Tag: بجٹ تجاویز

  • وفاقی کابینہ آج  بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی

    وفاقی کابینہ آج بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔

    اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن

    اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن میں بھی ساڑھے سات سے دس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    بجٹ کا حجم سترہ ہزار آٹھ سو ارب روپے ہوگا جبکہ بجٹ خسارہ چھ ہزار ارب سے زیادہ کا ہوگا۔

    کیش پر خریداری اور لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے انقلابی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاہم حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

    نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی

    اس کے علاوہ وفاقی وزارتوں اور محکموں پر نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کی تجویز ہے ، سرکاری شعبوں کےبجلی،گیس بل محدودہوں گے۔

    آئی ایم ایف نے اضافی ضمنی گرانٹس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، صرف قدرتی آفت پر سپلیمنٹری فنڈز جاری ہوں گے۔

    قرض، سود ادائیگی

    مقامی قرض، سود ادائیگی پر 7503 ارب روپے مختص اور بیرونی قرضوں اور سود ادائیگی پر 1119 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    سہ ماہی وظیفہ

    آئندہ مالی سال سہ ماہی وظیفہ 13 ہزار 500 روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے ، جنوری 2026 سے سہ ماہی وظیفہ 14 ہزار 500 روپے ہوگا۔

  • بجٹ تجاویز،  200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    بجٹ تجاویز، 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا، ڈسکوز کی نجکاری پر بلائے گئے اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران کی گونج سنائی دی۔

    کمیٹی ممبران نے بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک ، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا۔

    چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک ، حیکسو اور سیپکو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے ، اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں عوام۔کیسے برداشت کرے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جہاں بلوں کی ادائیگی کم ہے ، چوری ہے وہاں فیڈرز کے بجائے پی ایم ٹی سطح پر لوڈشیڈنگ کی جائے ، یہ کہاں کا قانون ہے کہ پورے پورے فیڈرز بند کرکے لوگوں کو اذیت دی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ بجٹ تجاویز میں حکومت کو کہیں گے کہ 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی بجلی نرخوں میں رعایت دی جائے۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • آباد نے حکومت کو پراپرٹی سے متعلق ٹیکسز کے حوالے سے کیا بجٹ تجاویز پیش کی ہیں؟

    آباد نے حکومت کو پراپرٹی سے متعلق ٹیکسز کے حوالے سے کیا بجٹ تجاویز پیش کی ہیں؟

    کراچی: آباد نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی حکومت کو جامع تجاویز پیش کی ہیں۔

    آباد کی جانب سے آئندہ بجٹ کے لیے تجاویز پیش کر دی گئیں، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کے لیے جامع تجاویز پیش کرتے ہوئے ٹیکس پالیسیوں میں تسلسل، نرمی اور شفافیت پر زور دیا ہے۔

    آباد کے چیئرمین حسن بخشی کا کہنا تھا کہ بلڈرز سے خریداروں کو پراپرٹی کی منتقلی پر عائد ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریٹ 0.5 فی صد مقرر کیا جائے، نیز ٹیکس پالیسی میں کم از کم 15 سال کا تسلسل ہونا چاہیے تاکہ سرمایہ کاروں کو اعتماد حاصل ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے قوانین میں اصلاحات اور پراپرٹی سیکٹر میں پیچیدگیاں ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تجاویز کے مطابق بلڈرز سے خریداروں کو پراپرٹی کی منتقلی پر عائد ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے، جب کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس ریٹ 0.5 فی صد مقرر کیا جائے۔



    حسن بخشی نے کہا کہ کراچی میں نافذ فرضی آمدن ٹیکس معقولیت سے عاری ہے، جسے فوری ختم کیا جانا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فی رقبہ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

    آباد نے کیپیٹل گین ٹیکس کو ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر دوبارہ بحال کرنے، ٹیکس ریفنڈ کی منتقلی کے لیے درکار تحریری منظوری کا تقاضہ ختم کرنے اور بجٹ سے پہلے پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں موجود تضادات دور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    تجاویز میں وِد ہولڈنگ ٹیکس میں کمی اور اوورسیز پاکستانیوں کی ڈالروں سے خریدی گئی جائیداد پر غیر منصفانہ ٹرانسفر ٹیکس ختم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ 2025-26 میں ٹیکس اصلاحات کو شامل کر لیا جائے تو اس سے معیشت کو مستحکم اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

  • ’’صدر اور وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ہاؤسز میں کھانوں پرپابندی لگائی جائے‘‘

    ’’صدر اور وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ہاؤسز میں کھانوں پرپابندی لگائی جائے‘‘

    آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ہاؤسز میں کھانوں پر پابندی لگائی جائے.

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں بھی کھانوں پر پابندی عائد کی جائے، حکومت اس بجٹ میں اپنے ہر طرح کے اخراجات ختم کرے۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں تمام قسم کی مراعات واپس لی جائیں، حکومت اس بجٹ میں تمام سرکاری دفاتر پر سولر سسٹم لگائے۔

    اجمل بلوچ نے کہا کہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کے ایگریمنٹ ری شیڈول کیے جائیں، بجٹ میں مفت پٹرول، بجلی اور گیس کا چیپٹر بند کیا جائے۔ سرکاری افسران سے ایک چھوٹی گاڑی کے علاوہ تمام گاڑیاں واپس لی جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ ملک کیسے چل سکتا ہے جس کے اخراجات کی بھرمار ہو اور آمدن ہوہی نہیں، تاجر کو چور نہ کہا جائے وہ ڈائریکٹ بھی اور ان ڈایریکٹ بھی ٹیکس ادا کررہا ہے۔

  • گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم  خبر

    گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی، ملک میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

    ریئل اسٹیٹ کے بعد آٹو موبائل انڈسٹری کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کےلیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غورشروع کردیا ہے، جس سے ملک میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    اٹھارہ سوسی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں تیس فیصد، جبکہ بڑی گاڑیوں پرڈیوٹی سترسےبڑھ کر سو فیصد تک کرنےکا امکان ہے۔

    اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں پر پندرہ فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، تاہم اٹھارہ سو سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔

  • استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

    استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق اہم تجاویز سامنے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ تجاویز پیش کردیں۔

    جس میں او آئی سی سی آئی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات پرٹیکس جاری رکھنےکی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان  کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی جاری رکھی جائے۔

    او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تجویز کا مقصد درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں کی آمد کو روکنا ہے، ایسی گاڑیوں کی آمد سے مقامی گاڑیوں کی فروخت متاثرہوتی ہے۔

    اوورسیزانویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کہا کہ بڑی تعدادمیں درآمد کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے استحقاق کا استحصال کیا گیا۔

    اوورسیز کیلئے اسکیموں سےفائدہ اٹھانےوالوں کی گاڑیوں کی اگلی فروخت پراضافی ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی۔

    او آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اقدام تجارتی فائدے کیلئے اس طرح کی اسکیموں کےغلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی، ایسی پالیسی اپنائی جائے، جو معیشت کے طویل مدتی مفادات کوترجیح دیتی ہیں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کے اقدام پرعملدرآمد کیا جائے۔