Tag: بجلی کمپنیوں کی نااہلی

  • بجلی کمپنیوں کی نااہلی ،  پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ

    بجلی کمپنیوں کی نااہلی ، پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2023 سرکلر ڈیٹ میں 396 ارب روپے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کے نقصانات اور کم ریکوریز سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 22-2023 میں نقصانات اور ریکوریز سے سرکلر ڈیٹ میں396ارب روپے اضافہ ہوا، جولائی تا اکتوبر 2023 میں بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے سرکلر ڈیٹ 242 ارب روپے بڑھا۔

    ذرائع نے کہا کہ مالی سال2022-23میں سرکلرڈیٹ میں بجلی کمپنیزکے نقصانات کاحصہ160ارب رہا جبکہ اسی دوران سرکلر ڈیٹ میں بجلی کمپنیوں کی ریکوریز کم ہونے کا حصہ 236ارب روپے رہا۔

    ذرائع کے مطابق جولائی تااکتوبر2023بجلی کمپنیوں کےنقصانات کاسرکلر ڈیٹ میں حصہ77ارب روپے رہا، اسی دوران ریکوریز کم رہنے سےسرکلر ڈیٹ میں 165 ارب روپے اضافہ ہوا۔

  • بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ

    بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سر چارج عائد کرنے کی منظوری دے دی، جس سے صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔

    بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سر چارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سےلگایا جائے گا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو،صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین سمیت کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔

    حکام نے بتایا کہ جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔