Tag: بجلی کے صارفین

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان  صارفین کے لئے اہم خبر

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، جو مہنگائی سے نڈھال عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا سستی بجلی پیکیج اب اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، کیونکہ اس میں شامل متعدد سہولتیں رواں ماہ کے آخر تک ختم ہو رہی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دیا جانے والا 1.55 روپے فی یونٹ کا ریلیف جولائی کے اختتام پر ختم ہو جائے گا۔ اس سے قبل، 4.51 روپے فی یونٹ کا ریلیف بھی ختم ہو چکا ہے، جس میں کراچی کے صارفین کے لیے مخصوص 3.61 روپے فی یونٹ کی کمی بھی شامل تھی۔

    اس کے علاوہ دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1.90 روپے فی یونٹ اور پیٹرولیم لیوی میں 1.71 روپے فی یونٹ کی کمی بھی جون کے مہینے میں ہی ختم ہو چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بڑی خبر، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    اس کے ساتھ ہی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت صرف ڈسکوز (DISCOs) کے صارفین کو حاصل 90 پیسے فی یونٹ کا ریلیف بھی اب ختم ہو چکا ہے۔

    فی الوقت صارفین کو بنیادی ٹیرف میں معمولی کمی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت جزوی ریلیف تو حاصل ہے، تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولتیں بھی بتدریج ختم ہو رہی ہیں، جس کے باعث بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافہ عوام پر اضافی بوجھ ڈال سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ 3 اپریل کو وزیرِ اعظم نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 7.41 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے 1.16 روپے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں اور 50 پیسے فی یونٹ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی تھی۔

    ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اگر یہ ریلیف مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے تو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے، جو مہنگائی سے نڈھال عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔

  • بجلی کی قیمتیں: وزیراعظم نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    بجلی کی قیمتیں: وزیراعظم نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ استعمال کرنیوالے 63 فیصد بجلی کے صارفین کیلئے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کےسامنےایک بات رکھنا چاہتا ہوں، کل پرسوں ایک بحث شروع ہوئی کہ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط کےمطابق بجلی کی قیمت بڑھاناپڑی لیکن میں نے سختی سےکہاہےبجلی قیمت میں اضافے کا بوجھ غریب پر نہیں پڑے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں5روپے75پیسےکااضافہ ہوا ہے لیکن گھریلوصارفین پراس اضافے کابوجھ نہیں پڑے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ بجلی کے صفر سے 200یونٹ استعمال کرنیوالے 63فیصد صارفین کیلئے کوئی اضافہ نہیں جبکہ 31فیصد گھریلو صارفین کوبھی پارشلی سبسڈی دی گئی ہے۔

    شہباز شریف نے بتایا کہ 300یونٹ استعمال کرنے پر اس اضافے کاعمل درآمدہوگا۔