کو آئندہ ماہ ادائیگیاں کرنا ہوں۔

    نیپرا نے کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی ایک روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی، اضافے کا بجلی صارفین پر بائیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں دو روپے پانچ پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا الگ الگ فیصلہ اور نوٹفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا اور صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بجلی بلوں میں کی جائیں گی۔

  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، سی پی پی اےجی نے 2 روپے 1پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

  • بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگ لیا ہے، اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی 3 مئی کو سماعت کرے گی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 22.90 فی صد، کوئلے سے 15.26 فی صد، فرنس آئل سے 0.46 فی صد، مقامی گیس سے 12.66 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 20.42 فی صد، جب کہ جوہری ایندھن سے 22.90 فی صد بجلی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس قیمت 8 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی درخواست دائر کر چکی ہے، کے الیکٹرک نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے، کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو ہوگی۔

  • آئی ایم ایف کی شرط: حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی مہنگی کر دی

    آئی ایم ایف کی شرط: حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی مہنگی کر دی

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل در آمد تیزی سے جاری ہے، وفاقی حکومت نے ایک اور شرط کے تحت برآمدی شعبے کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، برآمدی شعبے کو بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔

    برآمدی شعبے کو بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ فراہمی روک دی گئی ہے، سبسڈی ختم کرنے کا اطلاق آج سے ہوگا، پاور ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، عوام ریلیف سے بالکل محروم

    برآمدی شعبے کے لیے نظر ثانی سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے تحت سبسڈی ختم کی گئی، برآمدکنندگان کے لیے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے جون تک 51 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

    بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، یہ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی۔

    صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے رواں سال مارچ تا جون وصولیاں ہوں گی، بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا، جس سے اضافی وصولیوں کے لیے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے، یہ اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے لاگو ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ وصولیاں 300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔