Tag: بجلی کی فی یونٹ قیمت

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ ، کراچی والے بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ ، کراچی والے بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : کراچی والے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کیلئے تیار ہوجائیں، کے الیکٹرک نے ایک ساتھ9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کیلئے فی یونٹ 18.86 روپے کا اضافہ مانگ لیا۔

    ایک ساتھ 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

    جولائی2023 تا مارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی، نیپرا میں دائر 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے۔

    الیکٹرک کمپنی نے 2 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے، درخواست کے مطابق 7ماہ کا اضافہ فی یونٹ 18.86 روپے بنتا ہے۔

    2 ماہ کے لئے کمی کی مدمیں29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے تاہم نیپرا درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کس طرح کمی کی جاسکتی ہے؟  تجاویز سامنے آگئیں

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کس طرح کمی کی جاسکتی ہے؟ تجاویز سامنے آگئیں

    اسلام آباد: پاکستان انیشیٹو آن انرجی ںے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تجاویز میں کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کے لئے ویٹڈ اوریج کاسٹ گیس فارمولا استعمال کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پاکستان انیشیٹو آن انرجی (پائی) کی تجاویز سامنے آگئیں ، جس میں کہا گیا کہ پیٹرول کی طرح گیس میں بھی درآمدی ، مقامی قیمتوں کافرق ختم کیاجائے اور درآمدی ، مقامی کا فرق ختم کرکے اوسطاً قیمت متعارف کرائی جائے۔

    پائی کا کہنا تھا کہ درآمدی آر ایل این جی کے پلانٹس مہنگی گیس سے کم ترین اکنامک میرٹ آڈر پر آتے ہیں اور آر ایل این جی پلانٹس کو نہ چلانے کی وجہ سے فی یونٹ کیپسٹی چارجز میں اضافہ ہورہا ہے۔

    پاکستان انیشیٹو آن انرجی نے کہا کہ پلانٹس کے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے کپیسٹی چارجز 17 روپے فی یونٹ ہوگئے اور کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کی فی یونٹ قیمت 55 روپے ہوگی ، پاکستان انیشیٹو آن انرجی

    تجاویز میں کہا گیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کے لئے ویٹڈ اوریج کاسٹ گیس فامولا استعمال کرنا ہوگا، ویٹڈ اوریج کاسٹ گیس میں مقامی گیس اور آر ایل این جی کی قیمت کا اوسط لگایا جائے گا۔

    پاکستان انیشیٹو آن انرجی کا کہنا تھا کہ مقامی گیس کسی قدر مہنگی ہوگی مگر درآمدی آرایل این جی کی قیمت سستی ہوجائے گی، ویٹڈ اوریج کاسٹ گیس کے زریعے آر ایل این جی کی قیمت 50 فیصد کم ہوسکتی ہے۔

    پائی کے مطابق پاکستان میں آر ایل این جی سے 6ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس موجود ہیں، آر ایل این جی پلانٹس کیپٹو پاور کے مقابلے دگنی بجلی پیدا کرسکیں گے، ویٹڈاوریج کاسٹ گیس پرعمل سے آرایل این جی پلانٹس اکنامک میرٹ آڈرپرآجائیں گے۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    اسلام آباد : نیپرا نے 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی ، نئی قیمتوں کا اطلاق صرف فروری کےمہینےکے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، جس کے بعد اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا ، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا۔

    حکام نے کہا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔