Tag: بجلی کے منصوبے

  • عمر ایوب نے ن لیگ اور پی پی کے بجلی منصوبوں کی حقیقت کھول دی

    عمر ایوب نے ن لیگ اور پی پی کے بجلی منصوبوں کی حقیقت کھول دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بجلی کے منصوبوں کی حقیقت کھولتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے جس کا خمیازہ ہماری حکومت بھگت رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رینٹل پاور اسکینڈل کا خمیازہ ہم نے بھگتا، اس کو ہم اب ٹھیک کر کے آ رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت نے مصنوعی سہارے پر سب کچھ چلایا، معیشت کو مصنوعی سہارا کب تک دیا جا سکتا ہے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کے وزیر خزانہ نے ڈالر کو مصنوعی سہارے پر رکھا، ن لیگ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہی نہیں کیا جس کا خمیازہ ہم نے بھگتا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں سرکلر ڈیٹ بڑا مسئلہ نہیں تھا، مہنگی بجلی کے منصوبے لگائے گئے جس کا خمیازہ ہماری حکومت بھگت رہی ہے۔

    سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی کب بحال ہوگی ؟عمر ایوب کا اہم بیان سامنے آگیا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ذاتی فائدے کے لیے ن لیگ نے سستی کی بہ جائے مہنگی بجلی کے منصوبے بنائے، نوٹ چھاپ چھاپ کر ملک چلاتے رہے، معیشت کا بیڑا غرق کیا، مہنگی ایل این جی مسلم لیگ ن کے دور میں لائی گئی۔

    وزیر توانائی نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کشمیر کاز کی پیٹھ میں بھی چھرا گھونپا، دنیا حیران تھی پاکستان میں کشمیر کاز پر اپوزیشن کیا کر رہی ہے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں جس طرح تقریر کی اس کی مثال نہیں ملتی، وزیر اعظم نے مودی کے ہٹلر کے نقشِ قدم پر چلنے کی طرف توجہ دلوائی، آر ایس ایس کے نظریے پر آج دنیا گفتگو کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں تھا، ن لیگ اور فضل الرحمان نے ڈھونگ رچایا، کرپشن کے کیسز کے علاوہ ن لیگ کے پاس کچھ اور تھا ہی نہیں، پاناما کے علاوہ ن لیگ کے پاس گفتگو کے لیے کچھ ہے ہی نہیں۔

  • عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجلی کے منصوبے کاافتتاح کردیا اور کہا میرے علاقے میں 71 سال کے بعد بجلی آئی،عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں بارتھی اورملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجلی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے قبائلی علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں ، قبائلی علاقے کوہ سلیمان کو ریونیو تحصیل بنانے، بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

    عثمان بزدار نے میڈیکل انجینئرنگ ودیگرتعلیمی اداروں میں قبائلی طلبہ کے کوٹہ میں اضافے اور ملازمین کے لیے ہل الاؤنس 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرےعلاقےمیں71 سال کےبعدبجلی آئی، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کردیا

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کو بجلی فراہم کریں گے، ایک لاکھ 73 ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرنے کیلئے5چھوٹے ڈیم بنائیں گے، کوہ سلیمان کے علاقوں کو بھی ٹورازم بیلٹ میں شامل کریں گے اور پی سی بی کے تعاون سے نوجوانوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی بھی بنائیں گے.

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی آفس کی نئی عمارت کاافتتاح کیا اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا بہادرسپوت قوم کےہیرو ہیں، سی ٹی ڈی کومزیدمضبوط بنائیں گے، فنڈ کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلی پنجاب نے کمشنر آفس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی ،  اجلاس میں  عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا اوراسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے پولیس کو فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ماڈل ٹاؤن ڈی جی خان کا بھی دورہ کیا اورکالج کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے پانچ بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منصوبوں کی منظوری حکومت پر اعتمادکا مظہر ہے۔

    عالمی بینک کے ایگزیکیوٹو بورڈ کی جانب سے منظور کئے گئے منصوبوں میں گل احمد ونڈپاور ، گلپور ہائیڈرو، تربیلہ فائیو توسیعی منصوبہ سندھ پبلک سیکٹر ریفارم پراجیکٹ شامل ہیں۔

    عالمی بینک نے توانائی،معیشت، تعلیم اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہمی کیلئے پرواگرام مرتب کیا ہے اور یہ منصوبے اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔