Tag: بجلی چوری

  • کراچی میں  بجلی چوری کرنے والے ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی میں بجلی چوری کرنے والے ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی : سندھ میں بجلی چوری کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت نے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کیلئے ڈویزنل، ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ، کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاورڈویژن،کمشنرز،ڈی آئی جیز سمیت ایس ایس پیز حیسکو، سیپکو کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ نے بجلی چوروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر سندہ کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور تمام ڈویژن کے ڈی آئی جیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے بھر میں پاور سپلائی کرنے والی کمپنوں کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں تعاون کیا جائے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بجلی سپلائی کرنے والے کمپنوں کے ساتھ معاونت کرتے ہوئے بجلی چوروں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

    احکامات میں کہا گیا کہ جلی چوروں کے خلاف درج مقدمات اور گرفتاریوں کی ہفتہ وار رپورٹ آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم کو ہر جمع کو صبح دس بجے تک بھیج دی جائے ۔

  • ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے گھر واپڈا ٹیم کا چھاپہ ، بجلی چوری پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

    ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے گھر واپڈا ٹیم کا چھاپہ ، بجلی چوری پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

    کبیروالا: واپڈا ٹیم نے ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا عرفان کے گھر پر چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا عرفان کے گھر پر واپڈا ٹیم نے چھاپہ مارا، چھاپے پر لیگی رہنما رانا عرفان اور اس کے بھائیوں نے واپڈا کی ٹیم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واپڈا ٹیم نے راناعرفان کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، ایس ڈی او نے بتایا کہ رانا عرفان اور انکے بھائی عرصہ دراز سے بجلی چوری کررہے تھے۔

    ایس ڈی او کا مزید کہنا تھا کہ رانا عرفان اور اسکے بھائی ٹیوب ویل کی بجلی چوری کررہے تھے، واپڈا ٹیم نے قانونی کاروائی کیلئے تھانہ صدر کبیروالا درخواست دے دی ہے۔

  • بجلی چوری کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! اہم خبر آگئی

    بجلی چوری کرنے والے ہوجائیں ہوشیار! اہم خبر آگئی

    لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلس میں ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہے۔

    چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے سرکاری ملازمین و افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور اِن کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے پراسیکیوشن کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کریگی، اس کارروئی کی مانیٹرنگ کیلئے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی۔

  • کنڈے کے ذریعے ایک برس میں 230ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

    کنڈے کے ذریعے ایک برس میں 230ارب روپے کی بجلی چوری کا انکشاف

    اسلام آباد : کنڈے کے ذریعےایک برس میں 230ارب روپےکی بجلی چوری کا انکشاف سامنے آیا ، خرم دستگیر نے بتایا کہ دسمبر 2022تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536ارب روپے ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے گردشی قرضے کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے ، خرم دستگیر نے بتایا کہ دسمبر 2022تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536ارب روپے ہوگیا۔

    وزارت توانائی نے کنڈے کے ذریعےایک برس میں 230ارب روپےکی بجلی چوری کا انکشاف کرتے ہوئے کہا پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343ارب روپے رہا اور بجلی کے لائن لاسز 113ارب روپے تک پہنچ گئے۔

    تحریری جواب میں کہا گیا کہ بھاری نقصانات والےفیڈرزکی نجکاری کی جائےگی، حکومت نےبجلی چوری سےمتعلق قانون سازی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

    وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری قابل سزاجرم قرار دی جائے گی، گردشی قرضہ کثیرالجہتی مسئلہ ہے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت توانائی نےصوبوں میں گیس منصوبوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی اور بتایا کہ 3 سالوں میں75 ارب90 کروڑ مالیت کے553 گیس منصوبے شروع کیے گئے۔

    وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں43ارب22کروڑمالیت کی228گیس اسکیمیں دی گئیں، خیبرپختونخواکو29ارب49کروڑمالیت کی150گیس اسکیمیں دی گئیں۔

    وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ کو3 ارب18کروڑمالیت کی175 گیس اسکیمیں دی گئیں، گزشتہ 3سال کےدوران بلوچستان کوکوئی نیاگیس منصوبہ نہیں دیاگیا۔

  • بجلی چوری کی شکایت،  لیسکو کا زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس

    بجلی چوری کی شکایت، لیسکو کا زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس

    لاہور : زمان پارک کے کیمپوں میں بجلی چوری کی اطلاع پرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے عمران خان کی رہائش گاہ کے ایڈمنسٹریٹر کو نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری کی شکایت موصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا زمان پارک میں قائم کیمپوں کے لیے بجلی چوری کی اطلاعات ہیں، لیسکوٹیم کو معائنے کیلئے زمان پارک داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

    نوٹس میں زمان پارک کے منتظم سے کہا گیا کہ ایڈمنسٹریٹر زمان پارک لیسکو ٹیم کو چیکنگ کے لیے رسائی دیں، عدم تعاون کی صورت میں لیسکوقانونی چارہ جوئی کاحق رکھتا ہے۔

  • کنڈے لگا کر چوری کی بجلی استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!

    کنڈے لگا کر چوری کی بجلی استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!

    اسلام آباد : حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف اسپیشلائزڈ فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، اسپیشلائزڈفورس گلی محلوں میں کنڈا کلچر کا خاتمہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اربوں روپے کی بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ایک اور تدبیرسامنے لے آئی اور بجلی چوروں کیخلاف اسپیشلائزڈ فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ سےاسپیشلائزڈفورس کے قیام کی منظوری لی جائے گی، اسپیشلائزڈ فورس بجلی چوری کی روک تھام کےساتھ ریکوری بھی یقینی بنائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشلائزڈفورس گلی محلوں میں کنڈا کلچر کا خاتمہ کرےگی، یہ فورس بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی خلاف کارروائی کرنے کی اہل ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اسپیشل فورس انڈسٹریل یونٹس میں بھی بجلی چوری کیخلاف کارروائی کرے گی، اسپیشلائزڈ فورس کواس حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کے بعد ہی اس فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

  • بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

    بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ ماضی میں مہنگے پاور پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینلز سے عوام کے اوپر بوجھ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت توانائی نے ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور ریکوری کی مد میں 115 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

    مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں مہنگے پاور پلانٹ اور ایل این جی ٹرمینلز سے گردشی قرضے بڑھے اور عوام کے اوپر بوجھ پڑا۔ اب سستی ماحول دوست توانائی پالیسی کی منظوری سے بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

    اس سے قبل وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ نرخوں میں کمی بجلی چوری پر قابو پانے سے ممکن ہوسکے گی، قابل تجدید توانائی کے ذریعے بھی نرخوں میں کمی ہوگی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بجلی نرخوں میں اضافہ مسلم لیگ ن حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مہنگے پاور پلانٹس لگائے، ووٹ لینے کے لیے ن لیگ نے ڈیڑھ سال تک نرخ نہیں بڑھائے۔

    وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ 1400 فیڈرز پر چوری کے خاتمے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے۔ سسٹم کی اپ گریڈیشن پر 25 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قابل تجدید توانائی کو سنہ 2023 تک 42 ہزار میگا واٹ تک لے جانا چاہتے ہیں۔

  • جولائی میں لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی فروخت میں اضافہ

    جولائی میں لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی فروخت میں اضافہ

    اسلام آباد: وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 20-2019 کے پہلے ماہ میں لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا، 19 ارب 95 کروڑ روپے کی اضافی ریکوری بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے جولائی کے مہینے کے اعداد و شمار جاری کردیے، رواں مالی سال 20-2019 کے پہلے ماہ میں 19 ارب 95 کروڑ روپے کی اضافی ریکوری ہوئی۔

    جولائی میں لائن لاسز میں 1.46 فیصد کمی اور بجلی کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا، اس ماہ پاور ڈویژن نے ریکارڈ وصولیاں اور لائن لاسز کم کیں۔

    وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ جولائی میں بلز کی بابت وصولیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جولائی 2019 کی مجموعی بجلی بلنگ 156 ارب روپے ہوئی۔ جولائی میں 136 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی ترسیل، پیداوار اور تقسیم میں بھی اضافہ ہوا ہے، تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 39 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس دیے۔ جولائی 2019 میں بجلی چوری کے خلاف مہم میں بھی تیزی آئی۔

    ایک ماہ میں بجلی چوری کے 5 ہزار 146 کیسز پولیس کو بھجوائے گئے، بجلی چوری کی 1847 ایف آئی آر درج ہوئیں۔

  • ن لیگ دورمیں بجلی چوری روکنے کے لیے موثرپالیسی مرتب نہیں کی گئی‘ عمرایوب

    ن لیگ دورمیں بجلی چوری روکنے کے لیے موثرپالیسی مرتب نہیں کی گئی‘ عمرایوب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ن لیگ دورمیں پاورسیکٹرکے لیے غلط فیصلے لیے گئے جس سے نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ یکم جون2013 کو گردشی قرضوں کا حجم 884 ارب روپے تھا، پاورہولڈنگ کمپنی کے 382 ارب روپے بھی شامل تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو خطرے میں ڈالا، ن لیگ دورمیں پاورسیکٹرکے لیےغلط فیصلے لیے گئے جس سے نقصان پہنچا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ دورمیں پاورسیکٹرکے لیے غلط فیصلے لیے گئے جس سے نقصان پہنچا، مسلم لیگ ن نے ووٹ کے حصول کے لیے غیرذمہ دارانہ فیصلے کیے۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ مئی 2018 تک گردشی قرضوں کا حجم 1190ارب روپے ہوگیا، پاور ہولڈنگ کمپنی کے 582 ارب اور608 ار ب کی واجبات تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 280 ارب کپیسٹی چارجزکی مد میں سیاسی بنیادوں پرروکے رکھے، بجلی ٹیرف کا نوٹیفکیشن ڈیڑھ سال تک روک کر رکھا گیا۔

    عمر ایوب نے کہا کہ کپیسٹی چارجز کی وجہ وہ مہنگی بجلی تھی جوسسٹم میں شامل کی گئی، ان وجوہات کے باعث گردشی قرضوں کا حجم 1470ارب روپے ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے 2017-18 میں 450 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ن لیگ نے سیاسی بنیادوں پر عدم ادائیگی کاشکار فیڈرز پرلوڈ مینجمنٹ کم کی۔

    وفاقی وزیر نے ن لیگ دورمیں بجلی چوری روکنے کے لیے موثرپالیسی مرتب نہیں کی گئی۔

    عمرایوب نے کہا کہ گردشی قرضوں میں اضافے کی رفتار اب کم ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اگست میں اقتدار سنبھالا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے فیزمیں پی مسلم لیگ ن کی غلط پالیسوں کوختم کرنا تھا، اب نئی پالیسیاں نافذ العمل کررہے ہیں۔

  • پاورجنریشن کا نظام مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے‘ وزیراعظم

    پاورجنریشن کا نظام مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے‘ وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کے نئے منصوبوں کے لیے بھی بر وقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں پاور جنریشن اورمینجمنٹ کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاورجنریشن کا نظام مزید مضبوط اورفعال بنایا جائے، صوبے میں بجلی کے نئے منصوبوں کے لیے بھی بر وقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    حکومت نے 100روزمیں شانداراقدامات کیے‘وزیراعظم عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں دوٹوک اعلان کیا تھا کرپٹ عناصرکے لیے کوئی رعایت نہیں، حکومت نے 100 روزمیں شانداراقدامات کیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکا منصوبہ انقلابی قدم ہے، ہرحال میں مکمل کریں گے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔