قومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے تاہم حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، حکومتی بینچز پر 70 اور اپوزیشن بینچز پر صرف 2 اراکین موجود ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے تاہم حکومتی اور اپوزیشن اراکین اس حوالے سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ایوان میں بجٹ اجلاس نامکمل کورم کے ساتھ جاری ہے۔
فنانس بل کی منظوری کے وقت اراکین کی اکثریت ایوان سےغائب ہے، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم پارلیمانی رہنما اس وقت ایوان میں موجود نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو، آصف زرداری، راجہ ریاض، اختر مینگل اور امیر حیدر ہوتی بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں، ایوان میں حکومتی بینچز پر 70 اور اپوزیشن بینچز پر صرف 2 اراکین موجود ہیں۔