Tag: بجلی

  • بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کی بندش کو لوڈ شیڈنگ نہ کہا جائے: کے الیکٹرک

    بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی کی بندش کو لوڈ شیڈنگ نہ کہا جائے: کے الیکٹرک

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی يا تکنیکی وجوہات کی بنا پر بجلی کی بندش کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے، صورتحال سنبھالنے کے لیے چند علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی سرگرمی میں کمی کے باعث رہائشی اور کمرشل علاقوں میں کچھ بہتری کا امکان ہے۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ بلوں کی عدم ادائیگی يا تکنیکی وجوہات کی بنا پر بجلی کی بندش کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے، عید کے دوران بھی کاروباری سرگرمیاں کم ہونے سے سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ ماہ صیام کے آغاز سے ہی کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، شہر بھر میں 12 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔

  • وزیر اعظم نے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا

    وزیر اعظم نے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔

    انھوں نے کہا عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی میں چین سے نہیں بیٹھوں گا، اس عذاب سے نجات تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سابق حکومت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی کوشش کریں، تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے، نواز شریف نے ملک میں اضافی بجلی کی وافر مقدار فراہم کی تھی، عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، عمران نے ہمارے سستی اور تیز بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کیے، اور مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کیے گئے، اس ظلم کی قیمت قوم کو ہر ماہ 100 ارب کی شکل میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا 6 ارب میں ایل این جی کا ایک جہاز مل رہا تھا، اب ایل این جی جہاز قوم کو 20 ارب میں پڑ رہا ہے، عمران کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا، توانائی شعبے کو تباہ کر کے معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں : بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    کراچی والے تیار ہوجائیں : بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

    کراچی : کے الیکٹرک نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 27پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ، درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

    اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا ، کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سی پی پی اے نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی تھی ، جس کے بعد ملک میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے نے درخواست میں کہا تھا کہ مارچ میں 10 ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 16.35 فیصد اور کوئلے سے 24.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں مہنگے فرنس آئل سے 10.62 فی صد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 9.53، درآمدی ایل این جی سے 18.87 فی صد بجلی پیدا کی گئی، اور جوہری ایندھن سے 15.01 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

  • بجلی 4.30 روپے فی یونٹ  مہنگی کردی گئی

    بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرانےنومبر2021کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ کیاہے ، لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوگا۔

    یاد رہے دسمبر کے آخر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کی تھی ۔

    دوران سماعت نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے، اعداد و شمار درست ہونے پر 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہوگا۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

  • بجلی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے پیش کردہ اعداد و شمار درست ہوئے تو بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اور درست ثابت نہ ہوئے تو 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کرلی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

    نیپرا نے 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافے پر مشروط سماعت مکمل کی۔

    دوران سماعت نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے، اعداد و شمار درست ہونے پر 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق اعداد و شمار درست ثابت نہ ہوئے تو 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

  • بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست

    بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

    نیپرا کی جانب سے سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافے کی درخواست دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

  • ایک ماہ میں 3 بار قیمت میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز

    ایک ماہ میں 3 بار قیمت میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: رواں ماہ بجلی کی قیمت میں 3 بار اضافے کے بعد مزید اضافے کی درخواست پیش کردی گئی، بجلی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد فی یونٹ اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    سی پی پی اے نے نیپرا کو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی ہے۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اسی ماہ بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ تھی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں بجلی کی پیداوار میں پانی سے 36.2 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کل بجلی کی پیداوار میں کوئلے سے 17.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی گیس سے 8.9 جبکہ درآمد ایل این جی سے 18.9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مہنگے فرنس آئل سے بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔

    یاد رہے کہ اکتوبر میں بجلی کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا جاچکا ہے، 15 اکتوبر کو بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز بھی نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے، مذکورہ اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا۔

  • ایک ماہ میں تیسری بار بجلی کی قیمت میں اضافہ

    ایک ماہ میں تیسری بار بجلی کی قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد اس ہفتے پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

    یہ اس ماہ بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا تیسرا اضافہ ہے۔

    کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، نیا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔

    یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں صرف چند روز قبل 8 اکتوبر کو ہی اضافہ کیا گیا تھا، 1 روپے 95 پیسے اضافہ نیپرا کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ منظوری اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی۔

  • کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

    کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، گلشن غازی، اے بی سینیا لائن، جٹ لائن، لائنز ایریا، ملیر، درخشاں، وائر لیس گیٹ، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز ہی بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 95 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق منظوری کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس سے چند روز قبل بھی نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.09 روپے فی یونٹ ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پؑ رہا ہے۔

  • متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے اہم پیش رفت

    متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے اہم پیش رفت

    اسلام آباد: متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، سولر اور وِنڈ پاور پراجیکٹس لگانے والوں کے لیے آسان سرٹیفکیشن ریگولیشنز جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ نے اے ای ڈی بی ریگولیشنز 2021 جاری کر دیے، اب تک اے ای ڈی بی 126 وینڈرز کو سرٹیفکیٹس جاری کر چکا ہے، اور ملک بھر میں 200 میگا واٹ کے 13 ہزار نیٹ میٹرنگ سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔

    سی ای او متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ شاہجہاں مرزا نے بتایا کہ نئی ریگولیشنز ملک میں کلین انرجی کے فروغ میں کردار ادا کریں گی، ملک میں سولر اور ونڈ پاور کو فروغ حاصل ہوگا۔

    شاہجہاں مرزا کا کہنا تھا کہ نئی ریگولیشنز پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے، ان ریگولیشنز کا اطلاق متبادل توانائی کے تمام منصوبوں پر ہوگا۔