Tag: بجلی کی قیمتیں

  • بجلی کی قیمتیں اور سولر پالیسی: صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    بجلی کی قیمتیں اور سولر پالیسی: صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں اور سولر پالیسی سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے جامع پیکیج تیار کیا جا رہا ہے جلد اعلان ہوگا۔

    پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کوبجلی کی قیمتوں میں مزیدریلیف دیں گے، قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے سولرائزیشن پالیسی پر عوام کے ابہام حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے سے متعلق تمام قانونی اور دیگر امور جلد طے کئے جائیں۔

    انھوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیز تر کرنے اور پاورڈویژن، آبی وسائل اور پیٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

  • بجلی کی قیمتیں: وزیراعظم نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    بجلی کی قیمتیں: وزیراعظم نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ استعمال کرنیوالے 63 فیصد بجلی کے صارفین کیلئے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کےسامنےایک بات رکھنا چاہتا ہوں، کل پرسوں ایک بحث شروع ہوئی کہ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط کےمطابق بجلی کی قیمت بڑھاناپڑی لیکن میں نے سختی سےکہاہےبجلی قیمت میں اضافے کا بوجھ غریب پر نہیں پڑے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں5روپے75پیسےکااضافہ ہوا ہے لیکن گھریلوصارفین پراس اضافے کابوجھ نہیں پڑے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ بجلی کے صفر سے 200یونٹ استعمال کرنیوالے 63فیصد صارفین کیلئے کوئی اضافہ نہیں جبکہ 31فیصد گھریلو صارفین کوبھی پارشلی سبسڈی دی گئی ہے۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ 300یونٹ استعمال کرنے پر اس اضافے کاعمل درآمدہوگا۔

  • بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے: وزیر توانائی

    بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے: وزیر توانائی

    اسلام آباد: وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے نرخ میں 83 پیسے اضافے کی تجویز دی، 300 یونٹ کے صارفین پر اضافے کا کوئی بوجھ نہیں ڈال رہے، بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر توانائی عمر ایوب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گردشی قرضہ گزشتہ حکومت کے دور میں ہر ماہ 38 ارب بڑھتا تھا، اب اسے گزشتہ 3 ماہ میں 35 ارب روپے پر لے آئے ہیں، اس سے گردشی قرضہ 10 سے 12 ارب روپے پر آ گیا ہے۔

    بجلی نرخوں میں کمی سے متعلق انھوں نے کہا نرخوں میں کمی چوری پر قابو پانے سے ممکن ہو سکے گی، قابل تجدید توانائی کے ذریعے بھی نرخوں میں کمی ہو گی، بجلی نرخوں میں اضافہ ن لیگ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مہنگے پاور پلانٹس لگائے، ووٹ لینے کے لیے ن لیگ نے ڈیڑھ سال تک نرخ نہیں بڑھائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بجلی کی قیمت میں مزید 30 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

    وزیر توانائی کا کہنا تھا 1400 فیڈرز پر چوری کے خاتمے کے لیے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بجلی کی قیمت بڑھنے سے 80 ارب روپے ملیں گے، سسٹم کی اپ گریڈیشن پر 25 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، قابل تجدید توانائی کو 2023 تک 42 ہزار میگا واٹ تک لے جانا چاہتے ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا نیپرا آزاد ریگولیٹر ہے، ہمارا کسی ادارے پر کوئی دباؤ نہیں، قانون کے مطابق چلتے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے، چور چور ہوتا ہے اس کی جنس کی حیثیت کا تعین کرنا ضروری نہیں۔

    انھوں نے کہا ہم وہ فیصلہ کریں گے جو ملک اور قوم کے حق میں ہوگا، چیپ پاپولیریٹی نہیں لینا چاہتے، بارودی سرنگیں نہیں بچھا کر جائیں گے، جن لوگوں کی حیثیت ہے ان پر ہی بوجھ ڈالا۔

  • 300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بجلی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ نہیں آئے گا: عمر ایوب

    300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بجلی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ نہیں آئے گا: عمر ایوب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 300 یونٹ کے 75 فی صد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر 50 فی صد بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بجلی قیمتوں میں اضافے کی وجوہ سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے توانائی کے شعبے میں بارودی سرنگیں نصب کیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وہ گھریلو صارفین جو تین سو یونٹ استعمال کرتے ہیں، ان میں پچھتر فی صد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تین سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر پچاس فی صد اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ حکومت کی جانب سے 75 فی صد صارفین کو 217 ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔

    عمر ایوب نے بتایا کہ ٹیوب ویلز کے صارفین کے لیے 54 فی صد ریلیف فراہم کر رہے ہیں، کمرشل سیکٹر کے 95 فی صد صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ 80 فی صد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ زیرو ہے، چھوٹی دکانوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ہم وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سارے کام کر رہے ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جبکہ نیپرا کی بجلی 3 روپے 75 پیسے یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن بجلی ٹیرف سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلزسے متعلق رپورٹ پر بھی غور ہوگا۔

    گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں نہیں امیروں پر ڈالا گیا‘ وزیرِ خزانہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمرکا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریبوں پر نہیں بلکہ امیروں پر ڈالا گیا ہے، اضافے سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت میں اضافے کا اثر کسان پر نہیں پڑنے دیا جائے گا، گیس کی مد میں 154 ارب روپے کا خسارہ نواز حکومت کا پیدا کردہ ہے، بجلی کے نظام میں بھی ایک سال کے دوران 453 ارب کا خسارہ ہوا، یہ خسارے گزشتہ حکومت نے دیے۔