Tag: بجلی کا بل

  • صارفین کو اب بجلی کا بل کس شکل میں دیا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

    صارفین کو اب بجلی کا بل کس شکل میں دیا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

    کراچی: کےالیکٹرک نے صارفین کےلیے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی ہے، شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا ہے اب اسی ڈیزائن کے تحت صارفین کو بل ارسال کیے جائیں گے، بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔

    نئے بل کا لےآؤٹ کے-الیکٹرک کی نئی حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ ہے تاکہ صارفین کو ان کے بجلی کے استعمال اور اخراجات کے بارے میں آسان اور قابلِ فہم معلومات فراہم کی جا سکے۔

    یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں بڑا ریلیف ، صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

    کے الیکٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل میں لےآؤٹ کی یہ تبدیلی مختلف صارف طبقات کے ساتھ تفصیلی غور وخوض کے بعد متعارف کرائی گئی ہے۔

    نمایاں خصوصیات میں بل کی تفصیلات کا خلاصہ، ایک جگہ پر تمام حساب کتاب، اہم اعلانات و پیغامات کے لیے علیحدہ پیغام رسائی کا خانہ، بجلی کے نرخ اور ٹیکسز کی تفصیلات کے ساتھ صارف کے رابطے کے ذرائع شامل ہیں۔

    نئے بل میں اہم معلومات جیسے کہ بل کا حساب، توانائی چارجز اور ٹیکس نمایاں طور پر سامنے نظر آئیں گے، صارف سے متعلق معلومات جیسے کہ کنیکٹڈ لوڈ، سیکیورٹی ڈپازٹ اور اکاؤنٹ نمبر کو بھی ایک باکس میں یکجا کیا گیا ہے۔

    پیغام بورڈ ایک اضافی فیچر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو صارف کے اکاؤنٹ سے متعلق مخصوص معلومات اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیرف یا ٹیکس میں تبدیلی سے آگاہ کرے گا۔

    نئے بل کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں اضافی پرچوں کی ضرورت کم کر دی گئی ہے جو معلومات پہلے علیحدہ فلائر کے ذریعے دی جاتی تھیں۔

    اب بل کے پچھلے صفحے پر شامل کی گئی ہیں تاکہ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ ان میں نیٹ میٹرنگ، اسمارٹ میٹر اپڈیٹس اور دیگر سروس معلومات شامل ہیں۔

    کےالیکٹرک کی سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف مارکیٹنگ و کسٹمر ایکسپیرینس نور افشاں کا کہنا تھا کہ "نیا بل صارفین کے ساتھ ہمارے شفاف رابطے کے عزم کا مظہر ہے، اور یہ فیصلہ صارفین کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے”۔

    https://urdu.arynews.tv/k-electric-spokesperson-speculations-regarding-electricity-prices/

  • یہ بھیڑیے ہیں ۔۔ کنگنا رناوت بجلی کا بل زیادہ آنے پر بھڑک اُٹھیں

    یہ بھیڑیے ہیں ۔۔ کنگنا رناوت بجلی کا بل زیادہ آنے پر بھڑک اُٹھیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاسی رہنماء کنگنا رناوت بجلی کا ایک لاکھ روپے کا بل آنے پر حکومت پر برس پڑیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت اپنے منالی میں واقع گھر کا بجلی کا بھاری بھرکم بل دیکھ کر مودی حکومت پر آگ بگولا ہوگئیں۔

    ہماچل پردیش کے ٹاؤن منڈی میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کا بجلی کا ایک لاکھ روپے آیا ہے اور یہ اس گھر کا بل ہے جس میں کوئی رہتا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل دیکھ کرشرمندہ ہوں کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نے اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، میں کہوں گی کہ یہ بھیڑیے ہیں اور ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہوگا۔

    اس سے قبل معروف بالی وڈ نغمہ نگار جاوید اختر اور اداکارہ و سیاستدان کنگنا کے درمیان طویل قانونی جنگ ختم ہونے کے صلح ہوگئی۔

    کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کو جاوید اختر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ان کی جاوید اختر کے ساتھ قانونی جنگ ختم ہوگئی، انہوں نے صلح کرنے پر نغمہ نگار کی تعریف کی۔

    کنگنا رناوت کو اپنا گھر کیوں گروی رکھنا پڑا؟

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج جاوید جی اور میں نے اپنا قانونی جھگڑا (ہتک عزت کا مقدمہ) بات چیت کے ذریعے حل کر لیا، وہ آئندہ میری ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں گانے لکھنے پر بھی راضی ہوگئے۔

  • شہری 2 ارب روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر سٹپٹا گیا

    شہری 2 ارب روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر سٹپٹا گیا

    بھارت میں بجلی کے مقامی محکمہ نے شہری کو ایک مہینے کا بل 2 ارب روپے سے بھی زائد بھیج دیا، غریب شہری سر پیٹ کر رہ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کے محکمہ نے ایک درزی کو ایک ماہ کا 86 لاکھ سے زیادہ کا بجلی بل بھیجنے کے بعد ایک اور شہری کو 2 ارب روپے سے زیادہ کا بل بھیج دیا ہے۔

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں میں شہری للیت دھیمان اپنا دسمبر 2024 کا بجلی کا بل دیکھنے کے بعد سر پیٹ کر رہ گیا۔

    مذکورہ بھارتی شہری نے گزشتہ ماہ نومبر میں 2500 روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا تھا اور اب دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے کا بل آگیا۔

    بعد ازاں متاثرہ شہری نے بجلی محکمہ میں شکایت درج کرائی، جس اہلکاروں کا مؤقف تھا کہ کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے، بعد ازاں شہری کو 4047 روپے کا بل دیا گیا جو اس نے ادا کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں، گزشتہ دنوں گجرات میں بھی ایک درزی کو 86 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیجا گیا تھا تاہم معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد بل کو درست کرکے 1540 روپے بھیجا گیا۔

     

  • ’’پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف ملے گا اس کے بعد کیا ہوگا؟‘‘

    ’’پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف ملے گا اس کے بعد کیا ہوگا؟‘‘

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بجلی کے بل میں پنجاب کے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف ملے گا اس کے بعد کیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکار کو وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو دیرپا ہو، پنجاب کے عوام 2 ماہ بعد پھر اسی حالت میں آجائیں گے، جب ہم ریلیف کا سوچتے ہیں تو پھر آپشن کا بھی سوچتے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت کا کام شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم ریلیف دینا ہوتا ہے، وفاقی حکومت کیلئے تجویز ہے کہ طویل المدتی ریلیف زیادہ بہتر ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ پورے پاکستان کا ہے، صوبائی کارڈ نہیں کھیلنا چاہیے، مصطفی کمال ہمارے اتحادی نہیں اپوزیشن میں ہیں۔

    ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ مصطفی کمال سے امید نہیں کہ وہ کوئی مثبت بات کریں، ہم نے ثابت کیا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ٹھٹھہ کے ونڈ پاور سے بھی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی جانب سے نیشنل گرڈ میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے، تھرکول اور ونڈ کوریڈور ہمارے انرجی کے بڑے پراجیکٹ ہیں۔

  • بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    لاہور : بجلی کے ہوشربا بلوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھریں کا بجلی کے بل ادا کریں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کے گزشتہ پروگرام میں بجلی کے بل سے پریشان ایک بچے کی اداسی اور لرزتی ہوئی آواز نے سننے والوں کی آنکھوں کی نم کردیا تھا۔

    اس بچے کی وڈیو کا کلپ سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہوا، سر عام کے میزبان اقرار الحسن اس بار اس لڑکے منیب کے گھر پہنچے اور اس کے والد سے تفصیلی بات چیت کی۔

    منیب نے بتایا کہ جب آپ پروگرام کررہے تھے تو میں بھی دیکھنے کھڑا ہوگیا اور آپ سے بات بھی ہوگئی۔

    منیب کے والد نے بتایا کہ میں بحیثیت سیکورٹی گارڈ ملازمت کرتا ہوں تنخواہ 30 ہزار روپے ہے اور پچھلے مہینے بجلی کا بل 23 ہزار روپے آگیا تھا اور گھر کا کرایہ اس کے علاوہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھر کا خرچ کیسے چل رہا ہے کیا بتاؤں؟ کوئی صورت نظر آرہی کہ ہمارے گھر اور پاکستان کے حالات کب اور کیسے بہتر ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ میری ہر ممکن کوشش رہتی ہے کہ میرے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے۔

    آئی پی پیز پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔

    ان معاہدوں کے تحت حکومت کو بجلی کی پیداوار کے لیے آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑتا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہونے کے باوجود، بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

  • بجلی کے بلوں میں کمی کیسے کی جاسکتی ہے؟ ماہر معاشیات نے بتادیا

    بجلی کے بلوں میں کمی کیسے کی جاسکتی ہے؟ ماہر معاشیات نے بتادیا

    ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جاسکتی ہے تاہم اس کے لیے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئی پی پیز کو دیے جانے والے کیپسٹی چارجز اور دیگر اخراجات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات کرکے بجلی کے بلوں میں دیے گئے ٹیکسز کو کم کردیا جائے تو فوری طور پر ان بلوں کی مالیت میں خاطر خواہ کمی آسکتی ہے۔

    ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے پاکستان کے پاور سیکٹر کو ری اسٹرکچرنگ کی فوری ضرورت ہے۔

    ان کے بقول حکومت واجبات کی وصولی اور بجلی کے ترسیلی نقصانات کو روکنے کے بجائے صارفین پر اس کا بوجھ لاد دیتی ہے جو کہ مناسب نہیں ہے، اس لیے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    بجلی کے زائد بل کا فوری حل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بل میں 18 فیصد جی ایس ٹی اور 7 فیصد انکم ودھ ہولڈنگ ٹیکس جو لیے جارہے ہیں اگر حکومت ان دو ٹیکسوں کو دو یا تین ماہ کیلئے 300یا 400 یونٹ والوں کیلئے مؤخر کردے تو کم آمدنی والے طبقے کو کچھ ریلیف مل جائے گا۔

     

  • مزدور کو ایک ماہ کا بجلی کا بل 18 لاکھ 45 ہزار روپے آگیا

    مزدور کو ایک ماہ کا بجلی کا بل 18 لاکھ 45 ہزار روپے آگیا

    جہلم : مزدور کو ایک ماہ کا بجلی کا بل 18 لاکھ 45 ہزار روپے بھیج دیا گیا، مزدور کا کہنا ہے کہ ایک ہزارروپے دن کا کماتا ہوں، ساڑھے 18 لاکھ کہاں سےجمع کراؤں۔

    جہلم میں آئیسکو نے مزدور کو ایک ماہ کا بجلی کا بل 18 لاکھ 45 ہزار روپے بھیج دیا، دینہ لڈھر کے رہائشی مزدور نے گزشتہ ماہ 56ہزار کا بل ادھار لے کر جمع کرایا تھا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ ایک ہزار روپےدن کا کماتا ہوں،ساڑھے18 لاکھ کہاں سےجمع کراؤں۔

    دوسری جانب متاثرہ شخص سےرابطہ کرنےکی کوشش کررہےہیں، بل اور یونٹس چیک کرکےاصل صورت حال بتائی جا سکتی ہے، اگر غلطی ہوئی تو بل درست کر دیا جائے گا۔

    آپریشن کی رقم بجلی کے بل میں ادا، خاتون مریضہ نے خودکشی کرلی (arynews.tv)

    آئی پی پیز : عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 40 خاندان کون ہیں؟ (arynews.tv)

  • بجلی کے بل میں کتنے ٹیکسز ہوتے ہیں؟

    بجلی کے بل میں کتنے ٹیکسز ہوتے ہیں؟

    بجلی کے بھاری بل لوگوں کے گھروں پر قیامت ڈھانے لگے، لوگ بچوں کا پیٹ بھریں یا بل؟ سوال یہ ہے کہ ان سفید ہاتھیوں ’آئی پی پیز‘ کو ادائیگیاں کیسے روکی جائیں؟ یہ مسئلہ حل کیسے ہوگا؟

    بجلی کیوں مہنگی ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک بجلی کے بل میں کتنے ٹیکسز ہوتے ہیں؟ اس کی تفصیل اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کے اینکر وسیم بادامی نے بتائی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس میں شامل ہے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ( بجلی پیدا کرنے کے ذرائع یعنی ایندھن کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے، دوسرا ہے فیول کاسٹ یعنی جو نجلی پیدا ہوئی اس کے ایندھن کی قیمت۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (بجلی کی قیمت میں رد و بدل)کا علیحدہ سے ٹیکس ہوتا ہے۔

    اس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ لاگت کا الگ سے ٹیکس ہوتا ہے، پھر جنرل سیلز ٹیکس (جی اسی ٹی) اس کے بعد فیول پرائس ایڈجسمنٹ پر بھی ٹیکس لگتا ہے۔ اس کے ساتھ گردشی قرضے کی مد میں فنانسنگ کاسٹ چارجز بھی اسی بل مین شامل ہیں۔

    اسی بجلی کے بل میں انکم ٹیکس بھی شامل ہے جو 25 ہزار سے زائد بل پر ساڑھے 7فیصد نان ٹیکس فائلر کیلئے ہے ٹی وی کی ماہانہ فیس بھی اسی بل میں لگ کر آتی ہے۔ اس کے ساتھ دیگر اور ٹیکسز بھی ہیں جس کی ایک طویل فہرست ہے۔

    اس مسئلے کا آخر حل کیا ہے؟

    اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے بجلی کے ہوشربا بل اور اس مسئلے کا حل بیان کرتے ہوئے خودمختار گارنٹی پر بھی روشنی ڈالی۔

    پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ70فیصد آئی پی پیز لوکل ہیں، ان میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے شیئرز ہیں،جبکہ 23 فیصد آئی پی پیز چین کے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں جاری رہیں تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، چالیس سال سے جو مٹی کارپیٹ کے نیچے ڈال رہے تھے اب وہ باہر آگئی ہے۔

    متحدہ رہنما نے بتایا کہ جہاں تک خود مختار گارنجٹی کی بات ہے، بیرون ممالک کو چھوڑ کر جتنے بھی لوکل آئی پی پیز ہیں ان کو بلا کر اس مسئلے پر بات کی جاسکتی ہے۔

  • آپریشن کی رقم بجلی کے بل میں ادا، خاتون مریضہ نے خودکشی کرلی

    آپریشن کی رقم بجلی کے بل میں ادا، خاتون مریضہ نے خودکشی کرلی

    گوجرانوالہ : علاج کے پیسے بجلی کے بل کی ادائیگی میں خرچ ہونے پر دلبرداشتہ مریضہ نے موت کو گلے لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی 65 سالہ خاتون رضیہ بی بی ہرنیہ کی مریضہ تھیں جنہوں نے اپنے علاج کیلئے کچھ رقم جمع کی تھی۔

    خاتون کے صاحبزادے عثمان نے پولیس کو بتایا کہ والدہ دوا لینے گئی تھیں، دلبرداشتہ ہوکر برساتی نالے میں کود گئیں۔

    والدہ ہرنیہ کی مریضہ تھیں ، انہوں نے اپنے آپریشن کیلئے پیسے جمع کیے تھے، 10ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو آپریشن والے پیسوں سے بل جمع کرادیا۔

    عثمان کے مطابق مشکل سے جمع کیے گئے پیسے بجلی کا بل ادا کرانے میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں۔

    گھر واپسی پر وہ برساتی نالے میں کود گئیں بیٹی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، خاتون کی لاش تلاش کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    مکی روڈ پر پیش آنے والے دردناک واقعے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی، گوجرانوالہ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    آئی پی پیز : عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 40 خاندان کون ہیں؟ (arynews.tv)

  • بجلی کے 126 یونٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل، شہری عدالت پہنچ گیا

    بجلی کے 126 یونٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل، شہری عدالت پہنچ گیا

    اہور: بجلی کے 126 یونٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل آنے پر شہری عدالت پہنچ گیا اور کہا حکام بل ٹھیک کرنے کو تیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 126 یونٹ کا بل ڈیڑھ لاکھ بھیجنے پر شہری نے لیسکو کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بجلی کے بل ادا کرتا رہا، رواں ماہ 126 یونٹ کا بل ڈیڑھ لاکھ بھجوایا گیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ لیسکو حکام بل ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ،تمام بل کلرڈ ہوتا ہے مگر ریڈنگ بلیک اینڈوائٹ ہوتی ہے، ریڈنگ پڑھی نہیں جاسکتی جس کی آڑ میں اوور بلنگ کی جاتی ہے۔

    شہری نے استدعا کی عدالت ڈیڑھ لاکھ وصولی روکنے اور بل درست کرنے کا حکم دے ، عدالت بجلی کے بلوں پر کلر ریڈنگ شائع کرنے کا حکم دے۔