Tag: بجٹ

پاکستان بجٹ 2024-25 7 جون 2024 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بجٹ کا سائز: خیال کیا جاتا ہے کہ بجٹ کا کل حجم 1700 ارب روپے سے زیادہ ہوگا۔
اہداف: بجٹ کے اہداف میں معاشی نمو کو فروغ دینا، افراط زر کو کم کرنا، اور مالیاتی خسارے کو کم کرنا شامل ہیں۔
تجوزات: توقع ہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے، اخراجات میں کمی، اور کاروباری ترقی کے لیے اقدامات شامل ہوں گے۔

  • بجٹ میں پیش کیے جانے والے فنانس بل میں ترامیم کے اثرات

    بجٹ میں پیش کیے جانے والے فنانس بل میں ترامیم کے اثرات

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال میں 14131 ارب کے ٹیکس ہدف کے لیے 460 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ میں پیش کیے جانے والے فنانس بل میں ترامیم کے اثرات سامنے آنے لگے ، ذرائع نے بتایا کہ فنانس بل میں ترامیم سے 96 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں 14131 ارب کے ٹیکس ہدف کے لیے 460 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ  بل میں تبدیلی کاربن لیوی کو کلائمیٹ سپورٹ لیوی قرار دے دیا گیا، رمیم کے بعد یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل پر 2.5 روپے فی لٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    بل میں ترمیم کے مطابق فرنس آئل پر فی لٹر 77 روپے پٹرولیم لیوی اور فی ٹن 2665 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہوگی، فرنس آئل پر فی لٹر 77 روپے پٹرولیم لیوی سے 50 ارب روپے اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے 2 ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں۔

  • بجٹ پاس نہ ہوتا تو خیبر پختونخوا میں کیا ہو جاتا؟ مشیر اطلاعات کا انکشاف

    بجٹ پاس نہ ہوتا تو خیبر پختونخوا میں کیا ہو جاتا؟ مشیر اطلاعات کا انکشاف

    صوبہ خیبر پختونخوا کا بجٹ اگر منظور نہ ہوتا تو اس صورت میں کیا ہوتا یہ انکشاف مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کیا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے بغیر اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری اس وقت موضوع بحث اور اس کو کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ تاہم کے پی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وہ اہم وجہ بتا دی جس کی وجہ سے کے پی کا بجٹ منظور کیا گیا۔

    مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے بے بنیاد باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ عمران خان نے بجٹ پر مشاورت کرنے کا کہا تھا۔ اگر بجٹ پاس نہ ہوتا تو صوبے کو نقصان ہوتا اور خیبر پختونخوا میں معاشی ایمرجنسی لگ سکتی تھی۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوامی مفاد اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بجٹ پاس کیا۔ بانی پی ٹی آئی اگر بجٹ میں تبدیلی لانا چاہیں تو کسی وقت بھی تبدیلی کر سکتے ہیں۔ یہ ان کا اختیار ہے۔ عمران خان کو پارٹی سے مائنس کرنے کا واویلا بے بنیاد ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی اپنی غلط فہمی ختم کرنی چاہیے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئےاحتجاجی تحریک کبھی روکی ہی نہیں۔ بڑی تحریک کی تیاریاں جاری تھیں کہ پہلے پاک بھارت جنگ اور پھر ایران اسرائیل کا مسئلہ ہوگیا۔

    مشیر اطلاعات کے پی نے پی ٹی آئی میں بغاوت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف پارٹی عہدیدار کی جانب سے بیان ہی پارٹی کا بیان ہو سکتا ہے۔ میرے لیے جیل کا دروازہ اس لیے کھلتا ہے کہ مجھ پر اعتماد ہے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں صرف وزیراعلیٰ کے کچن پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچہ ہوا جب کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کا انسداد کیا اور احتساب کمیشن اور کمیٹی بنائی۔ اس کے پہلے کیس میں ہی ایک وزیر کو مستعفی ہونا پڑا۔

    انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کے پی کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے بجٹ زیادہ رکھا۔ شادی ہال کاروبار ہے۔ پراپرٹی اور دیگر فیسوں میں کمی کی ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن صوبے کا اگلے مالی سال کے لیے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رضامندی کے بغیر ہی منظور کر لیا گیا۔

    کے پی اسمبلی کے اس اقدام پر عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مائنس بانی پی ٹی آئی ہو گیا ہے۔

  • ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 310 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

    ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 310 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کا بجٹ تیار ہو چکا ہے، جو ہفتے کو صوبائی اسمبلی میں پیش ہوگا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آ گئے ہیں۔

    پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے 6 میگا پروجیکٹس شامل کیے گئے ہیں، ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 310 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    لاہور میں عالمی معیار کے یلو لائن منصوبے کے لیے 80 ارب روپے مختص ہوں گے، ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے ہربنس پورہ تک یلو لائن منصوبہ 24 کلو میٹر پر محیط ہوگا۔

    لاہور سمیت دیگر اضلاع کے لیے 600 الیکٹرک بسوں اور 33 بس ڈپو کے لیے 60 ارب مختص ہوں گے، لاہور میں ٹرانسپورٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تعمیر کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے مختص ہوں گے۔


    بجٹ 26-2025 میں سولر پینل پر ٹیکس سے پریشان شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری


    فیصل آباد میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے لیے 120 ارب روپے مختص کر دیے گئے، جو دسمبر 2026 تک مکمل کی جائے گی، گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے، جس کے لیے آئندہ مالی سال میں ہی مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

  • سندھ وفاق کی کالونی نہیں، ہمارے منصوبے نہیں ملے تو بجٹ پاس نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ

    سندھ وفاق کی کالونی نہیں، ہمارے منصوبے نہیں ملے تو بجٹ پاس نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ وفاق کی کالونی نہیں، ہمارے منصوبے نہیں ملے تو بجٹ پاس نہیں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا مؤقف واضح ہے وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونےدیں گے، سندھ کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک بند کیا جائے، کےفور منصوبے پر وفاق نے صرف 3 ارب رکھے، کم ازکم 20 ارب درکار ہیں۔

    سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ سندھ حکومت نے کےفور کےلیے 68 ارب روپے دیے، وفاق نے 400 ارب کے سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے صرف 15 ارب رکھے۔

    بجٹ 26-2025: سندھ کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے تین صوبوں کے پی ڈبلیو ڈی فنڈز دیے، سندھ کو محروم رکھا، سندھ وفاق کی کالونی نہیں، کراچی کی دعویدارجماعت کہاں ہے اور شہر کو دیا کیا ہے؟ کراچی کو صرف بھتہ خوری اور بوری بند لاشیں دی گئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شاہراہ بھٹو آج سے شروع ہوا، ایک شخص کے اسلحہ لہرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، منصوبے پر تنقید کرنا چھوڑیں۔

    https://urdu.arynews.tv/cm-sindh-takes-notice-of-water-shortage-in-city/

  • وزارت داخلہ کے بجٹ کی تفصیلات بھی جاری

    وزارت داخلہ کے بجٹ کی تفصیلات بھی جاری

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال وزارت داخلہ کے جاری منصوبوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے بجٹ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں، آئندہ مالی سال وزارت داخلہ کی نئی اسکیموں کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اسلام آباد سیف سٹی کی توسیع کے لیے 3 ارب روپے، اسلام آباد انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ دفاتر کی تعمیر کے لیے 36 کروڑ 86 لاکھ، سیکٹر ایچ 16 میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لیے ایک ارب 18 کروڑ، اسلام آباد پولیس میں مینجمنٹ تبدیلی یونٹ کے قیام کے لیے 5 کروڑ 15 لاکھ، اسلام آباد انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے لیے 37 کروڑ 72 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔


    مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش، تنخواہ داروں کیلیے ریلیف کا اعلان


    میٹرو بس کے اسلام آباد ایئرپورٹ تک آپریشن کے لیے 42 کروڑ 40 لاکھ، پاسپورٹ کے لیے بائیو میٹرک شناخت سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 20 کروڑ، آئندہ مالی سال میں نیشنل پولیس اسپتال اسلام آباد کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

    اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں میں رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 4 کروڑ، اسلام آباد کے ترقیاتی پیکج کے لیے 2 ارب، اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں میں لینڈ ریونیو ریکارڈز کے لیے 5 کروڑ، نیشنل فارنزک اینڈ سائبر کرائم ایجنسی کے لیے 10 کروڑ، وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل اکانومی کے منصوبے کے لیے 2 ارب 59 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

  • بجٹ میں کیا کیا چیزیں سستی ہوئیں؟

    بجٹ میں کیا کیا چیزیں سستی ہوئیں؟

    وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پیش کر دیا گیا وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کئی ڈیوٹیز میں کمی کا اعلان کیا جس کے زیر اثر قیمتیں کم ہوں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں دو سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمی سے درآمدی اشیا سستی ہوں گی۔ جس میں عام استعمال سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک شامل ہیں

    بجٹ کے اطلاق کے بعد درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے 600 سے زائد کھانے پینے کی اشیا سستی ہوں گی۔

    ان میں امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، کینڈی، لالی پاپ، بسکٹ، درآمدی جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد، مشروبات شامل ہیں جن پر ڈیوٹی 2 سے 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ درآمدی ملک کریم، فلیورڈ ملک، کنڈنسڈ ملک، امپورٹڈ کیچ اپ، مایونیز، آئس کریم، درآمدی پاپڑ، نمکو،چپس، مارش میلوز، امپورٹڈ وٹامن واٹر، منرل واٹر، امپورٹڈ برانڈڈ آٹا، میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔

    اس کے علاوہ بجٹ میں ڈیوٹیز میں کمی کے اعلان سے سب سے زیادہ فائدہ خواتین کو بھی ہوگا کیونکہ ان کے میک اپ کا تقریباً تمام سامان سستا ہونے کا امکان ہے۔

    میک اپ کے سامان میں آلات، کٹ، ہیئر اسٹائلنگ پروڈکٹس، سرخی، پاؤڈر، مسکارا، فیس واش، فیشل کریم، فیش شائنر اور آئی لائنر، لوشن، کریم، پرفیوم، باڈی اسپرے، شیونگ سامان، وگز شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈینٹل پراڈکٹس، پرس، سن گلاسز، بیلٹ، سفری بیگ، ہینڈ بیگ، گارمنٹس اور شوز بھی سستے ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-pakistan/

  • بجٹ میں کن چیزوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی

    بجٹ میں کن چیزوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی

    بجٹ برائے سال 26-2025 میں حکومت نے کئی اشیا کے خام مال اور سامان پر امپورٹ ڈیوٹی صفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال بجٹ 26-2025 پیش کر دیا ہے۔ بجٹ کے فنانس بل کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں کئی اشیا پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔

    فنانس بل کے مطابق ایل ای ڈی بلب کے خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل خام مال پر بھی ڈیوٹی صفر کر دی گئی ہے۔

    اب انڈسٹریل سلائی مشین پر بھی کوئی ڈیوٹی ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ اسی طرح فارماسوٹیکل کے 381 خام مال پر بھی کوئی ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔

    فنانس بل میں ان کے علاوہ بھی مختلف شعبوں میں ڈیوٹی کم کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-pakistan/

  • بجٹ سے قبل ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

    بجٹ سے قبل ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

    اسلام آباد : بجٹ سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 54 افسران کو تبدیل کردیا گیا،جس میں گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے ہوئے ، جس میں 54 افسران تبدیل کردیئے گئے۔

    گریڈ20کے10افسران اورگریڈ19 کے 32افسران ، گریڈ 18 کے 10اور گریڈ 17 کے 2 افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے۔.

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 20 کے راشد حبیب ڈائریکٹرڈی این ایف بی پیزکوئٹہ اور گریڈ 20 کے امجد الرحمان ڈائریکٹر کسٹمز ویلیوایشن لاہور تعینات کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ایف بی آر افسران کی پروموشن پر حکم امتناع جاری

    عمران چوہدری کا ڈائریکٹر کسٹمز اکیڈمی اسلام آباد اور فوادعلی شاہ کا ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی سے چیف ریونیو ایف بی آر اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا پاکستان کسٹم سروس گریڈ 20 کی منیزہ مجید ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی تعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 20کی طیبہ کیانی کا کلکٹر لاہور سے کلکٹر کسٹم کراچی ایسٹ اور سعدیہ شیرازکاکلکٹر قاسم پورٹ سےڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈ کراچی میں تبادلہ ہوا۔

  • وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے

    وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ بجٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 9 جون کو طلب کرلیا گیا ہے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائےگی، نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔

    ترقیاتی بجٹ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شراکت داری کی منظوری ہوگی، نیشنل اکنامک کونسل 5 سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دےگی۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی جائےگی، زراعت کی گروتھ، صنعتی گروتھ کا ہدف رکھنے کی منظوری ہوگی، خدمات کے شعبے کا ہدف، برآمدات کا ہدف رکھنے کی بھی منظوری دی جائےگی۔

    اس کے علاوہ درآمدات اور ترسیلات زر کا ہدف مقرر کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی شریک ہونگے۔

    https://urdu.arynews.tv/we-will-provide-all-possible-assistance-to-pakistani-armed-forces-says-finance-minister/

  • آئی ایم ایف چاہتا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، نتھن پورٹر

    آئی ایم ایف چاہتا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، نتھن پورٹر

    اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نتھن پورٹر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کے مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جس کا آغاز 19 مئی سے ہوا تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان میں آئندہ بجٹ کی حکمت عملی اور تجاویز پر مشاورت کرنا تھا، نتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بجٹ سے متعلق بات چیت مثبت رہی۔

    نتھن پورٹر نے کہا ’’اس مشاورت کا مقصد 2024 کے قرض پروگرام میں اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنا تھا، ہم چاہتے ہیں پاکستان 1.6 فی صد سرپلس پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرے۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، اور آئندہ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پر مشاورت ہو۔


    وفاق کا بجٹ 2 کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان


    مشن کے سربراہ نے کہا بجٹ مشاورت میں توانائی کی اصلاحات، پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے بھی بات چیت ہوئی، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات پر بھی مشاورت ہوئی، معاشی پالیسی مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے بھی زور دیا گیا تاکہ کوئی خلا نہ رہے۔

    آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ معاشی پالیسی کے لیے مانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے، اور اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بنائے، پاکستان میں آیندہ مالی سال افراط زر کی شرح 5 سے 7 فی صد کے مقررہ ہدف تک کنٹرول رکھی جائے، آیندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جائیں، پاکستان میں کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے تاکہ بیرونی دباؤ کو برداشت کر سکے۔

    نتھن پورٹر نے کہا کہ دورہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے مشکور ہیں، اور تعمیری بات چیت کرنے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کا معاشی پالیسی میں استحکام کے لیے کاربند رہنا قابل ستائش ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آیندہ بھی جاری رہے گی، اور موجودہ قرض پرگرام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق فنڈنگ پر آئی ایم ایف وفد 2025 کی دوسری ششماہی میں دوبارہ پاکستان آئے گا۔