Tag: بجلی کی قیمت

  • بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے ستائے کراچی والوں کے لیے خوشخبری

    بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے ستائے کراچی والوں کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے بجلی کے تقسیم کار ادارے، کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی، کمی صرف 1 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کردی، اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

    نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا، لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک کے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    علاوہ ازیں زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے اگست کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    اس سے قبل جولائی میں ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا جو صرف 1 ماہ کے لیے تھا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت اکتوبر میں 4 روپے 15 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

    حالیہ اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • وفاقی حکومت نے ایک بار پھر  عوام پر بجلی بم گرا دیا

    وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی گرادی اور بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی فیڈرز پر بجلی کی فراہمی 24 گھنٹے جاری رہے گی اور 5 برآمدی شعبوں کوترجیحی بنیادوں پرسستی بجلی اورگیس فراہم کی جائےگی، خطےکےدیگرممالک کے مقابلے میں ٹیرف دینا چاہتے ہیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ، بجلی کی قیمت میں 26 جولائی سے ساڑھے  3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور اگلے ماہ بھی ساڑھے 3روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ اس اضافےکا بڑا حصہ فیول سرچارج بن کر آرہا ہے، ٹیرف کی نئی بنیاد فروری 2021 میں رکھی گئی تھی تاہم ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لئے سلیبزکے بارے میں بعد میں بتائیں گے، نومبر میں اس اضافے میں کمی آنی شروع ہوجائے گی جبکہ نومبر ،دسمبر میں اور بھی چیزیں سامنے آنا شروع ہوجائیں گی۔

    وزیر توانائی نے بتایا کہ جن کا بجلی کابل 100یونٹ سےاوپرنہیں گیاان کا تحفظ کررہےہیں، اگلےمرحلےمیں200یونٹ والوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کے منصوبوں میں تاخیر کی گئی ہے، بعض لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ، ہر گھنٹے نگرانی ہورہی ہے تاکہ جتنی ضرورت ہواتنی بجلی پیداکی جائے۔

    دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق نے کہا کہ ملک اکتوبرکےبعدسےبجلی کی قیمت میں کمی نظرآناشروع ہوجائےگی، گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے سبسڈی دے دی لیکن فروری کے بعد سے ری بیسنگ نہیں کی۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ میں جتنےپیسےتھےوہ ڈالتےچلےگئےلیکن اعلان نہیں کیا، وزیراعظم کی ہدایات ہیں جو ہو رہا ہے وہ عوام کے سامنے رکھنا ہے، اس سے پہلے بھی فیول پرائس ایڈجسمنٹ ہورہی تھی لیکن بتایا نہیں جارہاتھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نئی ایڈجسمنٹ میں13ملین پاکستانیوں پراس ٹیرف کاکوئی اثرنہیں ہوگا، جس چیز کوفیول ایڈجسمنٹ کہا جاتا تھا اب وہ ری بیسنگ میں آجاتی ہے۔

  • فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

    اسلام آباد: کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں یکمشت فی یونٹ 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔

    یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیپرا میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کردہ ملک میں بجلی کے بنیادی یکساں ٹیرف کی درخواست پر سماعت کے دوران اتھارٹی نے واضح طور پر اشارہ کیا کہ بجلی کی پیداواری لاگت میں 16 گنا اضافہ ہوا ہے، یہ قیمت صارف ہی ادا کرے گا۔

    بجلی کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ صارف ادا نہیں کرے گا تو کون کرے گا؟ نیپرا

    وفاقی حکومت کی دائر کردہ درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز ہے، حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھائے گی۔

    رواں ماہ جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے، اگست میں بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، جب کہ اکتوبر میں بجلی 91 پیسے فی یونٹ مزید بڑھائی جائے گی۔

  • بجلی کی قیمت ، حکومت نے ایک بار پھر  عوام پر بم  گرادیا

    بجلی کی قیمت ، حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بم گرادیا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی اور ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا، سی پی پی اے جی نے 4 روپے5پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔

    3روپے99فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کٓا اطلاق صرف جون کے بلز پرہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے 31 مئی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، ریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج ہوگا۔

    اس سے قبل مارچ کا ایف سی اےصارفین سے 2 روپے 86 پیسے چارج کیا گیا تھا۔

  • پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 4 روپے 5پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، نیپرا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا جناب اننجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت بجلی کی قیمت میں4روپے5پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی۔

    سی پی پی اے جی نے ایف سی اے مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست دی ، جس میں کہا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب55 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، پیدا شدہ بجلی کی مجموعی لاگت 133 ارب روپے رہی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ڈیزل سے 27 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سےپیدا بجلی کی لاگت28روپے فی یونٹ رہی، ایل این جی سے 16 روپے، کوئلے سے بجلی 14 روپے فی یونٹ بنی اور 31 روپے فی یونٹ بجلی لاسز کی نذر ہوئی۔

    نیپرا نے کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اےمد میں3 روپے 99 پیسے بنتا ہے ، مارچ کا ایف سی اے صارفین سے2 روپے 86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

    اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت1روپے13 پیسے جون میں زیادہ چارج ہوگا اور اس کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کےلئے ہو گا، اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا تاہم الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

    نیپرا نے ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرلی ، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

  • حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی حامی بھر لی

    حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی حامی بھر لی

    اسلام آباد: شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی بھی حامی بھر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد عوام پر بجلی بم بھی گرائے جانے کی تیاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں قیمتیں بڑھانے کی حامی بھر لی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، بجلی ٹیرف میں یہ اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

    آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری فروخت کی تجویز بھی دے دی ہے، جب کہ بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کی سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کے لیے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا، دوسری طرف حکومت پر سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نج کاری کا بھی دباؤ ڈالا گیا ہے۔

  • بجلی 4.30 روپے فی یونٹ  مہنگی کردی گئی

    بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرانےنومبر2021کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ کیاہے ، لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوگا۔

    یاد رہے دسمبر کے آخر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کی تھی ۔

    دوران سماعت نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے، اعداد و شمار درست ہونے پر 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہوگا۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

  • کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

    کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کروائی گئی ہے، نیپرا کی سماعت میں جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر بھی سنوائی ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں اضافے کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، بلوں میں 5.50 روپے کے اضافے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اضافے کی درخواست ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کی گئی، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات صارفین تک منتقل کیے جاتے ہیں۔

  • بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست

    بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

    نیپرا کی جانب سے سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافے کی درخواست دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔