Tag: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں

  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی  نجکاری، آئی ایم ایف نے حائل رکاوٹیں دور کرنے کا ٹاسک دے دیا

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، آئی ایم ایف نے حائل رکاوٹیں دور کرنے کا ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا ٹاسک دے دیا،   نجکاری میں سرکاری اداروں سے ریکوری کے مسائل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں مسائل کا سامنا ہے، ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے نجکاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کو اثاثہ جات کی منتقلی اورگرڈاسٹیشن کی اونرشپ میں مسائل ہیں، ڈسکوز کی نجکاری میں سرکاری اداروں سے ریکوری کے مسائل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز کو ریگولیٹری فریم ورک اور عملدرآمد سے متعلق مشکلات ہیں، سرکاری اداروں کو ادائیگیاں، پنشنز لائبیلیٹیز و ادائیگیوں کی پیچیدگیاں ہیں۔

    ذرائع نے کہا کہ بیلنس شیٹ پرآف بیلنس شیٹ ادائیگیاں، کسٹمرزکیئر اور واپڈا وصوبوں کے نام پر اثاثوں کے مسائل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈسکوز کے اثاثے 51 سے 100 فیصد تک فروخت کیے جائیں گے، 3 ڈسکوز کی رواں مالی سال جنوری سے جون کے درمیان نجکاری کی جائے گی۔

    تمام ڈسکوزکی 1 ہزار 416 پراپرٹیز واپڈا، صوبوں اور کنٹونمنٹ کے نام پر ہیں، آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی 450 پراپرٹیز کے مسائل کو نجکاری سے قبل کلیئر کرنا لازمی ہے۔

    بجلی کی تین تقسیم کارکمپنیوں کی 162 پراپرٹیز میں مسائل کا سامنا ہے، فیسکو 83 پراپرٹیز، گیپکو 9 پراپرٹیز ، آئیسکو 70 پراپرٹیز کی ٹرانسفر میں مشکلات درپیش ہیں۔