Tag: بجلی چوری

  • بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجلی چوری روکنے اور ریکوری بہتر کرنے کے لئے 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر بجلی چوری روکنے اور ریکوری بہتر کرنے کے اقدامات میں تیزی آگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، ایف آئی اے نے افسران کی تعیناتی سے متعلق پاورڈویژن کوخط لکھ کرآگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے افسران کی خدمات آئیسکو، فیسکو،گیپگو ،ٹیسکو ،کیسکو کےسپردکی گئی ہیں، اقدام کا مقصد بجلی چوری روکنا اور بجلی بلز کی ریکوری بہتر کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملازمین کاصارفین کیساتھ بجلی چوری میں گٹھ جوڑ توڑنے میں مدد بھی مدد ملے گی، پیسکو ،سیپکو اور حیسکو میں ایف آئی اے افسران پہلے ہی تعینات ہیں،ذرائع

  • بجلی چوری کی سہولتکاری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

    بجلی چوری کی سہولتکاری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کی سہولتکاری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی چوری کی روک تھام سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے بجلی چوری روکنےکیلئےایک مستحکم نظام تشکیل دیں، معاشی صورتحال قطعی طورپربجلی چوری جیسے مسئلے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

    شہباز شریف نے بجلی چوری میں سہولتکاری میں ملوث افسران کےخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملک کواربوں ڈالرکانقصان پہنچانےوالوں کوقرارواقعی سزادی جائےگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لائن لاسزکمی ،ٹرانسمیشن لائنزاپ گریڈیشن کی حکمت عملی ترتیب دی جائے اور جینریشن کمپنیزسرکاری خزانےپربوجھ ہیں ،نجکاری کا کام فوری شروع کیاجائے ساتھ میں بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائیزیشن کاپلان بناکررپورٹ پیش کی جائے۔

    اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح کم ہےوہاں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم ہے ، بجلی چوری کےخلاف مہم کی وجہ سےچوری کی شرح میں خاطرخواہ کمی آئی، بجلی چوری اب ایک قابل دست اندازی جرم ہے۔

  • میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کرنے پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے  کا جرمانہ

    میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کرنے پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا جرمانہ

    لاہور: لیسکو اور ایف آئی اے نے میٹرمیں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کرنے پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیسکو اور ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے پر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا۔

    ترجمان لیسکو نے بتایا کہ بجلی چوری کرنے پر 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزمان فیکٹری کے میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور لیسکو ٹیم کی جانب سے چیکنگ کرنے پر شدید مزاحمت کی تاہم مزاحمت پرایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔

  • بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے حکومتی منصوبہ سامنے آگیا

    بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے حکومتی منصوبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاور ڈویژن نے بجلی چوری میں ملوث ملازمین اور بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کے لئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی چوری میں ملوث ملازمین اور بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کے لیے حکومتی منصوبہ سامنے آگیا۔

    ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی ہے، حیسکو، سیپکو اور پیسکو میں ملازمین بجلی چوری میں ملوث ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی فیلڈ فورس کے ساتھ ٹیم فراہم کی جائے، بجلی چوری کے خاتمے کی مہم کی روزانہ کی بنیادپر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی چوری میں مددفراہم کرنے والے ملازمین کی نشاندہی ضروری ہے، بجلی چوروں کی نشاندہی کیلئے کمپنیوں کی انتظامیہ کی معاونت ضروری ہے۔

  • بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ

    بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ

    لاہور : بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، 30 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر بجلی 12 گھنٹے بجلی بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی چوری والے علاقوں کی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ 30 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر بجلی 12 گھنٹے اور 30فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز پر شام چھ سےصبح 6 بجےتک بجلی بند رہے گی۔

    لیسکو کے کل 97 فیڈرز کے لاسز 30 فیصد سے زائد ہے، لیسکو کوان فیڈرز سےسالانہ اربوں روپےکا نقصان ہوتا ہے۔

    لیسکو کے ہائی لاسز، بجلی چوری میں قصور پہلے نمبر پر ہے، قصور میں 75 فیڈرز پر لاسز 30 فیصد سے زیادہ ہیں جبکہ لیسکو کے ناردرن سرکل میں 11، ایسٹرن سرکل میں 3 فیڈرز سے بجلی زیادہ چوری ہو رہی ہے، شیخوپورہ کے 3 اوکاڑہ کے ایک فیڈر کے لاسز 30 فیصد سے زائد ہیں۔

    ساؤتھ سرکل کے 4 فیڈرز پر لاسز 30 فیصد سے زائد ہیں، لیسکو کے سینٹرل اور ننکانہ سرکل میں کسی فیڈرپر 30 فیصد سے زائد لاسز نہیں۔

    چوری والے علاقوں کی بجلی بحال کرانے کیلئے قصور کی سیاسی شخصیات متحرک ہو گئیں جبکہ وزارت توانائی نے لیسکو حکام کو کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

  • مسلم لیگ ن  کی سابق رکن اسمبلی بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں

    مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں

    لاہور : مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں، لیسکو نے رخسانہ کوثر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں اورناہندگان کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں۔

    ترجمان لیسکو نے بتایا کہ رخسانہ کوثر کیخلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے اور پانچ لاکھ پچھتر ہزارروپےکاجرمانہ کردیا ہے۔

    لیسکو نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لے لیں ہیں ، رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈے کی بجلی استعمال کررہی تھیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرنےکی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگئیں۔

    دوسری جانب فیصل آبادمیں مزید چونسٹھ بجلی چورشکنجےمیں آگئے، ریجن کےآٹھوں اضلاع میں دوہزاردوسواکہترصارفین کو ستائیس کروڑچھیاسی لاکھ روپےجرمانہ کیاگیا۔

    دس کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے سے زائد وصولی ہوئی جبکہ دوہزار ایک سو تیراسی مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک ہزارچھ سوبتیس گرفتاریاں ہوئیں۔

  • کس ضلع میں کتنی چوری؟ غربت اور تعلیم کی شرح میں فرق کم لیکن بجلی چوری میں فرق نمایاں

    کس ضلع میں کتنی چوری؟ غربت اور تعلیم کی شرح میں فرق کم لیکن بجلی چوری میں فرق نمایاں

    پاکستان کے کس ضلع میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے، اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف اضلاع میں بجلی چوری کے موازنے پر ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں مختلف علاقوں کے موازنے سے بچلی چوری کا فرق واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا کے شہر ڈی آئی خان میں 1 لاکھ 63 ہزار 841 بجلی کے میٹرز استعمال کیے جاتے ہیں اور 16 بلین مالیت کی بجلی فراہم کی جاتی ہے، جس میں سے 10 ارب کا نقصان ہوتا ہے اور محض 6 ارب روپے ہی وصول ہو پاتے ہیں۔

    پنجاب کے شہر بھکر میں 2 لاکھ 92 ہزار 333 بجلی کے میٹرز زیر استعمال ہیں اور 13 ارب مالیت کی بجلی فراہم کی جاتی ہے، جس میں 12 ارب وصول کی جاتی ہے، جب کہ 1 ارب روپوں کے نقصان کا سامنا ہے۔

    ڈی آئی خان اور بھکر دونوں اضلاع میں غربت کی شرح ایک جیسی ہے اور تعلیم یافتہ و شہری آبادی میں بھی معمولی فرق ہے، لیکن بجلی چوری سے ہونے والے نقصان میں نمایاں فرق دیکھا جا سکتا ہے، ڈی آئی خان میں 38 فی صد عوام پڑھی لکھی ہے جب کہ بھکر میں 43 فی صد آبادی تعلیم یافتہ ہے، ڈی آئی خان میں 22 فی صد عوام شہروں میں آباد ہیں جب کہ بھکر میں 16 فی صد آبادی شہر میں مقیم ہے۔

    پختون خوا کے شہر مردان میں 3 لاکھ 59 ہزار 892 بجلی کے میٹرز زیر استعمال ہیں اور 34 ارب مالیت کی 1.04 ارب کلو واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، مردان میں 23 ارب روپوں کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جب کہ 11 ارب کا نقصان سامنے آیا ہے۔

    سوات میں 3 لاکھ 49 ہزار 298 بجلی کے میٹرز زیر استعمال ہیں، جن میں 16 ارب کی بجلی فراہم کی جاتی ہے، سوات میں 14 ارب کی وصولی کی جا رہی ہے جب کہ 2 ارب کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    مردان میں 50 فی صد جب کہ سوات میں 51 فی صد آبادی تعلیم یافتہ ہے اور دونوں اضلاع میں غربت کی شرح بھی ایک جیسی ہے، مردان میں 19 فی صد جب کہ سوات میں 30 فی صد آبادی شہر میں مقیم ہے، ان تمام تخمینوں اور اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سب ہی اضلاع میں آبادی اور غربت کی شرح میں فرق نہ ہونے کے باوجود بجلی چوری کے باعث نقصان میں نمایاں فرق ہے۔

  • بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 6 ارب روپے سے تجاوز کر گئی: پاور ڈویژن

    بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 6 ارب روپے سے تجاوز کر گئی: پاور ڈویژن

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں سے ریکوری کی رقم 6 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں 1 ہزار 488 بجلی چور گرفتار کر لیے گئے ہیں، اور بجلی چوروں کے خلاف اب تک 12 ہزار 935 ایف آئی آرز کا اندارج کیا جا چکا ہے۔

    پاور ڈویژن کے مطابق کارروائیوں اور ریکوری میں لیسکو کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے، لیسکو نے بجلی چوروں سے 1 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ریکور کر لیے ہیں، جب کہ لیسکو ریجن سے اب تک 406 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 4 ہزار 928 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

    حیسکو نے بجلی چوروں سے 1 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کیے، 31 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 310 ایف آئی آرز درج کی گئیں، میپکو میں 80 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی 249 گرفتاریاں ہوئیں اور 3 ہزار 497 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    پاور ڈویژن کے مطابق سیپکو میں اب تک 70 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے جب کہ 234 گرفتاریاں ہوئیں اور 325 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا ہے۔

  • مہنگائی نے کہیں کا نہیں چھوڑا، ڈاکٹرز بھی بجلی چوری کرنے لگے!

    مہنگائی نے کہیں کا نہیں چھوڑا، ڈاکٹرز بھی بجلی چوری کرنے لگے!

    لاہور: ایم ایس گنگا رام اسپتال بجلی چوری میں ملوث نکلے، پرائیوٹ کلینک پر بجلی چوری کی جارہی تھی.

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں، مہنگی بجلی نے ڈاکٹرز کو بھی چوری کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ گنگا رام اسپتال کے ایم ایس بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ لیسکو کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

    ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر سلیم اور اہلیہ کے پرائیوٹ کلینک پر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ کلینک پر2 لاکھ 64 ہزار کا بل واجب الادا تھا۔

    ایس ڈی او سول ایریا کا کہنا تھا کہ بل کی عدم ادائیگی پر کلینک کا میٹر اتار لیا گیا تھا لیکن غیرقانونی طریقے سے وہاں بجلی کا استعمال جاری تھا۔ چھاپے کے دوران کلینک میں براہِ راست لگائی گئی تار اتار دی گئی۔

    لیسکو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کنکشن کاٹنے پر کلینک کے اسٹاف نے لیسکو اہلکاروں کو کلینک میں بند کردیا، کلینک اسٹاف نے لیسکو عملے پر تشدد کیا اور دھمکیاں بھی دیں۔

  • بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے

    بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے

    لاہور : ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ترجمان لیسکو نے بتایا کہ بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کی تلاش جاری ہے ، ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، گرفتاریاں عمل میں آرہی ہیں ساتھ ہی جرمانے اور مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

    لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن چھٹے دن بھی جاری ہے، ترجمان لیسکو کے مطابق دوسو پانچ بجلی چوری کے کنکشن منقطع کیے گئے، بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے۔

    پتوکی میں ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے ایک سو اسی افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کنکشن وائر کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے پچاس لاکھ جرمانے بھی عاید کیے گئے۔

    چوک سرورشہید میں پانچ اورٹبہ سلطان پورمیں بجلی چوری کے خلاف نوگرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ بہاول نگر میں میپکو ٹیموں کی جانب سے ضلع بھرمیں چھاپے جاری رہے ہیں، تہتر بجلی چور پکڑے جا چکے ہیں ، اکاون مقدمات درج ہوئے اور چالیس لاکھ اسّی ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

    میلسی میں بجلی چوری کرتے ہوئے انیس افراد پکڑے گئے۔۔ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    Remarks: بجلی چوری کےخلاف ملک گیرکارروائی،گرفتاریاں،جرمانے، مقدمات لاہور:بڑےزرعی اورکمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے پتوکی:کنڈےلگاکربجلی چوری کرتےہوئے180افرادرنگےہاتھوں پکڑےگئے چوک سرورشہید میں5اورٹبہ سلطان پورمیں9بجلی چورگرفتار ہوئے بہاول نگرمیں73اورمیلسی میں بجلی چوری کرتےہوئے19افراد گرف