Tag: بجلی کی قیمت

  • اگلے 3 ماہ بجلی کے بلوں سے متعلق صارفین کے لیے اہم خبر

    اگلے 3 ماہ بجلی کے بلوں سے متعلق صارفین کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : بجلی صارفین کو اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں ریلیف ملنے کی توقع ہے، جس سے مہنگائی کے شکار عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری آگئی ، بجلی کی قیمت میں مزید0.77 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

    قیمتوں میں یہ ممکنہ کمی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جائے گی، جس سے مہنگائی کے شکار عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں جمع کرائی، جس پر 4 اگست 2025 کو باقاعدہ سماعت کی گئی۔

    اس درخواست کے مطابق چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.89 روپے فی یونٹ تک کی کمی متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں : صارفین کو اب بجلی کا بل کس شکل میں دیا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

    حکام نے بتایا کہ ترمیمی معاہدوں کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی، جو اس منفی ایڈجسٹمنٹ کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں اگست کے بلوں میں 0.34 روپے فی یونٹ مزید کمی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ جون 2025 کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی 16 جولائی کو نیپرا میں جمع کرائی گئی، جس کے تحت اگست کے بلوں میں 0.78 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ جولائی 2025 کے بلوں میں بھی صارفین کو منفی 0.50 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ واپس ملی تھی، اور اب اگست میں 0.28 روپے فی یونٹ کی مزید کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق اگر نیپرا نے ان تجاویز کی منظوری دے دی، تو عوام کو اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف حاصل ہوگا، جو مہنگائی کے موجودہ حالات میں ایک خوش آئند اقدام ہو گا۔

  • بجلی کی قیمت سے متعلق قیاس آرائیاں، کےالیکٹرک ترجمان کا بیان سامنے آگیا

    بجلی کی قیمت سے متعلق قیاس آرائیاں، کےالیکٹرک ترجمان کا بیان سامنے آگیا

    کراچی: کےالیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ ملک میں صارفین کے لیے بجلی کے نرخ بشمول فی یونٹ قیمت، صارف کیٹیگریز اور استعمال کی بنیاد پر سلیبز، وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے تحت یونیفارم ٹیرف پالیسی کے مطابق لاگو کئے جاتے ہیں۔

    بجلی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ پورے ملک میں لاگو ہونے والے ان نرخوں کا تعین کےالیکٹرک کے دائرے اختیار میں نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کو ان نرخوں میں کسی بھی قسم کی ردوبدل کا اختیار حاصل نہیں ہے، بجلی کی قیمتوں، سلیبز یا کیٹیگریز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف حکومتِ پاکستان کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ہی ممکن ہوتی ہے۔

    کےالیکٹرک ترجمان نے کہا کہ اس وقت جو صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ رواں سال جولائی میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمام ڈسکوز کے لیے نوٹیفائی کیا گیا تھا اور یہ ملک بھر میں یکساں طور پر نافذ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-minister-nasir-hussain-on-ke-over-billing/

  • یکم جولائی سے بجلی  کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ، ترجمان پاور ڈویژن  کا اہم بیان آگیا

    یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ، ترجمان پاور ڈویژن کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : ترجمان پاور ڈویژن کا یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں25 فیصد اضافے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاورڈویژن نے یکم جولائی سے بجلی قیمت میں 25 فیصد اضافے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خبر درست نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی یا اضافے کا تعین نیپرا باقاعدہ سماعت کے بعد کرتا ہے اور 25 فیصد اضافے کی کوئی بھی پٹیشن نیپرا میں زیر سماعت نہیں۔

    یاد رہے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخ میں 25 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جس کے تحت یکم جولائی سے بجلی 7روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کا گردشی قرض پھر بڑھ کر 2 ہزار 396 ارب روپے ہوگیا ، گردشی قرض ادائیگی کیلئے بینکوں سے 1252 ارب روپے قرضہ لیا جائے گا۔

    بجلی استعمال پر ڈیٹ سروس سرچارج بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے، ڈیٹ سروس سرچارج آئندہ 6 سال بجلی صارفین سے وصول ہوگا ، 10فیصد ڈیٹ سروس سرچارج ماہانہ بجلی بل میں لگ کر آئے گا۔

  • خوش خبری: ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

    خوش خبری: ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

    بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر نیپرا 15 مئی کو سماعت کرے گا، پاور پرچیز پرائس میں 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


    عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی


    آئندہ مالی سال پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ لگایا گیا ہے، جس سے آئندہ مالی سال بجلی صارفین کو 140 سے 400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس 27 روپے فی یونٹ ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

    بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کے اعلان پر اطلاق کب سے ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں موسیٰ پاک ایکسپریس شٹل ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

    وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کا اطلاق اپریل سے ہوگا اور بجلی کی قیمت میں صارفین کو یہ ریلیف ملے گا۔ جب کہ جلد ہی عوام کو مزید اچھی خبریں بھی سنائیں گے۔

    اویس لغاری نے بتایا کہ ایک سال میں جواچیومنٹ کیں وہ پہلےکبھی نہیں کی گئیں۔ پاکستان کے سیٹھوں سے 3400 ارب وصول کیے۔ رشتہ داری، جان پہچان کی پروا کیے بغیر عوام کے فائدے کیلیے میرٹ پر فیصلے کیے اور بجلی کے کارخانوں میں منافع کمانے والوں کو راہ راست پر لے کر آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئے تو معاشی حالات بہتر نہیں تھے۔ ہمارے اخراجات آمدن سے زیادہ تھے، بجلی کی قیمتیں زیادہ تھیں۔ مہنگائی 38 فیصد پر تھی اور پاکستانی شہری مہگائی کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔

    وزیر توانائی نے کہا معاشی مسائل سے نمٹنے کیلیے مشکل فیصلےکیے۔ ہم وقت کے ساتھ ساتھ معاشی بہتری لائے اور ایک سال کے اندر حکومت نے اپنے گھر کو صحیح کیا۔ رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملدرآمد سے زائد اخراجات کو کم کر رہے ہیں۔

    اویس لغاری نے ٹرین کی بحالی پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ ریلوے اسٹیشن قبرستان کا منظر پیش کر رہا تھا۔ عوام کی سہولت کے لیے اس شٹل کو شروع کیا ہے۔

    پاکستان میں ”توانائی کی غربت“

  • وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، عوام کا درِعمل سامنے آگیا

    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، عوام کا درِعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر عوام کا درعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو عوام نے عید کا تحفہ قرار دے دیا اور کہا کچھ نہ ہونے سے ہونا بہتر ہے، وزیراعظم کا اعلان خوش آئند ہے۔

    شہریوں نے قیمت مزید کم ہونے کی امید بھی لگالی اور کہا کم سے کم 20 روپے تو کم ہونے چاہئیں، قیمتیں کم ہوئی ہیں تو اب بجلی بھی ملے گی۔

    تاجروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، کمرشل صارفین نے کہا وزیراعظم کا فیصلہ لائق تحسین ہے، کاروبار میں آسانی ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے قیمت میں سات روپے اکتالیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، اور صنعتوں کیلئے سات روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے خوشخبری سنائی کہ اگلے مہینے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، آئی پی پیز کو تین ہزار چھ سو چھیانوے ارب روپے کی ادائیگی نہیں ہوگی، اور گردشی قرضے کا پکا بندوبست کرلیا، اگلے پانچ سال میں یہ قرضہ ختم ہوجائے گا ۔

  • وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی

    وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاورڈویژن قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپاورڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر بیان میں کہا کہ بجلی قیمت میں تاریخی کمی عوام سے کیے وعدہ وفا کرنے کی جانب قدم ہے، گھریلو صارفین کیلئے 7.41 اور صنعتوں کیلئے بجلی 7.69 روپے کی کمی کردی ہے۔

    اویس لغاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن اب بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پرکام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، 2 کروڑ صارفین کو بجلی پیداواری قیمت کا بھی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، ان 2 کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی اور صنعتوں کیلئے فی یونٹ سات روپے انسٹھ پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم نےخوش خبری سنائی تھی کہ اگلے مہینے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی اور اب آئی پی پیز کو تین ہزار چھ سو چھیانوے ارب روپے ادانہیں کرنا پڑیں گے، دو ہزار تین سو ترانوے ارب روپے گردشی قرضے کا پکا بندوبست کرلیا ہے ، اگلے پانچ سال میں یہ ختم ہو جائے گا۔

  • بجلی کے بلوں میں ریلیف ! عید پر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    بجلی کے بلوں میں ریلیف ! عید پر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کرلی ، کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

    وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

    جس میں کے الیکڑک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنےکی استدعا کی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی کے ذریعے کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی

    نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرے گی، اس کا اطلاق اطلاق اپریل تا جون دو ہزارپچیس کیلئے کرنے کی تجویزہے۔

    وفاقی حکومت اس عرصے کیلئے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی۔

    یاد رہے گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی تھی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔

  • ‘وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے’

    ‘وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے، ہم زبان کے پکے ہیں، پچھلی حکومت جیسے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔

    افتتاحی تفریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ ای وی پاکستان کامستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کےفروغ کیلئے پرعزم ہے، الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی ، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، ماضی کے مقابلے مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند دنوں میں میری باتیں سچ ثابت ہو جائیں گی ۔

    کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فائدہ عوام کو دینگے کے سوال پر اویس لغاری نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں ، وزیراعظم جلد اچھی خوشخبری سنائیں گے، میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے تاہم وفاقی حکومت قیمت میں کمی کی منظوری دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، بجلی کمپنیوں کی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ ریلیف کی درخواست دائر ہے۔

    پاورڈویژن حکام نے بتایا کہ دسمبرمیں صنعتی سیکٹر کی کھپت7 فیصد بڑھی ہے، نیپرا کا کہنا تھا کہ کیپیسٹی چارجز میں کمی کی بڑی وجہ 5 تھرمل پاور پلانٹ کے کنٹریکٹ منسوخ ہونا ہے، جس پر پاورڈویژن حکام نے کہا کہ کنٹریکٹس ختم ہونے سے اس سہ ماہی میں 12 ارب کی بچت ہوئی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ نہیں ہوا ، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش سے بھی کیپیسٹی چارجز کم ہوئے تو حکام کا بتانا تھا کہ نیلم جہلم پاور پلانٹ نہ چلنے سے 18 ارب کی بچت ہوئی، کے ٹو، تھری پلانٹس کی لون ری پروفائلنگ سے 18 ارب کی بچت ہوئی۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی سستی کرنےکی درخواست پرسماعت مکمل کرلی گئی ، نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ حکومت کو بھجوائے گی ، جس کے بعد وفاقی حکومت قیمت میں کمی کی منظوری دے گی۔

    کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، ممبر نیپرا مطہر رانا نے بتایا کہ شرح سود میں گزشتہ چند ماہ میں بڑی کمی ہوئی۔

    جس پر پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ جون 2024 تک گردشی قرضہ 2 ہزار 393 ارب روپے تھا، دسمبر 2024 تک گردشی قرضہ 2 ہزار 384 ارب تھا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    خیال رہے درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ، جس میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب66 کروڑروپے کی کمی مانگی گئی ہے۔

    ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مدمیں 2 ارب 69 کروڑ روپے وصولی مانگی گئی ہے۔