Tag: بجلی پیکج

  • 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس ہوا، اجلاس میں سردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکج کی منظوری دیدی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں پیکج تین ماہ کے لیے ہوگا، پیکج کے تحت 200 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر چھبیس روپے سات پیسےفی یونٹ ملے گی۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو پیکج ملے گا۔

    مزید پڑھیں : فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف، سہولت پیکج کا اعلان

    اس کے علاوہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کیلئے تین اعشاریہ ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

    یاد رہے پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔

    پاورڈویژن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔ اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا، پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری کے لیے ہو گا۔ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کےلیے ہو گا۔

  • سردیوں کیلئے  پیکج: بجلی صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

    سردیوں کیلئے پیکج: بجلی صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : نیپرا نے سردیوں کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی، جس کے تحت ماہانہ300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پرفی یونٹ 12.96 پیسے کی ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سردیوں کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی ، سردیوں میں بجلی پیکج سےمتعلق وزارت توانائی کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا گیا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ پیکج کا اطلاق یکم نومبر2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا، ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پرفی یونٹ 12.96پیسے کی ملے گی۔

    نیپرا کے مطابق بجلی پیکج کا اطلاق پورے پاکستان کیلئے ہے، پیکج کے تحت گھریلو،کمرشل اور جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہوسکیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی گئی اور پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔