Tag: بجلی کی قیمتوں میں اضافے

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ:  تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے دی

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ: تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے دی

    راولپنڈی : تاجروں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف تاجروں شٹرڈاؤن کی کال دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کا اعلان کردیا۔

    مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ، ٹیکسلا،واہ کینٹ،گوجرخان،کہوٹہ اورمری میں بھی ہڑتال کا اعلان کیا ، ہڑتال کے دوران تاجرمختلف مقامات پر ریلیاں نکالیں گے اور مظاہرے کریں گے، شٹرڈاؤن علامتی طور پر کیا جائے گا۔

    صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہرشہراحتجاج ہوگا، بجلی قیمت کم نہ ہوئی توتحریک کے اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

    کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم بجلی کےمہنگےبل اداکرنےکےقابل نہیں، بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئےخواتین زیوربیچنےپرمجبورہیں، مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں بند اور کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

    ملتان میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں عوام بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کے قابل نہیں، بلوں کی ادائیگی کیلئے خواتین زیور بیچنے پر مجبورہیں۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی سینیٹر  اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی سینیٹر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    اسلام آباد : ن لیگی سینیٹر بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور کہا عوام کا شدید ردعمل ہے، اس کے نتائج آئندہ الیکشن پر اثر اندازہو سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ن لیگی سینیٹر نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بتایا ، آصف کرمانی نے کہا کہ قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ اضافےسے عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

    سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا اس کے نتائج آئندہ الیکشن پر اثر اندازہو سکتے ہیں، عوام کا شدید ردعمل ہے، وزیراعظم اضافہ واپس لینے کا حکم دیں۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ، جب کہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔