Tag: بجٹ بل

  • امریکی کانگریس نے 11 کھرب ڈالر بجٹ کی منظوری دیدی

    امریکی کانگریس نے 11 کھرب ڈالر بجٹ کی منظوری دیدی

    امریکی کانگریس نے گیارہ کھرب ڈالر کے بجٹ بل کی منظوری دے دی، بل میں پاکستان کیلئے تین کروڑ تیئس لاکھ ڈالر کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کی گئی ہے۔

    امریکی کانگرس کی جانب سے منظوری کے بعد بجٹ بل کا مسودہ دستخط کیلئے صدر باراک اوباما کو بھجوادیا گیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی سال دوہزار چودہ کے اخراجات کا گیارہ کھرب ڈالر کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔

    بجٹ کی حمایت میں باہتر اور مخالفت میں چھبیس ووٹ ڈالے گئے، بجٹ کی منظوری سے امریکا میں ستمبر د وہزار چودہ تک شٹ ڈاوٴن کا خطرہ ٹل جائے گا، بل میں پینٹاگون کے لئے پانچ سو باہتر ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

    بجٹ مسودے میں ایک شق بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے دی جانے والی رقم میں سے تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر اس وقت تک روک لیے جائیں۔

    جب تک کانگریس کو امریکی وزیرِ خارجہ کی طرف سے یہ ضمانت نہیں مل جاتی کہ ڈاکٹر آفریدی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور ان پر سے تمام الزامات واپس لے لیے گئے ہیں، اس کے علاوہ افغانستان کیلئے بھی امداد پچاس فیصد کم کرکے ایک ارب بارہ کروڑ ڈالر کر دی گئی ہے۔
       

  • امریکہ نے پاکستانی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

    امریکہ نے پاکستانی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

    امریکا نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف رقم روکنے کا اشارہ دے دیا، کانگریس میں پیش کردہ بل میں تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

    ارکان کی متفقہ رضا مندی سے تیار کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان شکیل آفریدی پراسامہ بن لادن کی تلاش کے حوالے سے عائد تمام الزامات واپس لے کر انہیں رہا نہیں کرتا تو پاکستان کو دی جانے والی تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد روک لی جائے۔

    معروف تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ اِس بل کی منظوری کا امکان کم ہے، بل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دی جانے والی امداد کی ادائیگی کی مدت کو ایک سال بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے لیکن وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو کانگریس کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ پاکستان القاعدہ، تحريک طالبان پاکستان، حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ کے خلاف کارروائی میں کیا مدد کررہا ہے۔

    ایک اور شرط کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کرنے والے امریکی اہل کاروں کو پاکستانی ویزا سے مستثنی قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کو اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہئیے، ان شرائط کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجود کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔