Tag: بجلی

  • وزیراعظم کے حلقے کے عوام کا نعرہ گونوازگو

    وزیراعظم کے حلقے کے عوام کا نعرہ گونوازگو

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف کے حلقہ این اے ایک سو بیس لاہورمیں شہری بجلی کی اووربلنگ کے خلاف سڑکوں پر آ گئے،اور حکومت کے خلاف شدید  فضاء ”گو نواز گو ”کے نعروں سے گونجتی رہی۔تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نوازشریف کے حلقہ این اے 120 میں موہنی روڈ پر شہریوں نے اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

    جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے ٹائرجلاکرٹریفک بند کر دی اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے، اس موقع پر مظاہرین نے بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک پنکھے اور ایک بلب کا بل 10 سے 12 ہزار روپے آ رہا ہے، مہنگائی کے اس دور میں وہ بجلی کے بل ادا کریں یا بچے پالیں، حکمرانوں کی نااہلی سے ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

  • جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    جمہوریت میں وی آئی پی صرف ووٹرہوتاہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ وی آئی پی کلچرکے خلاف عوام کا آوازاٹھانابتارہا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں میں وی آئی پی صرف ووٹر ہوتا ہے۔

    انہوں نے وفاقی حکومت سے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ بجلی کی قیمت میں اسی فیصد اضافہ کس لئے کیا گیا ہے؟۔

    انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بھر رجسٹر ہونے والے ریپ کیسز میں سے اسی فیصد پنجاب میں ہوتے ہیں، سب سے زیادہ بیروزگاری پنجاب میں ہوتی ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ شہباز شریف کا بیٹا ساڑھے سات ارب روپے کی سرمایہ کاری کرکےنجی پاور پلانٹ بنارہا ہے، جس سے مہنگی بجلی خرید کر عوام کو بیچی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا تبدیلی کی جانب اشارہ کررہاہے، انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ وزیراعظم سے استعفیٰ لیے بغیرنہیں جائیں گے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے عوامی سماعت شروع

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے عوامی سماعت شروع

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے عوامی سماعت شروع کردی۔تقسیم کار کمپنیوں نے فی یونٹ قیمت میں تینتالیس پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔ٹیرف میں اضافے کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دی تھی۔

    تقسیم کار کمپنیوں نے نیپراکو ماہ جولائی کے لئے تینتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے درخواست دی ہے۔ یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجائےگا۔

    درخواست کےمطابق جولائی کیلئے فی یونٹ قیمت سات روپے چھ پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن لاگت سات روپےانچاس پیسے رہی جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست کی گئی ہے

  • اب انسانی خون سے بھی بجلی بن سکتی ہے

    اب انسانی خون سے بھی بجلی بن سکتی ہے

    اسرائیل میں ایک طالبہ نے نئی قسم کے زیورات تیار کرلئے ہیں جنہیں انسانی جسم کی رگوں میں پیوست کیا جائے گا اوریہ سجاوٹ کے ساتھ بجلی بھی پیدا کریں گے، ان زیورات کے دو سروں پر باریک سوئیاں لگائی گئی ہیں ،جو فون اور دیگر اعضاءکی حرکی توانائی کو بجلی میں بدلیں گے، یہ زیورات اینرجی ایڈکٹس کے نام سے متعارف کر وائے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر ان کے تین ڈیزائن فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

    بلڈ بریجڈ نامی زیور کے بازو کی رگوں میں پیوست کیا جانا ہے جبکہ  دی بیلنکر کو ناک کی ہڈی میں پیوست کیا جاتا ہے جو آنکھوں کے جھپکنے کی وجہ سے دوران خون اضافے کو بجلی بنانے کیلئے استعمال کرے گا۔ اسی طرح ای-پلس نامی زیور کو کمر کی رگوں میں پیوست کیا جاتا ہے اور یہ ریڑھ کی ہڈی کی عصبی خلیوں سے توانائی لے کر بجلی بنائے گا۔

    ان زیورات کی موجد نومی کذنر کا کہنا ہے کہ جدید دور میں توانائی ہی سب سے اہم چیز ہے اس لئے ہمیں ایسے زیورات کی ضرورت ہے جو کم از کم اتنی بجلی پیدا کرسکیں کہ اس سے موبائل فون چارج کیا جاسکے۔

  • کراچی :کے الیکٹرک کے دعوے بھی بارش کے ساتھ بہہ گئے

    کراچی :کے الیکٹرک کے دعوے بھی بارش کے ساتھ بہہ گئے

    کراچی : افطار سے کچھ دیر قبل بجلی کی آمد پر کراچی کے عوام نےسکون کا سانس لیا ہی تھا کہ رم جھم میگھا پڑتے ہی شہر پھر اندھیروں میں ڈوب گیا۔
    کراچی میں جمعے کی سحری کے اوقات میں بند ی جانے والی بجلی افطار کے وقت آئی تو لوگوں نے سکون کا سانس لیا، لیکن افطار ختم ہوتے ھی  بجلی پھر غائب ہوگئی ۔

    دس سے بارہ گھنٹے کے بجلی کے تعطل کے بعد لوگوں کو چین نصیب ہوا تھا کہ روزہ کھولتے ہی ابر کرم برسنے لگا، ابھی بارش کی بوندیں زمین تک بھی نہ پہنچیں تھیں  کہ بجلی پھر چلی گئی  اور کیوں نہ جاتی ،بجلی کے کھمبے زمین سے اوپر جو ہوتے ہیں،

    اس طرح کراچی کے شہریوں کو ایک دن میں بجلی کے دو بڑے بریک ڈائونز کا سامنا کرناپڑا،پہلا سحری سے افطار تک اور دوسرا افطار سے شب قدر کی عبادات تک ، پہلا بریک ڈائون جامشورو میں پانچ سو کلو واٹ کا ٹرانسفارمر جلنے سے ہوا تھا ۔ دوسرا شاید کسی کا دل جلنے سے ہو گیا۔

    اور رہ گئے وہ لوگ جو رات کو شاپنگ کیلئے نکلنا چاہتے تھے۔ ان کے نئے کپڑوں اور جوتوں کے خواب ادھورے رہ گئے ،بجلی چلی گئی  یہ تو سب جانتےہیں۔۔ لیکن آئے گی کب،کسی کو نہیں معلوم  شاید بجلی والوں کو بھی نہیں۔

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھرکے عوام کا مقدربن گئی

    بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھرکے عوام کا مقدربن گئی

    حکومت کے بلند و بانگ دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے ۔ لوڈ شیڈنگ جاری تھی جاری ہے اور مایوس شہریوں کا خیال ہے کہ رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ ان کا مقدر رہے گی۔
    یہ خیال بالخصوص اہل پنجاب اور بالعموم پورے اہل وطن کے سامنے حقیقت کی صورت میں ان کے سامنے ہے جہاں ان کے دن اور راتیں بارہ تا اٹھارہ گھنٹے تاریکیوں اور اذیتوں میں بسر ہوتی ہے۔جس کے باعث معمولات زندگی تقریبا معطل ہے ۔ ایک جانب سحر و افطار میں روزہ دار پریشان حال ہیں کہ روزے کی تیاریوں کس طرح کی جائیں۔ تو دوسری جانب تاجر اور کاروباری حضرات حیران ہیں کہ کاروبار کا پہیہ چلائیں تو کیسے؟

    ایک جانب طلبا و طالبات کے مستقبل کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے گہن لگانے کی تیاریاں ہیں تو دوسری جانب اسپتال میں بجلی کی عدم فراہمی نے مریضوں کی زندگیوں کے آگے ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔گزشتہ حکومت کو سخت وقت دینے والے خادم اعلیٰ پنجاب کے دعوے اور وعدے توریت کی دیوار ثابت ہوئے تاہم حکمرانوں کی باتوں پر اعتبار کرنے والی قوم ایک بار پھر وزیر اعظم کے لوڈ شیڈنگ پر نوٹس لینے کی خبر پر خوشی سے بغلیں بجا رہی ہے کہ ان کے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں.