Tag: بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن

  • نیپرا  ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کرے گی

    نیپرا ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کرے گی

    اسلام آباد : نیپرا نے ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں نیپرا کےافسران ،نجی ماہرین اورانجینئرز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، نیپرا ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاون کی تحقیقات کرے گی، نیپرا کے افسران ، نجی ماہرین اور انجینئرز کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی ملک میں ہوئے بلیک آؤٹ کے حوالے سے تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی۔

    گذشتہ روز پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کے لیے حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کرتے ہوئے گدو تھرمل پاور کے 7 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کا کہنا تھا کہ پلانٹ منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا، فورمین علی حسن گولو، آپریٹر ایاز حسین، سعید احمد، اٹنڈینٹ سراج احمد اور اٹنڈینٹ الیاس احمد کو معطل کیا گیا، ان افسران و ملازمین کی غفلت سے پاور بریک ڈاؤن ہوا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟ اس کی وجوہ جاننے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں بدستور جاری ہیں، وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ فالٹ گدو پاور پلانٹ کی چار دیواری کے اندر نہیں ہوا، بلکہ باہر ہوا ہے جس کے لیے پول ٹو پول اسے ڈھونڈا جا رہا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی ٹرپنگ پہلی بار ہوئی ہے، سسٹم فعال ہو چکا ہے، اب آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی۔

  • کراچی : 12 گھنٹے گزر گئے،  بجلی بحال نہ ہوسکی، شہری پریشان

    کراچی : 12 گھنٹے گزر گئے، بجلی بحال نہ ہوسکی، شہری پریشان

    کراچی: بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے کے الیکٹرک کی نااہلی پھر سامنےآگئی، کئی علاقوں میں 12گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ، جس سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی، مساجد میں پانی ختم ہوگیا جبکہ پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے کے باعث پانی کا بحران بھی شدت اختیارکرگیا ہے۔

    کراچی میں کےالیکٹرک کی نااہلی سے شہر مکمل طور پراندھیرے میں ڈوب گیا، شہریوں نےتاریکی میں سحری کی، گزشتہ روزافطار سے پہلےہی شہر کے نصف حصے میں بجلی غائب ہوگئی ، ناظم آباد، لائنز ایریا، صدر، طارق روڈ، سبزی منڈی، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، لالہ زار کالونی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، کھارادر، گارڈن اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں کی بجلی غائب ہونے سے شہریوں کوافطار اور نماز تراویح میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    رات دو بجے واپڈا اور حبکو کی ٹرانسمیشن لائن بھی ٹرپ ہوگئی اور پھر کے الیکٹرک کے تمام پاور پلانٹ بند ہوگئے، عوام کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث کئی یونٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے شہر کو سات سو میگاواٹ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم ٹاؤن پاور پلانٹس کے دو پاور پروجیکٹس فالٹ کی وجہ سے ٹرپ کر گئے، جن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے اور شہر کو جلد بجلی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن سے پانی فراہم کرنے والی باہتر انچ قطر کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی، جس کے نتیجے شہر میں جاری پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔