Tag: بجلی چوروں کے خلاف ایکشن

  • بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے نتائج منظرعام پر آگئے

    بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے نتائج منظرعام پر آگئے

    اسلام آباد : بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک ملک بھر سے اربوں روپے وصول کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے نتائج منظرعام پر آگئے، نگران حکومت، سیکیورٹی فورسزاورعسکری قیادت نے معیشت کے استحکام کی خاطرسخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا۔

    جس کے بعد حکومتی ایما پر ماہ ستمبر سے ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کاآغاز کیا گیا ، یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک ملک بھر سے اربوں روپے وصول کئے اور 16 ہزار 746سےزائدگرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

    پنجاب سے 2037، سندھ سے 36، خیبرپختونخوا سے 518، اسلام آباد سے 69 گرفتاریاں ہوئی جبکہ پنجاب میں 5 ہزار 003، سندھ میں 109، خیبرپختونخوا میں 617 ، بلوچستان میں 4 اور اسلام آباد میں 81 ایف آئی آردرج کی گئیں۔

    آپریشن کے دوران پنجاب سے 1.73ملین، اسلام آبادسے0.08 ملین روپے، خیبرپختونخواسے1.26ملین،سندھ سے1.6ملین،بلوچستان سے0.017ملین روپےجرمانہ وصول کیا گیا۔

    نگران حکومت اور قانون نافذکرنیوالے ادارے ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

  • بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے پر لیسکو افسر کو قتل کی دھمکیاں

    بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے پر لیسکو افسر کو قتل کی دھمکیاں

    لاہور: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے ایس ای لیسکو کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سعید ظفر پڈھیار کی بجلی چوری پکڑی گئی تھی۔ بجلی چوری کے عمل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والے ایس ای لیسکو ندیم ملک کو اب قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    ایس ای لیسکو ننکانہ ندیم ملک کا کہنا تھا کہ فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کو دھمکی ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوا لے سے ایک ویڈیو لنک اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز کو سخت ہدایات جاری کی تھیں۔

    چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کریگی، اس کارروئی کی مانیٹرنگ کے لیے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی۔

    اس سے قبل پی ڈی ایم دور حکومت میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ کنڈے کے ذریعے ایک برس میں 230ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی۔