Tag: بجلی
-
بھارت سے بجلی کی خریداری جلد ہی شروع کی جائے گی،خرم دستگیر
پاکستان اور بھارت اپنے تین بینکوں کو دونوں ممالک ميں کام کی اجازت دینے پرغور کر رہے ہیں ۔ جب کہ جلد ہی بھارت سے بجلی کی خریداری شروع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے نئی دہلی میں خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین بینکوں کو اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجارت میں فروغ کے لئے بینکنگ کی سہولت ناگزیر ہے اس لئے پہلے بینکنگ تعلقات قائم کئے جائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت سے بجلی خریدنے کی راہ جلد ہموار ہو جائے گی ۔ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بہت جلد کابینہ پاکستانی گرڈ کو بھارتی گرڈ سے جوڑنے کی اجازت دے دے گی جس کے بعد بھارت سے بجلی خریدنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ۔
خرم دستگیر نے پانچویں سارک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف اور نان ٹیرف بیریئر ختم کرنےسے پاک بھارت تجارت میں تین گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
-
بجلی کےتمام شعبہ جات صوبائی حکومت کے حوالےکیئے جائیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو ہی نہیں خیبرپختونخوامیں بجلی کےتمام شعبہ جات صوبائی حکومت کے حوالےکیئے جائیں۔
بجلی کو بجلی کی طرح کنٹرول کون کرے گا، کون روکے کاچوری اور کون بڑھائے گاریکوری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیسکوکو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق گیارہ نکاتی تجاویزدے دیں، پرویز خٹک کہتے ہیں صرف پیسکو ہی نہیں خیبرپختونخوامیں بجلی کےتمام شعبہ جات حوالےکیےجائیں۔
پرویزخٹک نے خط میں مؤقف اختیارکیاہےکہ خیبرپختونخوا سستی اوروافربجلی پیداکرتاہے لیکن اس کے باوجود عوام کوبجلی کی قلت کاسامناہے، پیداوار،تقسیم اورٹرانس میشن کےاختیارات بھی خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کیےجائیں،اور قابل ادائیگی رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نوازشریف پیسکو کو صوبائی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق اصولی منظوری دے چکے ہیں۔
-
عوام بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے، خواجہ آصف
لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے زبانی کلامی ثابت ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کو سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کی خبر سنا کر مزید اذیت سے دوچار کردیا ہے۔
لاہور میں این ٹی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہروں کی سالانہ بندش اور ملکی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کم کی جائے گی۔
جس کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوگی اور آئندہ چند ہفتے مجبورا لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے باعث ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں تاکہ مشکل صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
-
وفاقی حکومت کا فوری طور پربجلی کے شعبے سے گیس لیکر صنعتوں کو دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے فوری طور پربجلی کے شعبے سے گیس لیکر صنعتوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔۔ساڑھے آٹھ کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس بجلی کے شعبے سےلےکرصنعتوں کو دی جائیگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حب پاور،پاک جن، لال پیراورصبا پاورپلانٹ دوبرس میں کوئلے پر منتقل کردیئےجائیں گے اوراس سلسلے میں نیپرا کو ہدایت دی گئی کہ 45 میں ان چاروں پلانٹس کے لئے کوئلے کا نیا ٹیرف طے کرے۔
بجلی کے پلانٹس کی کوئلے پر منتقلی سے ملک کو سالانہ 60 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی آئی اے کے طیاروں پرٹیکس ماہانہ یا دو ماہ کے بعد وصول کیا جائے گا جو طیاروں کی تین برس کی لیز کے وقت پورے تین برس کا اکٹھا لیا جاتا تھا۔