Tag: بجلی

  • سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 1روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ، اضافہ 2022-23  کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1روپے25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا، نیپرا نے 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئےاضافےکی منظوری دی۔

    نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق جولائی، اگست ،ستمبر 2023 کے ماہ کے بلز پر ہوگا اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا تاہم کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،

    نیپرا نے مزید بتایا کہ بجلی کمپنیز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں درخواست دی تھی، جس پر اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔

    یاد رہے 20 جون کو سی پی پی اے اور کے الیکڑک نے نیپرا میں الگ الگ درخواستیں دائر کیں تھیں ، سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کے لئے بجلی 2 روپے 5 پیسے جبکہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • ملک میں بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال 3200 میگاواٹ ہوگیا

    ملک میں بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال 3200 میگاواٹ ہوگیا

    اسلام اباد: ملک میں بجلی کا بحران برقرار اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،بجلی کا مجموعی شارٹ فال 3200 میگا واٹ ہو گیا۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 3200 میگا واٹ ہو گیا، بجلی کی مجموعی طلب 22200 میگا واٹ جبکہ رسد 19000 میگاواٹ ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ بڑے شہروں میں 3 گھنٹے، چھوٹے شہروں، دیہات میں 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    اُدھر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ذرائع کے مطابق لیسکو کو تقریباً 100 میگاواٹ شارٹ فال کا سامناہے، لیسکو کی مجموعی طلب 3600 میگاواٹ  جبکہ رسد 3500 میگاواٹ ہے۔

    دوسری جانب دیہی اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر  اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے، گرمی میں صارفین کا برا حال ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

  • کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے: امتیاز شیخ

    کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے: امتیاز شیخ

    کراچی: صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے، 50، 50 میگا واٹ کے 2 پلانٹس کی تکمیل سے کراچی کو ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ سندھ حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے، 50، 50 میگا واٹ کے 2 پلانٹس کی تکمیل سے کراچی کو ریلیف ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ہمارا مشن ہے، منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔

  • بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی جس میں بجلی 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین پر 15 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اور صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپریل میں پانی سے 10.23 فیصد، کوئلے سے 16.06 فیصد، درآمدی کوئلے سے 12.08 فیصد اور مقامی کوئلے سے 3.98 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی۔

  • لاہور: گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ

    لاہور: گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ

    لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کی بجلی کی ڈیمانڈ 3700 میگاواٹ ہے ، نیشنل گرڈ سے لیسکو کو 3500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لیسکو کو 400 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

    ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث شہر میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا۔

    تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ  شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 گھنٹے سے زائد ہے۔

     لیسکو انتظامیہ کی جانب سے ہائی لاسز فیڈرز پر بھی 3 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

  • بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ملک بھر میں بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مانگا گیا ہے، درخواست پر31 مئی کو سماعت ہوگی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اپریل میں 9 ارب 73 کروڑ 49 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی۔

    اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 8 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر تھی تاہم اپریل میں پانی سے 18.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 18.17 فیصد، فرنس آئل سے 2.22 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 11.88 ،درآمدی ایل این جی سے 24.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 19.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ مانگ لیا ہے، اس درخواست پر نیپرا اتھارٹی 3 مئی کو سماعت کرے گی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 22.90 فی صد، کوئلے سے 15.26 فی صد، فرنس آئل سے 0.46 فی صد، مقامی گیس سے 12.66 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 20.42 فی صد، جب کہ جوہری ایندھن سے 22.90 فی صد بجلی پیدا ہوئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ مارچ کے لیے ریفرنس قیمت 8 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی درخواست دائر کر چکی ہے، کے الیکٹرک نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے، کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو ہوگی۔

  • کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی، فیصلہ کل ہوگا

    کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی، فیصلہ کل ہوگا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بجلی کی تقسیم کے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی 1.62 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سماعت کل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواستوں پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل سماعت کرے گا۔

    کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    نیپرا میں درخواستیں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئیں، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

  • نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوگی: واپڈا

    نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوگی: واپڈا

    لاہور: واپڈا کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام نے سستی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کہا ہے کہ 2030 تک واپڈا نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کرے گا۔

    واپڈا حکام کے مطابق یہ بجلی سستی اور ماحول دوست ہوگی، کوشش ہے کہ سستی بجلی سے مہنگی بجلی کا تناسب کم کیا جائے۔

    واپڈا حکام نے کہا کہ پن بجلی کی موجودہ پیداوار تقریباً ساڑھے 9 ہزار میگا واٹ ہے، نئے جاری منصوبوں سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 12 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔

    واپڈا کے ان زیر تعمیر منصوبوں میں دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مہمند ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور پراجیکٹ شامل ہیں۔

  • نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام آباد: نیپرا نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور کے الیکڑک کی کارکردگی پر ایک جائزہ رپورٹ (22-2021) جاری کر دی ہے۔

    رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی کارکردگی ناقص رہی، کمپنی نے بلیک آؤٹ سے بچنے اور ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

    رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی خرابیوں کو دور کرنے میں زیادہ وقت لیتی رہی، جب کہ نئے پاور پلانٹس سے بجلی ترسیل کے بروقت انتظامات بھی نہیں کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی سست روی کے باعث تھر سمیت دیگر مقامات سے سستی بجلی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی، ترسیلی نظام بہتر کرنے میں تاخیر سے کیپیسٹی پیمنٹس بڑھیں، اور سستے پاور پلانٹس کی بجلی لوڈ سینٹر تک نہ پہنچائی جا سکی۔

    رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی کے بجلی ترسیل کے 11 ترجیحی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، کمپنی کا سسٹم وولٹیج کی خلاف ورزیوں کا شکار رہا، اور سسٹم کی فریکونسی بھی عدم توازن کا شکار ہوتی رہی۔

    نیپرا نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ گرڈ اسٹیشنوں پر پرانے آلات کو بہ وقت ضرورت تبدیل کیا جائے، نیپرا نے فالٹ لیول کے حقیقی تجزیے کے لیے شارٹ سرکٹ سڈیز کرانے کی تجویز بھی دی ہے۔

    نیپرا نے ہدایت کی کہ ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے مجوزہ منصوبے جلد ازجلد مکمل کیے جائیں، اور کے الیکٹرک بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے آئی لینڈ موڈ میں آپریٹ کرنے کے لیے اقدامات کرے، آئی لینڈ موڈ آپریشن سے وفاق سے بجلی نہ ملنے سے بھی کراچی میں بلیک آؤٹ نہیں ہوگا۔