Tag: بجلی کی لوڈشیڈنگ

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سڑک بند کرنے سے کیا بجلی بحال ہوجائے گی؟  شرجیل میمن کا کراچی والوں سے سوال

    بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سڑک بند کرنے سے کیا بجلی بحال ہوجائے گی؟ شرجیل میمن کا کراچی والوں سے سوال

    کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی والوں سے سوال کیا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج سے سڑک بند کرنے سے کیا بجلی بحال ہوجائے گی؟

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے ابتک ساڑھے 8 لاکھ گھر بنا چکے ، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ گھر بنائےجارہے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دو ہفتے کے بعد شاہراہ بھٹو قائدآباد تک مکمل ہوجائےگی، حساس ہے کہ یونیورسٹی روڈ کھدا ہوا ہے ،لوگوں کو تکلیف ہے لیکن کچھ اداروں کے مسائل کی وجہ سے کام میں کچھ تاخیر آرہی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں سب سے کم لوڈشیڈنگ کراچی میں ہے، سیاست اور پرامن احتجاج کا حق سب کو ہے ، گراؤنڈ اور پارکس میں احتجاج کرنا ہے کرلیں ،سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں۔

    انھوں نے سوال کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج سے سڑک بند کرنے سے کیا بجلی بحال ہوجائے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ صوبے سے باہر کی ہیوی گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی کردی ہے گاڑیوں کےلئے فٹنس سینٹر کو لانچ کردیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ ہیوی گاڑیوں کی فٹنس چیک کررہا ہے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے ہیوی ٹریفک رات 10 بجے سےصبح 11بجےتک لیاری ایکسپریس وے پر لیکر جائیں۔

  • ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی؟  شیڈول جاری

    ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی؟ شیڈول جاری

    نصیرآباد : ماہ رمضان میں کتنے گھٹنے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی ، اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    ایکسیئن گرڈاسٹیشن نے بتایا کہ شہری بجلی فیڈرز سے ساڑھے 13 گھنٹے بجلی فراہم ہوگی، جن میں ڈیرہ، ایکسپریس فیڈر،سٹی فیڈر، نیومیرحسن فیڈر شامل ہیں۔

    تینوں فیڈرز سے افطار اور تراویح کیلئے 6:30 سے رات 12:00 تک بجلی فراہم ہوگی جبکہ سحری کیلئے 3:30 سے صبح 6:00 بجے تک بجلی فراہم ہوگی۔

    صبح10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی فراہم کی جائے گی اور رمضان میں عوام کو2  گھنٹے بجلی کی بندش میں ریلیف دیا جائے گا۔

    شہری فیڈروں پر رمضان میں ساڑھے 10گھنٹے بجلی کی بندش  جاری رہے گی۔

    خیال رہے رمضان کے مقدس مہینہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی اورسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ، کے الیکٹرک

    جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ، کے الیکٹرک

    کراچی : کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر جواب جمع کرادیا ، جس میں کہا ہے کہ جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار نے بتایا کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے 3افراد انتقال کرچکے،درخواست گزار بروقت بلز ادا کرتے ہیں پھر بھی 12،12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں کراچی الیکٹرک سپلائی نے درخواست پر جواب داخل کرادیا ، جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ براہ راست عدالت سے رجوع کرنے کیخلاف فیصلہ دے چکی، جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

    جس پر محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کا جواب غیر متعلقہ ہے اسکی کوئی اہمیت نہیں ،درخواست گزاروں نے پہلے ہی نیپرا سے شکایت درج کر رکھی ہے، نیپرا نے شکایت پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کے مطابق متعلقہ فیڈر نو لاسزمیں آتا ہے، جب فیڈر نو لاسز میں ہے تو پھرلو ڈ شیڈنگ کیوں ہورہی ہے، کے الیکٹرک پالیسی کی خلاف ورزی کررہی ہے اور نیپرا کارروائی نہیں کررہی۔

    درخواست گزار نے کہا کہ نیپرا اور کراچی الیکٹرک سپلائی کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ، مکین بروقت بل ادا کرتے ہیں مگر طویل لوڈشیڈنگ سے اذیت میں ہیں۔

    عدالت نے کراچی الیکٹرک سپلائی کے جواب پر مؤقف کیلئے سماعت5 اگست تک ملتوی کردی اور نیپرا کو بھی آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

  • پانی دو… بجلی دو… کراچی والے سراپا احتجاج

    پانی دو… بجلی دو… کراچی والے سراپا احتجاج

    کراچی میں ان دنوں شدید گرمی پڑرہی ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں پانی نہ ہونے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بل بم بن کر کراچی والوں پر برس رہے ہیں، لوگ بجلی کے بل دیکھ کرپریشان ہورہے ہیں، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوگوں پر ظلم جاری ہے۔

    منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، رات کو لوگ گھروں کو جائیں تو بجلی اور پانی نہیں ہوتا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا، 19 سال ہوگئے کے فور پراجیکٹ نہیں بن کر دے رہا، کراچی ملک کا معاشی انجن ہے، کراچی کو وفاق اور صوبائی حکومت دونوں نے نظرانداز کیا۔

    منعم ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت 16 سال سے براجمان ہے، سندھ حکومت شہر سے وصولنا جانتی ہے، لگانا نہیں۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں کےالیکٹرک قاتل بنی ہوئی ہے، سینکڑوں لوگ ہیٹ ویو کی نذر ہورہے ہیں۔

    دریں اثنا جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکا نے شارع فیصل کو بند کرنے کی کوشش کی، پولیس نےجماعت اسلامی کے کارکنان کو شارع فیصل پرجانےسےروک دیا۔

    جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کارکنوں کو فٹ پاتھ پر دھرنا دینے کی ہدایت کی، انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو شارع فیصل پر طلب کرلیا ہے۔

    ڈنڈا بردار پولیس اور واٹر کینن بھی دھرنے کے مقام پر پہنچ گئی، پولیس کے دھرنے کے قریب پہنچنے پر کارکنان مشتعل ہوگے اور نعرے بازی کی، کشیدگی کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

  • گرمی کی شدت بڑھتے ہی  لوڈشیڈنگ میں اضافہ

    گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

    لاہور : گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا، جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔

    دیہی علاقوں میں4 سے5 گھنٹے اور شہروں میں 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کی طلب 4500 میگاواٹ سےتجاوزکرگئی ، لیسکو کےپاس کوٹےمیں 600 میگاواٹ کمی ہو گئی۔

    لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت نہیں سسٹم کا ایشو آرہا ہے، لوڈشیڈنگ کاشیڈول آئندہ دنوں میں جاری کیاجائے گا۔

    خیال رہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ سندھ اور پنجاب میں گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی۔

    این ڈی ایم کا کہنا تھا کہ 15 سے 30 مئی کے درمیان درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ جون میں 45 سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : بجلی کی لوڈشیڈنگ  کے باعث 8 فروری کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

    الیکشن 2024 پاکستان : بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث 8 فروری کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن 8فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی اور کہا پاور ڈویژن ملک بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں لوڈشیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر پاورڈویژن کو لوڈشیڈنگ نہ کرنےکی ہدایت دی۔

    اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے پاورڈویژن حکام کوتحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پاورڈویژن ملک بھر میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےگریزاں رہے۔

    خیال رہے پاکستان میں انتخابات 2024 8 فروری 2024 کو ہوں گے اور کل 175 جماعتیں اور بڑی تعداد میں آزاد امیدوار مختلف قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان صارفین کے لیے اچھی خبر

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان صارفین کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد : وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا اور فوری طور لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری پاور کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے لیسکو این ٹی ڈی سی اوردیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی سرزنش کی۔

    بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے کئی گھنٹے خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ 50 روپے میں یونٹس تیار کرنے لے بند پاور پلانٹس ہنگامی بنیادوں پر چلا دئے گئے ہیں اور گڈو سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن بھی سسٹم میں واپس آگئیں۔

    بریفنگ میں کہنا تھا کہ تمام ڈسکوز کو کوٹہ آج سے بڑھا دیا گیا، لسیکو فیسکو میپکو گیسو کو 40 فی صد بجلی کی رسد بڑھا دی گئی ہے ، آج سسٹم بہتر ہونے کی توقع ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ لیسکو میں لوڈ شیڈنگ واپس دو گھنٹے شیڈول پر آنےکا امکان ہے ، ضرورت پڑنے پر ڈیزل والے پاور پلانٹس چلائے جا ئیں گے ، اضافی لوڈشیڈنگ کسی کمپنی میں قابل قبول نہیں ہے ، تمام کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر کے تشہیر بھی کریں۔

    وفاقی سیکرٹری پاور نے فوری طور پر بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا حکم دے دیا۔

  • ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    اسلام آباد : ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پرو زیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد ایسا رمضان ہے کہ جس میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں، خدا آپ کا حامی و مددگار ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین کیا اور کہا رمضان میں بجلی کی فراہمی کے لئے آپ نے انتھک کوشش کی، طویل عرصے بعد اس رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے، خداآپ کا حامی ومددگارہو۔

    گذشتہ روز وزیرتوانائی عمرایوب نے اپنے ٹوئٹ مین کہا تھا کہ پاکستان بھر میں 8789 فیڈز میں سے 99.74 فیصد سے سحری میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے! صرف 22 فیڈرز کنڈوں کے باعث ٹرپ ہوئے ہم ان کو بجلی دینا چاہتے ہیں لیکن طاقت چوروں نے ایماندار لوگوں کو محروم کر دیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرتوانائی عمرایوب نے دعویٰ کیا تھا رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی۔

    مزید پڑھیں : رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، وزیرتوانائی کا دعویٰ

    ان کا کہنا تھا بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے ، 4ہزارکوجیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے برطرف کیا۔

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کا ہڑتال ختم کرنے کااعلان

    بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کا ہڑتال ختم کرنے کااعلان

    کراچی : بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا اور کہا کہ نماز جمعہ کے بعدتمام کاروباری مراکز کھل جائیں گے،سراج الحق کا کہنا تھا ہڑتال کراچی کواندھیروں سےنکالنے کے لیے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی نے ہڑتال ختم کردی، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ تاجرنماز جمعہ کےبعد کاروبار کھول لیں۔

    امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی ناانصافی کیخلاف آوازاٹھائی ہے، حکومت کی سپورٹ کےالیکٹرک کوحاصل ہے ، بجلی اورپانی کےلئےجدوجہدکررہےہیں، تاجروں ٹرانسپورٹرزسےاپیل کی تھی آج ہڑتال کامیاب بنائیں، آج کراچی میں پرامن احتجاج کیاگیاہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی میں پہلےبندوق پرہڑتالیں ہوتی تھی ، پولیس نےہمارےکارکنان کوحراست میں لیاہے، کارکنان کونہیں چھوڑا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے اور واٹربورڈ کے ہیڈآفس پر بھی دھرنادیں گے۔


    مزید پڑھیں  : بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کےخلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال


    کراچی میں بجلی اور پانی کی قلت کیخلاف جماعت اسلامی کی جزوی ہڑتال ہوئی ، ہڑتال کی کال پر مختلف علاقوں میں صبح سے ہی دکانیں بند رہیں، کارکنان نےملیر کالابورڈ پر دھرنا دیا ، جس کے باعث سڑک کے دونوں ٹریک بند ہوگئے۔ نیٹ بنارس میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان نے جم کر احتجاج کیا جبکہ سائٹ میٹروول، نارتھ کراچی، دہلی کالونی، اورنگی اور کورنگی میں بھی مظاہرے نیٹ مختلف علاقوں میں مظاہرین نے ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردیں اور کےالیکٹرک کےخلاف خوب نعرے لگائے۔

    کراچی چیمبرآف کامرس اور آل سٹی تاجر اتحاد نےہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کیا تھا۔

    گورنر سندھ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئےپولیس رینجرز کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔ انکا کہنا تھا دس منٹ میں بند ہونے والا شہر اب دس ماہ میں بھی بند نہیں ہوسکتا۔

    خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے 27 اپریل کو کراچی میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : بجلی کی لوڈشیڈنگ، نیپرا کا نوٹس، کے الیکٹرک سے جواب طلب

    کراچی : بجلی کی لوڈشیڈنگ، نیپرا کا نوٹس، کے الیکٹرک سے جواب طلب

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کا مؤقف مسترد کردیا، نیپرا کی انکوائری ٹیم11سے 13اپریل تک کراچی کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے شہر قائد میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سے جواب طلبی کرتے ہوئےاعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    نیپرا کے اعلامیے کےمطابق اس معاملے پر تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کل 11 سے 13 اپریل تک کراچی کا دورہ بھی کرے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ کردیاگیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے بیشتر علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    طویل لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، دورانیہ16 گھنٹے تک پہنچ گیا

    دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے سوئی گیس نہ ملنے کا بہانہ بنایا جارہا ہے جب کہ محکمہ ایس ایس جی سی نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو ہی قرار دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔