Tag: بجلی کی فراہمی

  • کراچی میں بارش ،  متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل بند

    کراچی میں بارش ، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل بند

    کراچی : شہر میں بارش کے کئی فیڈرز بند ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل بند ہے، جس سے شہری کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

    بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ، جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل معطل ہے۔

    3 روز میں 1110 سے زائد فیڈرز کی بندش سے شہری کو مشکلات کا سامنا ہے، ڈی ایچ اے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سرجانی، اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن میں فیڈرز ٹرپ ہے۔

    بارش رکنے کے باوجود بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا ، کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیموں کو گراوٴنڈ کلیئرنس نہ ملنے پر بحالی میں تاخیر ہورہی ہے، جس کے باعث گلبہار، ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، سائٹ، گڈاپ سمیت کئی علاقے متاثر ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں بارش سے کے الیکٹرک کے 340 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

    خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، ٹیپوسلطان روڈ، ڈیفنس، صدر،آئی آئی چندریگرروڈ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، شاہراہ فیصل اوراطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    تیزبارش کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، نارتھ ناظم آباد اورناظم آباد کی سڑکوں پربھی پانی جمع ہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

    شادمان نالہ اوور فلوہونے سے پانی سڑکوں پرآگیا، جس کے بعد شادمان ون اورٹو کی سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنےلگیں۔

  • بجلی کی فراہمی پر ترجمان کے الیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے کے ادارے ’کے الیکٹرک‘ نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    اس حوالے سے جاری ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جمشید روڈ، نفیس آباد، گرومندر، پٹیل پاڑہ سمیت گارڈن ویسٹ میں بجلی فراہمی جاری ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دارومدار علاقے میں بجلی چوری، نقصانات کی شرح پر ہے، جمشید روڈ، نفیس آباد کے نادہندگان پر واجب الادا رقم 95کروڑ سے تجاوز کرچکی۔

    لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ کے نادہندگان پر واجب الادا رقم30کروڑ سےتجاوز کرچکی ہے، گارڈن ایسٹ کے نادہندگان پر واجب الادا رقم 10کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

  • بجلی کی فراہمی سے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کی وضاحت

    بجلی کی فراہمی سے متعلق ترجمان کے الیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے کے ادارے ’کے الیکٹرک‘ نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال13 ڈی3 میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، وقت پر کی گئی بلوں کی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق لوڈ شیڈنگ یا مرمتی کام کی صورتحال کے پیش نظر میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین کو بجلی سے متعلق معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی سے متعلق معلومات اور شکایات کے لیے 118 ہیلپ لائن یا کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک نے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی۔

    کے۔ الیکٹرک کی لیاری میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری ہے۔

    گزشتہ 3 ماہ میں پاور یوٹیلیٹی نے لیاری میں 78 کنڈا ہٹاوٴ مہم چلائیں، کے ای کے ٹیم لیڈر کا کہنا تھا کہ 7400 غیرقانونی کنڈوں کنکشن ختم کردیے گئے ہیں۔

  • یکم تا 12 محرم مغرب سے فجر تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت

    یکم تا 12 محرم مغرب سے فجر تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت

    کراچی : وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے یکم تا 12 محرم مغرب سے فجر تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ہداہت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں وزیرتوانائی سندھ اوروزیربلدیات کی زیرصدارت علما کرام کا اجلاس ہوا۔

    جس میں وزیرتوانائی سندھ ناصرشاہ نے ہدایت کی کہ یکم تا12محرم مغرب سےفجرتک بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک رات میں لوڈشیڈنگ سے متعلق عوام کوآگاہ کرے، میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیاجائے۔

    ناصر حسین شاپ کا کہنا تھا کہ حیسکو،سیپکو،کےالیکٹرک کوخصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، رات12 سے صبح  6 کے درمیان لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔

    صوبائی وزیر سعید غنی چاہتےہیں پیک آوورزمیں کمی،رات میں لوڈشیڈنگ نہ کرکےعوام کوریلیف دیاجائے، 8، 9، 10 محرم کو مکمل لوڈشیڈنگ فری کیا جائے، اس حوالے سے حیسکو،سیپکواورکےالیکٹرک کی اس سلسلےمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی ہے۔

  • کراچی : بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی

    کراچی : بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر قائد میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق ہفتہ کی غیر متوقع موسلادھار بارش کے بعد کراچی اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی جو اب معمول پر آگئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں مقامی سطح پر پیدا ہونے والی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے سرگرم رہتی ہیں جبکہ کمپنی کی قیادت نے بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی۔

    ہنگامی حفاظتی پروٹوکول کے مطابق نشیبی علاقوں یا کنڈوں کے زیادہ پھیلاؤ والے علاقوں کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ فیلڈ ٹیموں کی طرف سے کلیئرنس کے بعد، موسم کم ہونے کے بعد یہ آہستہ آہستہ متحرک ہوگئے تھے۔ کے الیکٹرک کی ٹیمیں شہری حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو بجلی کی تمام اشیاء اور تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

    کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم صارفین کی مدد اور معلومات فراہم کرنے کے لیے کے الیکٹرک لائیو ایپ اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل بھی مدد کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

    اس کے علاوہ بارش کے موسم میں بجلی کے حوالے سے ہنگامی شکایات کے لیے کال سینٹر 118 بھی صارفین کی سہولت کے لیے دستیاب رہتا ہے۔

  • گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند

    گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی بند

    کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ 36 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے، تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں اور اس کے مضافات میں تاحال ہلکی بارش اور بوندا باندی جاری ہے، گزشتہ روز کے طوفان کے باعث منقطع ہونے والی بجلی 36 گھنٹے بعد بھی بحال نہ کی جاسکی۔

    ایکسیئن واپڈا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث 3 درجن سے زائد کھمبے گر چکے ہیں، گرنے والے پولز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

    دوسری جانب محکمہ آب رسانی کا کہنا ہے کہ آنکاڈہ ڈیم میں ایک سال کے لئیے پانی جمع ہوگیا، سوڑ اور شادی کور ڈیموں میں بھی وافر مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

  • جرمن حکومت سینیگال کے 300 دیہات میں بجلی فراہم کرے گی، اینجیلا مرکل

    جرمن حکومت سینیگال کے 300 دیہات میں بجلی فراہم کرے گی، اینجیلا مرکل

    برلن/ڈاکر :  جرمن چانسلر نے سینیگال کے صدر سے ماکیسال سے ملاقات کے بعد 300 دیہاتوں میں بجلی فراہمی اور  مہاجرت کو روکنے کے لیے سینیگال میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے چانسلر اینجیلا نے براعظم افریقہ کے دورے کا آغاز کرتے ہوئے کہ بدھ کے روز مغربی افریقہ کے ملک سینیگال پہنچی جہاں انہوں نے صدر ماکیسال سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے حکمرانوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے لیے معاون نہیں بننا چاہیئے۔

    اینجیلا میرکل کا دورہ سینیگال کے موقع پر کہنا تھا کہ جرمنی اور افریقی ممالک کو مشترکہ طور پر قانونی خلاف ورزیوں کے خلاف جنگ کرنی ہوگی اور افریقہ میں ملازمت کے بہتر مواقع پیدا کرنے ہوں گے تاکہ عوام ہجرت کرنے سے گریز کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ براعظم افریقہ میں معاشی مسائل، غربت اور دیگر تنازعات کے باعث افریقی ممالک کے شہری دیگر ممالک میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، افریقہ سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد بہتر مستقبل کے لیے یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کوشش کررہی ہے کہ غیر قانونی مہاجرت کے وجوہات کو جان ان کا سدباب کیا جائے تاکہ لوگ اپنے اپنی گھروں کو چھوڑ کر ہجرت کرنا بند کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر نے پاکیسال سےملاقات کے بعد اعلان کیا کہ جرمنی سینیگال کے 300 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

    سینیگال کے صدر ماکیسال کا جرمن چانسلر سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ’میں اس بات سے متفق ہوں کہ لوگ بہتر زندگی کے حصول کے لیے سمندر کے خطرناک راستے کے ذریعے یورپ کا سفر اختیار کرتے ہیں جو ’افریقہ کی عظمت کے منافی ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ماکیسال کا کہنا تھا کہ ’مغربی افریقی ملک سینیگال میں حالات دیگر ممالک کی نسبت بہت بہتر ہیں اور یہاں کسی کو مذہبی یا نسلی تعصب کی بنیاد پر ظلم و ستم کا نشانہ بھی نہیں بنایا جاتا، اس لیے یورپی ممالک کو چاہیئے کہ سینیگال کے باسیوں کی جانب سے دی جانے والے پناہ کی درخواست کو رد کریں۔

  • حکومت بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی، لیاقت بلوچ

    حکومت بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی، لیاقت بلوچ

    لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کی بجلی فراہمی ٹیم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم ہر ماہ اپنی ٹیم کو بلا کر لوڈشیڈنگ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن نتیجہ صفر ہی رہتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی غفلت، نااہلی اور وزارت پانی و بجلی کی ناتجربہ کاراور کھلنڈری ٹیم کی وجہ سے ہے۔ پورا ملک شدید گرمی میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلبلا اٹھاہے۔

    انسانی جانیں گولیوں کا نشانہ بنائی جارہی ہیں، حکومت لوڈشیڈنگ کا حل تلاش کرے وگرنہ پانامہ لیکس ، جے آئی ٹی اور لوڈشیڈنگ اقتدار کی کشتی کو ڈبو دیں گے۔

    لیاقت بلوچ نے جے آئی ٹی پر حسین نواز کے اعتراضات پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار، آمدن کے ناجائز ذرائع کی بلاامتیاز اور قانون و ضابطہ کے مطابق مضبوط تحقیقات ناگزیر ہیں۔

  • ایک دن میں دوسری بارکراچی کو بجلی کی فراہمی معطل، کاروبارزندگی مفلوج

    ایک دن میں دوسری بارکراچی کو بجلی کی فراہمی معطل، کاروبارزندگی مفلوج

    کراچی : شہر قائد کے مکین ایک بار پھر بجلی سے محروم ہوگئے، ایک دن میں دوسری مرتبہ شہر سے بجلی غائب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ایک بارپھرٹرپ کرگئی۔جس کی وجہ سے کراچی کے چالیس فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی دوبارہ معطل ہوگئی ہے۔

    بجلی کی معطلی کے باعث نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، صدر گارڈن اور سے ملحقہ علاقوں کے مکین متاثر ہوئے ہیں،

    اس سے قبل آج صبح کے اوقات میں بھی جامشورو سے آنے والی پانچ سو کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوجانے کے باعث شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دوسری بار شہر کی کوئی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ نہیں ہوئی،  کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    بجلی کی فرا ہمی میں معطلی کے باعث شہر کراچی کو بیس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

  • ایران کی پاکستان کو سستے داموں بجلی فراہمی کی پیشکش

    ایران کی پاکستان کو سستے داموں بجلی فراہمی کی پیشکش

    اسلام آباد : ایران نے پاکستان کو سستے داموں بجلی کی فراہمی کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کو مزید تین ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

    اس ضمن میں ایران نے پاکستان کی وزارت پانی اور بجلی کو اسی ماہ ایران آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

    یہ بجلی فراہم کی پیشکش گزشتہ دور حکومت میں کئے گئے سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے اوردوہزار بارہ میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے ایم او یوز کے علاوہ ہے۔