Tag: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

  • 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ،  بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    132 کے وی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ، بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    مظفرآباد : وادی نیلم میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ، جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقے کئی گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ تحصیل اٹھ مقام میں جاگراں پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو جانے والی ٹرانسمیشن لائن بٹ منگ کے مقام پر ٹوٹ گئی، جس کے باعث سب ڈویژن پٹہکہ اور قریبی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔

    بجلی کی بندش کے باعث کئی علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

    محکمہ برقیات کا کہنا ہے واپڈا کی ٹیمیں مرمت کے کام میں مصروف ہیں اور چند گھنٹوں میں ٹرانسمیشن لائن بحال ہونے کی توقع ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ شام تک مکمل بجلی بحالی ممکن ہو جائے گی۔

  • بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کو پانی کی سپلائی بند

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کو پانی کی سپلائی بند

    کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بجلی بریک ڈاؤن ہوا ،ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بریک ڈاؤن گزشتہ رات 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا ہے ، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بریک ڈاؤن کو 14 گھنٹے گزر چکے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا، واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ 100 ایم جی پمپ ہاؤس روزانہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پپری پمپنگ اسٹیشن میں کے الیکٹرک کے کیبل میں خرابی

    گذشتہ روز پپری پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک کے کیبل میں خرابی پیدا ہونے سےبند ہوگیا تھا ، واٹر کارپوریشن نے بتایا تھا کیبل فالٹ رات 10 بجکر 15 منٹ پرہوا، ، فالٹ کے باعث پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بند ہوگیا۔

    واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اےکےعلاقے متاثرہوں گے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    بعد ازاں واٹر کارپوریشن کے مسلسل رابطے کے بعد کےالیکٹرک نے پپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی بحال کردی تھی ۔ ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔

  • کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو عارضی طور پرپانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرکےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاؤن کے باعث پمپنگ اسٹیشن کے 21 پمپ بند ہوگئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ بجلی کےبریک ڈاؤن کے باعث کراچی کوعارضی طورپرپانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، جس سے شاہ لطیف ٹاؤن،لانڈھی،قائدآباد ، کورنگی،گلشن اقبال،گلشن حدیداورملیرمیں بھی پانی بحران کاخدشہ ہے۔

    پمپ بند ہونے سے کراچی کوکروڑوں گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیاجاتاہے، پمپس سےکراچی کو 540ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

    واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

  • کراچی   میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، بجلی غائب

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، بجلی غائب

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے بعد اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید فیز ون میں بیس گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید فیز ون میں تئیس گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

    کے وی ایک سو بتیس ٹرانسمیشن لائن کے جمپر اور کنڈکٹرز ٹوٹنے سے بجلی معطل ہوئی، اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو بجلی کی سپلائی اسٹیل ملز کے ذریعے ہوتی ہے۔

    پاکستان اسٹیل ملز کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں عملے کی کمی اور مرمت کا سامان نہ ہونے کی برابر ہے، جس کے باعث پاکستان اسٹیل ملز بجلی ڈیپارٹمنٹ تاحال بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے۔

  • بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ،  بیشتر علاقوں میں بجلی معطل

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، بیشتر علاقوں میں بجلی معطل

    اسلام آباد : شدید دھند سے بجلی کی ترسیل کا نظام ایک بار پھر متاثر ہوگیا، جس کے باعث گدو کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمشن لائنیں ٹرپ کرگئیں اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے اقدامات کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے۔

    ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث گدو کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کرگئیں، 550 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرپنگ سے 500 کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا۔

    پاور ڈویژن نےگدو سوئچ یارڈ کے سرکٹ بریکر کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گدو سوئچ یارڈ کے سرکٹ بریکر کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    سندھ کے بیشتر علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے سیپکو ریجن کے تین سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور ایک سو بتیس اور چھیاسٹھ کے وی کے باسٹھ گرڈ اسٹیشن سے سپلائی معطل ہوگئی۔

    جس کے باعث خیرپور،سکھر،روہڑی ،پنوعاقل،گھوٹکی،میرپورماتھیلو، شکارپور،دادو اورنوشہرو فیروز سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل پاور ڈویژن نے27 دسمبر کو بیان جاری کیا تھا کہ حالیہ لوڈ شیڈنگ 25 اور 26 دسمبر کو ملتان ریجن اور دیگر ڈسکوز کے متعدد گرڈ اسٹیشنوں کے ٹرپ ہونے کی وجہ سے کی جارہی ہے، دھند کے باعث 132kv – 220kv اور 500kv کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے تھے –

    اسی دوران ہائیڈل جنریشن میں کمی آئی جس سے نظام میں توازن پیدا کرنے میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

    پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی سسٹم کو ان موسمی حالات اور کم ہائیڈل جنریشن کی وجہ سے ایک مشکل وقت کا سامنا ہے، نظام کو کام کرتے رہنے کیلئے لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے پیداوار میں موجودہ کمی سے نمٹا جا رہا ہے۔

    پاور ڈویژن کے مطابق لوڈشیڈنگ سسٹم کی رکاوٹوں کی وجہ سے ہوئی اور سسٹم کو سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر

    کراچی : بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے اور ویریفیکشن کا عمل رک گیا، جس سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں صرف کمرہ عدالت میں بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ درخواست دائر کرنے اور ویریفیکشن کا عمل رک گیا۔

    سندھ ہائیکورٹ ویری فیکشن برانچ کے کمپیوٹر بند ہونے سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کی دیگربرانچوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤں ہوا، جس کے باعث ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹریپنگ سے کے الیکٹرک کے 54 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے اور کراچی کا 90 فیصد سے زائد حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    کراچی ائرپورٹ ، پی آئی اے ہیڈآفس سمیت پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر، فلائٹ کچن، انجینیرنگ اور دیگر شعبوں میں بھی بجلی فراہم بند ہوگئی ہے۔

    سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت ایئرپورٹ کی انسٹالیشنز کو بھی کے الیکٹرک سے بجلی معطل ہےتایم جناح ٹرمینل کے مطابق ائرپورٹ پر اہم مقامات پر جنریٹر چلا کر بجلی فراہمی شروع کردی ہے۔

  • بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن: 36 گھنٹے بعد  ملک بھر میں بجلی مکمل بحال

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن: 36 گھنٹے بعد ملک بھر میں بجلی مکمل بحال

    اسلام آباد : بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے 36 گھنٹے بعد ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چھتیس گھنٹے بعد مکمل بحال کردی گئی، پاور ڈویژن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کی جنریشن اور ٹرانس میشن کا نظام فعال کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی بھی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، تیز ترین بحالی وزارت توانائی، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی کی محنت کا نتیجہ ہے۔

    دوسری جانب شارٹ فال کے باعث مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس 50فیصدبجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 10 یونٹس بند ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 7ہزار 932 میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگا واٹ تک ہے۔

    مختلف ذرائع سے بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار 68 میگاواٹ ، آئی پی پیزکی بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 500 میگا واٹ ، نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2100 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

    اس کے علاوہ پانی سےساڑھے 3 ہزار میگاواٹ بجلی ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار میگا واٹ ، ونڈ پاور پلانٹس 850 میگا واٹ اورسولرپلانٹس سے پیداوار 155 میگا واٹ ہے۔

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی

    کراچی : کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ، جس کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی۔

    ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں خرابی سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

    فنی خرابی کے باعث کے الیکٹرک کے 30 سے زائد گرڈ بند ہوگئے، جس کے باعث شہر کے 70 سے 80 فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گلشن معمار،ایف بی ایریا،لیاقت آباد،سائٹ سپرہائی وے ، نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،سرجانی ،گلشن،شاہ فیصل ،ملیر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ اورنگی،بلدیہ ،صدر،سائٹ،نارتھ کراچی،انڈسٹریل ایریا ، صفورہ چورنگی ، اسکیم 33 اور اطراف کےعلاقوں میں بھی بجلی غائب ہے، جس سے شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

    دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے، بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کیساتھ ٹیمزبحالی کیلئےمتحرک ہیں، صارفین رہنمائی کیلئےکے الیکٹرک سوشل میڈیاپلیٹ فارم سےرابطہ کرسکتے ہیں۔

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کے الیکٹرک کا سسٹم  بیٹھ گیا

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا

    کراچی : شہر قائد میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کےالیکٹرک کاسسٹم بھی بیٹھ گیا اور شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ، جام شوروہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ، جس کے باعث کےالیکٹرک کاسسٹم بھی بیٹھ گیا اور 80 فیصد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔

    کےالیکٹرک کے 1900 میں سے 1400فیڈرز ٹرپ کرگئے، پلانٹس ٹرپ کرنے کے باعث شہر کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

    بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، نرسری، پی ای سی ایچ ایس، محمود آباد، منظور کالونی ،گلشن اقبال اور اسکیم 33 کے مختلف حصے ، حسن اسکوائر اور اطراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔

    کے الیکٹرک کا ہیلپ لائن سسٹم118بھی بیٹھ گیا ہے جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں بجلی کے بعد واٹر بورڈ کی تنصیبات بھی بری طرح متاثر ہوئیں ، دھابیجی،گھارو،،پیپری اورحب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بند ہونے سے شہر کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

  • کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،  80 فیصد سے زائد علاقہ بجلی سے محروم

    کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 80 فیصد سے زائد علاقہ بجلی سے محروم

    کراچی :شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی ہے، بجلی کی جزوی بحالی کاعمل شروع کیاجاچکاہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو سےبجلی کی سپلائی معطل ہونےسےکےالیکٹرک کاسسٹم بیٹھ گیا، جس کے باعث شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    شہر بھر کے تمام انڈسٹریل ایریا بجلی سےمحروم ہے جبکہ لانڈھی، کورنگی، بلدیہ ، ڈیفنس، کلفٹن، لیاقت آباد، ملیر، شاہ فیصل،ناظم آباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر،گلشن معمار، گڈاپ، نارتھ کراچی، نیوکراچی سمیت بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہے۔

    کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈمیں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی، آئی لینڈموڈمیں جانےسےنیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب واٹر بورڈ کےگھارو، دھابیجی، پپری سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بریک ڈاؤن ہوا، ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ بجلی کےتعطل کےباعث کراچی کوپانی کی فراہمی معطل ہے، بجلی بریک ڈاؤن صبح 9بجکر20منٹ پرہوا، بجلی بحال ہوتے ہی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع کردی جائےگی۔

    یاد رہے 20 جنوری کو شہر میں موسلادھار بارش کے باعث 208فیڈرزٹرپ کرگئے تھے اور کینٹ اسٹیشن ،ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔