Tag: بجلی کا بحران

  • بلوچستان میں بجلی کا بحران، کاروبار زندگی مفلوج، زراعت تباہ

    بلوچستان میں بجلی کا بحران، کاروبار زندگی مفلوج، زراعت تباہ

    کوئٹہ : ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بلوچستان کو قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب طویل بریک ڈاﺅن کے باعث ملک بھر میں بجلی معطل رہی تاہم گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے دیہی اضلاع میں لوگ رات اور دن اسی طرح بغیر بجلی کے ہی گزارتے ہیں۔

    جس سے زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے ،صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ14سے 18گھنٹے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 4سے 8گھنٹے بجلی بند رہتی ہے تاہم بجلی کے ٹاورز گرائے جانے اور دیگر وجوہات کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

    بریک ڈاﺅن کے بعد بلوچستان میں بجلی بحال تو ہوگئی تاہم چھتر میں تباہ شدہ ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل ہوا ہی نہیں تھا کہ گزشتہ رات ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں بھی 220کے وی کے مزید دو ٹاوزر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دئیے، جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جو عوام کیلئے کسی اذیت سے کم نہیں۔‘

  • تیل اور گیس کی کمی، بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

    تیل اور گیس کی کمی، بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی: ملک میں بجلی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے، پاور ہاوسسز کو تیل اور گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

    حکومت کی لاپرواہی کے باعث گیس اور تیل کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے، جس کے باعث ایک بار پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    تیل نہ ملنے کے باعث آٹھ پاور ہاؤسز بند ہوگئے ہیں جب کہ متعدد کی پیداواری صلاحیت نصف رہ گئی ہے، بند ہونے والے پاور ہاؤسز میں اوریئنٹ، سفائر، جاپان، ساؤدرن الیکٹرک پاور اور روش پاور بھی شامل ہیں۔

    بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بڑے شہروں میں بجلی لوڈ شئڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

    واپڈا ذرائع کے مطابق ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر صرف چھتیس سو میگاواٹ رہ گئی ہے۔