Tag: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

  • کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن، بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی : شہر قائد میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، جس سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن اور پپری سرکٹ ٹرپ کرگیا، جس کے باعث شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

    ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے کلفٹن، گزری، گارڈن، جیکب لائن، نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی کے گرڈاسٹیشن نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، ،نارتھ ناظم آباد، بفرزون ،بورڈ آفس میں بجلی بند ہوگئی۔

    اس کے علاوہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا، یوپی سوسائٹی،نصرت بھٹو کالونی، پہاڑ گنج، یوسف گوٹھ، پاور ہاؤس چورنگی سمیت دیگر علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے اس حوالے سے کہا ہےکہ نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی، اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی، جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔

    ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی کی فراہمی موصول ہونا شروع ہوگئی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کراچی میں کئی بار بریک ڈان کے باعث شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پورا شہر متاثر، تاجروں‌ کا کے الیکٹرک کو الٹی میٹم

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پورا شہر متاثر، تاجروں‌ کا کے الیکٹرک کو الٹی میٹم

     

    کراچی: شہر قائد میں بجلی کا بحران مزید بڑھ گیا، بائیس دنوں میں چھٹا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس سے پورا کراچی متاثر ہے، کئی علاقوں میں 4 تا 5 گھنٹے سے بجلی بند ہے، صنعتی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی، تاجروں نے دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔

    اطلاعات کے مطابق شہر بھی میں شیڈول یعنی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے، کئی علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پرنہ آسکی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق رمضان سے قبل یہ ایک اور بریک ڈائون ہوا ہے جو کہ گزشتہ 22 دنوں میں چھٹا بڑا بریک ڈاؤن ہے، اس بریک ڈاؤن سے کراچی کا سو فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

    نمائندے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں،  گلستان جوہر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، ناظم آباد،نیو کراچی،اورنگی،کورنگی، کیماڑی کلفٹن،ماڑی پور،سعود آباد،شاہ فیصل سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

    فالٹ دور کرنے میں دو سے  تین دن لگ سکتے ہیں، کے الیکٹرک

    دوسری جانب کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کا پول گرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، مرمتی کام میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، فالٹ دور کرنے کے لیے کام جاری ہے، ٹیم واپڈا سے رابطے میں ہے جیسے ہی مسئلہ حل ہو بجلی بحال ہوجائے گی۔

    ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں  ہورہی، وزارت پانی و بجلی

    دوسری جانب ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں  کی جارہی، بڑے شہروں میں4،چھوٹے شہروں اور دیہات میں 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوری ہے۔

    بجلی کا شارٹ فال 2802 میگا واٹ رہ گیا ہے، بجلی کی طلب 18728  اور پیداوار 15926 میگا واٹ ہے۔

    تاجر نے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کی دھمکی دے دی

    غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کراچی تاجر اتحاد نے کے الیکٹرک کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں کے الیکٹرک نے قبلہ درست نہ کیا تو دھرنا دیا جائے گا اور وہ دھرنا ان کے دفتر کے باہر ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث تاجروں کو 2 ارب روپے کا انقصان ہوا،  خریدار مارکیٹوں سے واپس جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ یہ بجلی کا بہت بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس میں ساٹھ فیصد مارکیٹیں بجلی سے محروم ہیں جب کہ شدید گرمی میں بجل کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے کراچی کے شہریوں کو بے حال کردیا۔

    جب چاہا بجلی بند کردی، کام کیسے ہوگا،بیزار آگئے، شہریوں کا رد عمل

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ لو ڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، جب چاہا بجلی بند کردی، ایک گھنٹہ بجلی آتی اور ایک گھنٹہ جاتی ہے، ہم حکومت سے بیزار آگئے۔


    ایک دکان دار نے کہا کہ لائٹ ہوگی تو کام ہوگا، دوسرے نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں، لائٹ جانے سے عاجز آچکے۔(دیکھیں ویڈیو)

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ صرف کراچی کا مسئلہ نہیں ہے، ملک بھر کے چاروں صوبوں کے تمام شہروں اور گاؤں دیہات میں بھی صورتحال اسی طرح ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دھڑلے سے جاری ہے جسے فالٹ کا نام دے دیا جاتا ہے۔

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہراندھیرے میں ڈوب گیا

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہراندھیرے میں ڈوب گیا

    کراچی : شہر قائد میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد شہر کے کئی علاقےتاحال بجلی سے محروم ہیں۔ رات دس بجے کے قریب ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے 12گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا، کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ سے شہر کے 12گرڈ اسٹیشنوں نے کام کرنا بند کردیا۔

    ناظم آباد، ڈیفنس، گارڈن، سرجانی، لیاقت آباد سمیت12گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے، جس کے باعث کراچی کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی.

     ایف بی ایریا، لیاقت آباد، صدر، ریگل، آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں اس کے علاوہ پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، گلشن اقبال اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

  • کراچی: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،12گرڈ اسٹیشن ٹرپ

    کراچی: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،12گرڈ اسٹیشن ٹرپ

    کراچی: بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث باسٹھ میں سے بارہ گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے، جس سے صدر، گارڈن، اورنگی، بلدیہ، ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، کےالیکٹرک کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے، چند گھنٹوں میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کےالیکٹرک کی لائنوں میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے چالیس فیصد علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی معطل ہوئی ہے، ٹرپنگ کے باعث بارہ گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں، خرابی دور کرنے کے لیے مرمت کا کام جاری ہے۔

    فنی خرابی کے باعث کراچی کے علاقےناطم آباد، گارڈن، صدر، لائنزایریا، اولڈسٹی ایریا کے علاقے کھارادر، میٹھادر، لیاری، کورنگی کراسنگ، لکھنوسوسائٹی اور اطراف کے علاقے کئی گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔