Tag: بجلی کے نرخ

  • اہلیان کراچی کو بجلی کے نرخ میں ریلیف ملنے کا امکان

    اہلیان کراچی کو بجلی کے نرخ میں ریلیف ملنے کا امکان

    اسلام آباد : کے الیکٹرک نے اہلیان کراچی سے اربوں روپے کی اضافی وصولی کا اعتراف کرلیا، صارفین سے بلوں میں وصول کی گئی اضافی رقم واپس کی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین سے اضافی وصول کی گئی رقم واپس کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست داخل کی گئی ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے98پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 15جنوری کو سماعت کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق درخواست کی سماعت کے موقع پر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر اضافی وصولی کی حتمی رقم کا تعین کرے گا۔

  • بجلی کے نئے نرخ لاگو ، صارفین کے ماہانہ بل پر کتنا اثر پڑے گا؟

    بجلی کے نئے نرخ لاگو ، صارفین کے ماہانہ بل پر کتنا اثر پڑے گا؟

    اسلام آباد : بجلی کے نئے نرخ لاگو ہونے کے بعد ماہانہ بل پر کتنا اثر پڑے گا؟ اس حوالے سے صارفین کے لئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، بجلی کے نئے ٹیرف سے زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پرتھوڑا سا اثر ڈالیں گے۔

    اعلامیے میں کہا کہ نئے ٹیرف میں 5 روپے72 پیسے کا اضافہ ہو گا تاہم بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافہ کیلئے حکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی، ایک کروڑ68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلوصارفین کیلئے اضافہ 2 فیصد سے کم ہوگا جبکہ 42 فیصد امیر صارفین کیلئے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا۔

    پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے ٹیرف میں کمی کی توقع ہے۔

    جنوری 2025 تک صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف جون 2024 کے مقابلے اوسطاً3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔

    پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈ چارجز کا اجرا ضروری تھا، ملکی صنعت کے فروغ کیلئےصنعتی شعبہ سے 150 ارب کابوجھ کم کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق نیپراکی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • نیپرا نے 57 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا نے 57 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 57 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں 57 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری دسمبر 2018 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کے مطابق ایل این جی پلانٹس چلائے جاتے تو 5 ارب 10 کروڑ کی بچت ہوسکتی تھی۔

    سی پی پی اے حکام کے مطابق 6 سے 30 دسمبر تک پلانٹس کو ایل این جی دستیاب نہیں تھی، ایل این جی نہ ملنے سے پلانٹس نہیں چلے، کوئلے کی ٹرینیں تاخیر آنے پر بندرگاہ پر کلیئرنس میں تاخیر ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 32 پیسے کی کمی، نیپرا نے منظوری دے دی

    نیپرا کے مطابق بجلی کی نرخ میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 32 پیسے کمی کی منظوری دی گئی تھی۔

    قبل ازیں نیپرا نے 27 دسمبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی منظوری دی تھی، بجلی کے نرخوں میں کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

  • بجلی کے نرخوں میں اضافہ، چھوٹے صارفین متاثر نہیں ہوں گے: اعلامیہ

    بجلی کے نرخوں میں اضافہ، چھوٹے صارفین متاثر نہیں ہوں گے: اعلامیہ

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں عوام کو خوش خبری دی ہے کہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل پر بجلی کے نرخ 5 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، زرعی ٹیوب ویل کے صارفین کے لیے پرانا نرخ 10 روپے 35 پیسے تھا۔

    اعلامیے کے مطابق تمام کیٹیگریز کے صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 78 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، انڈسٹریل پیکج کے تحت 3 روپے فی یونٹ سبسڈی برقرار رکھی گئی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 بر آمدی سیکٹرز کے لیے بجلی 7 اعشاریہ 5 سینٹ فی یونٹ سے زائد نہیں ہوگی۔


    یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری


    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکولوں اور اسپتالوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجلی کے نرخوں میں غریب اور متوسط طبقے کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے۔

  • بجلی کے نرخوں میں تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

    بجلی کے نرخوں میں تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں تین روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

    نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری کل دے گا۔

     ذرائع کے مطابق تین روپے اکیس پیسے کی کمی دسمبر کے مہینے کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی جائے گی۔

    بجلی کی قیمت میں کمی سے سے بجلی صارفین کو اکیس ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

     وزارت خزانہ کے دباؤ کے باعث ریلیف ایک ماہ تاخیر سے ملے گا، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پربھی اضافی پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے تا کہ محصولات کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

  • حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے50پیسے کا نیا سرچارج لگانےکا فیصلہ

    حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے50پیسے کا نیا سرچارج لگانےکا فیصلہ

    اسلام آباد: تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا عوام کو فائدہ حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا ہے اور اب اس نے ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ کا نیا سرچارج لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیپرا کوفیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دسمبر کے لیے تین روپے بیس پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

     ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے افسران نے نیپرا پر جمعرات کی سماعت ملتوی کرنے کیلئےدباؤڈالا تھا کیونکہ وہ صارفین پر ایک روپے پچاس پیسے فی یونٹ لگانا چاہتی ہے۔

     نیپرا کی منظوری کے نتیجے میں تقسیم کار کمپنیوں کے اکاونٹ سے عوام کو بیس ارب روپے کا ریلیف ملنا تھا۔ نیپرا نے گزشتہ ماہ بھی جب بجلی کی قیمت میں دو روپے ستانوے پیسے کی کمی کی تھی تو حکومت نے ساٹھ پیسے کا ایکولائیزیشن سرچارج لگا دیا تھا۔

  • نیپرا نےبجلی فی یونٹ52پیسےمہنگی کردی

    نیپرا نےبجلی فی یونٹ52پیسےمہنگی کردی

       اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام پرحکومت نے ایک بار پھربجلی گرا دی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں باون پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    نپیرا نے بجلی کے نرخوں میں باون پیسے کا اضافہ کردیا، نیپرا کے مطابق اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق اضافے کی وصولی کیلئے نوٹفیکشن بعد میں جاری کیا جائے گا، بجلی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں پراس اضافے کا اطلاق ہوگا۔