Tag: بجلی کے بلوں

  • بجلی کے بلوں میں 70 فیصد تک کی چھوٹ ، بڑی خبر آگئی

    بجلی کے بلوں میں 70 فیصد تک کی چھوٹ ، بڑی خبر آگئی

    لاہور : وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان کردیا، بلوں میں 70 فیصد تک کی چھوٹ ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سیلاب متاثرہ شہریوں کو بجلی بلوں میں بڑی رعایتیں دی جا رہی ہیں تاکہ مشکل حالات میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    اویس لغاری نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے رہائشیوں کو بجلی بل جمع کرانے کیلئے اضافی وقت دیا جا رہا ہے، جبکہ اگر مزید ریلیف کا اعلان ہوا تو ڈسکوز اضافی چارجز بھی معاف کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلابی پانی بڑھنے کے باعث بجلی بحالی کے کام میں تاخیر ہورہی ہے تاہم حالات بہتر ہوتے ہی مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے 3 کروڑ 30 لاکھ صارفین میں سے 1 کروڑ 80 لاکھ صارفین پہلے ہی 70 فیصد رعایت حاصل کر رہے ہیں۔

    وزیر توانائی نے مزید بتایا کہ لیسکو ملازمین نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے، جبکہ گھروں میں سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی بل بھی کم ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث بجلی ٹیرف میں واضح کمی آئی ہے، تاہم نئے آئی پی پیز کی نیٹ میٹرنگ سے عوام پر فی یونٹ 4 روپے اضافی بوجھ پڑا ہے، جسے حکومت قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    اس سے قبل نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ بجلی 1.89 روپے کمی کی منظوری دی تھی ، جس سے گھریلو صارفین کو 3 ماہ تک ریلیف ملے گا۔

    دوسری جانب، محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں سیلابی صورتحال سنگین شکل اختیار کر گئی ہے، ملتان میں دریائے چناب کے قریب ہیڈ محمد والا پر حفاظتی شگاف ڈال کر 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ جلالپور پیروالا اور دریائے ستلج کے کنارے واقع 140 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

    راجن پور، بہاولپور، فیصل آباد اور چشتیاں سمیت کئی اضلاع میں درجنوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ ہیڈ بلوکی پر دریائے راوی کا بہاؤ 1 لاکھ 99 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیگر دریاؤں میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال نازک ہے اور مزید ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    Pakistan Floods 2025: LIVE Updates

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان  صارفین کے لئے اہم خبر

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، جو مہنگائی سے نڈھال عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا سستی بجلی پیکیج اب اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، کیونکہ اس میں شامل متعدد سہولتیں رواں ماہ کے آخر تک ختم ہو رہی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دیا جانے والا 1.55 روپے فی یونٹ کا ریلیف جولائی کے اختتام پر ختم ہو جائے گا۔ اس سے قبل، 4.51 روپے فی یونٹ کا ریلیف بھی ختم ہو چکا ہے، جس میں کراچی کے صارفین کے لیے مخصوص 3.61 روپے فی یونٹ کی کمی بھی شامل تھی۔

    اس کے علاوہ دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1.90 روپے فی یونٹ اور پیٹرولیم لیوی میں 1.71 روپے فی یونٹ کی کمی بھی جون کے مہینے میں ہی ختم ہو چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بڑی خبر، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    اس کے ساتھ ہی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت صرف ڈسکوز (DISCOs) کے صارفین کو حاصل 90 پیسے فی یونٹ کا ریلیف بھی اب ختم ہو چکا ہے۔

    فی الوقت صارفین کو بنیادی ٹیرف میں معمولی کمی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت جزوی ریلیف تو حاصل ہے، تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولتیں بھی بتدریج ختم ہو رہی ہیں، جس کے باعث بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافہ عوام پر اضافی بوجھ ڈال سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ 3 اپریل کو وزیرِ اعظم نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 7.41 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے 1.16 روپے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں اور 50 پیسے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی تھی۔

    ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اگر یہ ریلیف مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے تو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے، جو مہنگائی سے نڈھال عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

  • بجلی کے بلوں میں اضافہ :  تاجروں کا حکومت کا الٹی میٹم

    بجلی کے بلوں میں اضافہ : تاجروں کا حکومت کا الٹی میٹم

    اسلام آباد : تاجروں نے حکومت کا الٹی میٹم دیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجر برادری آج شام 5 بجے بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کرے گی، پاکستان بھر میں احتجاج ملک کے ہر ضلع اور تحصیل میں ہوگا۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج شام 5 بجے آبپارہ چوک میں ہوگا، مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔

    تاجروں نے کہا کہ عوام ایک ظلم کے خلاف چلا رہے ہوتے ہیں حکومت ایک اور بم گرا دیتی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

    دوسری جانب انجمن تاجران قائداعظم گروپ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بجلی کےبلوں میں جو ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ قابل قبول ہیں۔

    انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ چھوٹےعلاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، انہی حکمرانوں نے300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • نگراں وزیراعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا

    نگراں وزیراعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کا عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا، ملک بھرمیں بھاری بھرکم بل واپس لینے کے لیے احتجاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کوبجلی بلوں کے پہاڑ تلے دبے دس روز گزر گئے نگراں حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکی، نگراں وزیراعظم کا 48 گھنٹے میں ریلیف کا وعدہ بھی پورا نہ ہوا۔

    نگراں وزیراعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا

    ا 48 گھنٹے سے زائد ہوگئے ، نگراں وزیراعظم کا بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کا شہر شہر احتجاج جاری ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے، یہ بل ادا نہیں کرسکتے۔

    اٹک میں شہری سڑکوں پر آگئے اور حاجی شاہ کے مقام پر جی ٹی روڈ بند کردیا، شہریوں نے بجلی کے بلوں میں کمی اور ٹیکسوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    جیکب آباد میں شہریوں نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا جبکہ میلسی میں انجمن تاجران اور جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کے خلاف ریلی نکالی، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    چشتیاں میں اضافی بلوں کے خلاف تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی میں شرکا نے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

  • بل ادا نہ کرنے والے بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    بل ادا نہ کرنے والے بجلی صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے 2 ماہ بقایاجات والے کنکشن فوری کاٹنے کا حکم دے دیا اور کہا صارفین کو چاہیے کہ فوری بل جمع کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا ، ذرائع نے بتایا کہ 2 ماہ بقایاجات والے کنکشن فوری کاٹنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیموں کو فہرستیں سپرد کر دی گئیں آج بھی کارروائی ہو گی، چند روز سے بقایاجات بلوں کو کاٹنے کا عمل رک گیا تھا، اب صرف رواں ماہ والا بل کٹنے سے بچے گا۔

    کابینہ نے بلوں میں ریلیف سے فی الحال انکار کر دیا ہے، صارفین کو چاہیے کہ فوری بل جمع کروائیں، صارفین کو فی الحال اقساط کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔

  • بلوں سے اتنے تنگ ہیں کہ  بجلی بند ہی ہوجائے تو اچھا ہوگا،  شہری پھٹ پڑے

    بلوں سے اتنے تنگ ہیں کہ بجلی بند ہی ہوجائے تو اچھا ہوگا، شہری پھٹ پڑے

    راولپنڈی : بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شہری پھٹ پڑے اور کہا بلوں سے اتنے تنگ ہیں کہ اچھا ہو بجلی ہی بند کردی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے، ملک بھر میں احتجاج شہرشہرمظاہرے اور دھرنے جاری ہے۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شہری پھٹ پڑے اور بولے بجلی کے بل نہیں یہ غنڈہ ٹیکس ہے، چھوٹے دکانداروں کا روزگار ختم کردیا گیا ہے، لوگوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بل ادا کرنے کی طاقت نہیں رہی ، اتنے تنگ ہیں کہ کہتے ہیں بجلی بند ہی ہوجائے تو اچھا ہوگا۔

    شہری نے شکوہ کیا کہ روزگار پر دھیان کیسے دیں ہر وقت بجلی کا بل دینے اور کرایہ ادا کرنے میں مگن رہتے ہیں، سرکاری افسران کے لئے مفت بجلی اور عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

  • بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کومؤخرکردیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے ، جن میں ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ ، پائیدار ترقی کےپروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ ، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز ایک کے لیے 11ارب 48 کروڑ گرانٹ اور ایس سی اوکےلیے 46کروڑ 42 لاکھ روپےکی گرانٹ شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ شعبہ توانائی پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

    ای سی سی نے 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کےلیےویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔