Tag: بجلی کی قیمت

  • بجلی کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی

    بجلی کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی

    اسلام آباد : رمضان میں عوام کیلئے خوشی کی خبر آگئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں باسٹھ پیسے کی کمی کردی تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں باسٹھ پیسے کی کمی کی منظوری دے دی گئی، کمی ماہانہ فیول ایدجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔

    فیول ایڈجسٹمنٹ اپریل کی مہینے کیلئے ہے۔

    نیپرا کے مطابق اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے دس پیسے فی یونٹ رہی، صارفین سے اپریل میں چھ روپے بہتر پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

    کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

    خیال رہے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دی تھی کہ ایک ماہ کیلئے بجلی پینتالیس پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔ جبکہ اس سے قبل فروری میں بھی بجلی 2 روپے 97 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی 1 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے تاہم کراچی کے عوام اس سے محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس کے بعد عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    ریلیف آئندہ بلوں میں دیا جائے گا اور کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔


  • کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    اسلام آباد : کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، کراچی میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے لئے اوسط  ٹیرف ساڑھے 3 روپے کی کمی کے بعد 12.07 روپے فی یونٹ مقررکردیا گیا ہے۔

    نئے ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے ٹیرف میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔

    نیپرا نے 2023 تک کراچی میں ٹیرف 12 روپے7 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے، نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے 16روپے 23 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کی درخواست کی تھی، جبکہ 2009 میں یہ ٹیرف 15.57 روپے تھا۔

    نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک صارفین کو 48 ارب روپے کا سالانہ ریلیف ملے گا ، نیا ٹیرف 2016 سے 2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت 15 دن کےاندراندر نئے ٹیرف پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔

  • نیپرا کا بجلی کی قیمت میں سولہ پیسے کمی کا اعلان

    نیپرا کا بجلی کی قیمت میں سولہ پیسے کمی کا اعلان

    کراچی: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں سولہ پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    نیپرا میں کے الیکٹریک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے درخواست کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں سولہ پیسے کمی کی منظوری دے دی، کمی اپریل کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔

    کے الیکٹریک کے مطابق مقامی زرائع سے بجلی کی پیداوارسستی پڑی ہے، اس سے پہلے مارچ کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نےتین روپے چھاسی پیسے کمی کی تھی۔

    دوسری جانب گزشتہ روز نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ سسٹم کے ساتھ بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا، اتھارٹی نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ میں بتایا کہ ناقص ٹرانسمشن لائنز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوتی ہے۔

    نیپرا کے مطابق موجودہ ٹرانسمیشن نظام فرسودہ ہے، آلٹرن انرجی پلانٹ سے دو سال میں ستائیس سومیگاواٹ سے بجلی ضائع ہوئی، اینگرو پاورپلانٹ بھی قومی خزانے پر بوجھ بن گیا، نیپرا کے مطابق سالانہ آٹھ کروڑ روپے کا نقصان ہورہاہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی مئی کےماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبرکے بل میں صارفین کوریلیف دیں گی۔

    ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی کے صارفین کوریلیف نہیں ملے گا۔کےالیکٹرک اورزرعی صارفین پر اس ریلیف کااطلاق نہیں ہوگا۔

  • عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں عوام پر بجلی گرنےکو تیار ہے۔سبسڈی میں کمی کر کے حکومت بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے تک کی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

     حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی گرانے کو تیار ہے۔

     وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے، جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔

     اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقیقن دہانی کرا چکی ہے۔

  • بجلی سستی کرکےعوام کو ریلیف دیناچاہتے ہیں،خواجہ آصف

    بجلی سستی کرکےعوام کو ریلیف دیناچاہتے ہیں،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں صارفین کوزیادہ سےزیادہ ریلیف فراہم کررہے ہیں۔

    وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں تیس فیصد کمی کی منظوری دی گئی جو کہ بڑی بات ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سےپانی کی زرعی ضرورتوں میں کمی آئی اورہائیڈل پیداوار میں کمی کا سامنا رہا۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار میں ڈیڑھ ہزار میگاواٹ اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں میں بجلی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، جبکہ پاور پلانٹس کو بلاتعطل فرنس آئل فراہم کیا جارہا ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    بجلی کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:  نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی فروری کے مہینے کی فیول ایڈ جسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اس کمی سے لائف لائن کنسیومرز اور کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو پچیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو مئی کے بلوں میں ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

    نیپرا کے مطابق فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پہلی مرتبہ بجلی ریکارڈ سستی ہوئی ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 4روپے 42پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں 4روپے 42پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی لیکن اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے، کمی فروری کے مہینے کےفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    لائف لائن صارفین بھی اس کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر پچیس ارب روپے ریلیف ملے گا، نپیرا کے مطابق فروری کے مہینے میں بجلی کی لاگت چھبیس ارب سڑسٹھ کروڑ روپے رہی۔

  • آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی یقین دہانی

    اسلام آباد : پاکستان کے عوام ایک اورمہنگائی بم کیلئےتیارہوجائیں۔حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں جولائی اور بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافے کی یقین دہانی کروادی۔

    آئی ایم ایف کی جانب سےجاری دستاویزات کےمطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں تین فیصدتک کےفوری اضافہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انڈسٹری ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سرچارج کی مد میں فی یونٹ قیمت میں چھتیس پیسےتک کااضافہ متوقع ہے۔اس اضافےسےحکومتی سبسڈی میں بیس ارب روپےتک کی کمی آئے گی۔

    حکومت نےعالمی مالیاتی ادارےکوگیس کی قیمتوں میں اضافہ کی یقین دہانی بھی کرادی۔تاہم یہ اضافہ جولائی دوہزارپندرہ تک موُخرکر دیا گیاہے۔

    اس کےعلاوہ مرکزی بینک کی خودمختاری اورمالیاتی خسارہ جی ڈی پی کےچارفیصدرکھنےکیلئےنئےقوانین متعارف کروانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔