Tag: بجلی کی فراہمی معطل

  • کراچی: بارش کے بعد  کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی: بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی: شہر قائد میں شروع ہونے والی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کراچی میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش کے بعد متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

    کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سے ملیر میمن گوٹھ میں بجلی غائب ہے، سپرہائی وے مدینہ کالونی اورنیازی کالونی میں 6 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    بارش کے بعد سے کراچی کے علاقے لانڈھی، فرنٹیئرکالونی، فیوچرکالونی، بن قاسم، بلدیہ، اورنگی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی میں بجلی بند ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث بجلی بحالی میں مشکلات ہیں۔

    کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بارش کا امکان ہے، ہلکی بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ 3 سے 4 روز میں کراچی میں ایک اور بارش برسانے والا سسٹم آ رہا ہے جو پہلے سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ شہر قائد میں مون سون کا سیزن رواں ماہ 30 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

  • بارش کے ساتھ ہی شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل، 417 فیڈر ٹرپ

    بارش کے ساتھ ہی شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل، 417 فیڈر ٹرپ

    کراچی : شہر قائد میں شروع ہونے والی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی، بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے    417فیڈرٹرپ ہوگئے، تاحال بجلی کو بحال نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں شروع ہونے والی بارشوں نے کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا، کے الیکٹرک کے 417فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔

    حالیہ بارش کے بعد کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے بارشوں میں نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے بارش کے شروع ہوتے ہی اپنے200 سے زائد فیڈر بند کردیئے تھے۔

    اس حوالے سے کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ نے شہریوں کو کرنٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، جس کے تحت کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن لائن میں ارتھنگ سسٹم بہتر کرنے کیلئے فیڈرز بند کیے۔

    کراچی میں بارش کے بعد جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی گئی ہے ان میں سرجانی ٹاؤن، تیسرٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، سولجربازار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، کھوکھرا پار، ماڑی پور، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ، گلشن معمار، گلشن حدید اور اطراف کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے شکایتی نمبر پر بجلی کی بحالی کا کوئی وقت نہیں بتایا جارہا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایف بی ایریا بلاک ون، شریف آباد میں پی ایم ٹی دھماکے سے ٹرپ کرگئی، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، گلشن اقبال۔ گلستان جوہر میں بجلی معطل ہوگئی۔

    اس کے علاوہ اسٹار گیٹ، موریہ خان گوٹھ، وائرلیس گیٹ، الفلاح ماڈل کالونی، کاظم آباد سوسائٹی، پی آئی اے سوسائٹی، نارتھ کراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن، گلبہار رضویہ سوسائٹی میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ صدر پریڈی اسٹریٹ، ریگل اور اکبرروڈ پر کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

  • اختیارات کی جنگ نے کراچی کو ڈبو دیا، بجلی 12 سے 15 گھنٹے سے غائب

    اختیارات کی جنگ نے کراچی کو ڈبو دیا، بجلی 12 سے 15 گھنٹے سے غائب

    کراچی: سندھ لوکل باڈی ایکٹ کے تحت اختیارات کی جنگ نے کراچی کو ڈبو دیا اور مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی نااہلی کے سبب بجلی 12 سے 15 گھنٹے سے غائب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ لوکل باڈی ایکٹ کے تحت اختیارات کی جنگ نے باران رحمت کو زحمت میں بدل دیا اور کے الیکٹرک نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی 12 سے 15 گھنٹے سے معطل ہے۔

    بارش کے دوران صوبائی وزراء اور بلدیاتی نمائندوں کے دورے نمائشی نکلے ہیں، کراچی کی اہم شاہراہیں تاحال پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، 50 ملی میٹر بارش کے بعد صورت حال سندھ حکومت کے بس سے باہر ہے۔

    شہر کے مختلف علاقوں کی گلیاں اور لنک روڈ تالاب میں بدل گئے ہیں، حکومتی مشینری غائب، پانی کھینچنے والے پائپ بھی ناکارہ ہوگئے، شہر کی اہم شاہراہوں سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ بھی غائب ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق، 6 افسران معطل

    دوسری جانب کے الیکٹرک کی روایتی کارکردگی برقرار ہے اور مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، گلشن اقبال، حسن اسکوائر میں 8، 8 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

    اسی طرح گلشن فیصل، باتھ آئی لینڈ میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ملیر کے علاقے میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، گلستان جوہر، صفورہ چورنگی، سہراب گوٹھ کے علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ادھر حیدرآباد میں موسلا دھار بارش سے نکاسی آب کا نظام مفلوج ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے واسا، ضلعی حکومت کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کی مدد کی جائے۔

  • لائن ٹرپ کرگئی، کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    لائن ٹرپ کرگئی، کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی : شہر قائد کے کئی علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی جس کی وجہ سے کراچی کے چالیس فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ گرڈزکی بجلی جلد بحال کردی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق آدھا کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، مکین بجلی سے محروم ہوگئے، کےالیکٹرک کی دو سو بیس کے وی اے کی لائن ٹرپ کر نے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، متاثرہ علاقوں جناح اسپتال، ڈیفنس، اورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث چندریگر گرڈز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے، عملہ متاثرہ گرڈز کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے، متاثرہ گرڈز کی بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ جناح اسپتال اورخاص اداروں کی بجلی تاحال بحال ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی فرا ہمی میں معطلی کے باعث شہر کراچی کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہوسکتی ہے۔

  • امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اورتیز ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ اکیس ہزارسے زائد مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا شدید طوفانی بارشوں اورتیز ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے۔ سان فرانسسکو شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں زیرآب آگئیں ہیں اور آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

    تیز ہواؤں کے باعث جنوبی علاقوں میں اکیس ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث سان فرانسِسکو کے ہوائی اڈے پر دو سو سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی:ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، بجلی غائب ، شہری پریشان

    کراچی:ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، بجلی غائب ، شہری پریشان

    کراچی : کے الیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

    شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو کے الیکٹرک کا سسٹم پھرجھٹکے لینے لگا اور ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن دباو بڑھتے ہی ٹرپ کرگئی۔

    کے الیکٹرک حکام کے مطابق ایکسٹراہائی ٹینشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوگئی، جس سے بلدیہ، سائٹ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی کے علاقوں میں صبح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات سامنا کرنا پڑا ۔

    اس دوران کے الیکٹرک حکام نے تسلی کرائی کہ مرمتی کام جاری ہے اور جلد ہی بجلی بحال کر دی جائیگی۔