Tag: بجٹ کی تیاری

  • آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری، وزارت خزانہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

    آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری، وزارت خزانہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لئے وزارت خزانہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کےبجٹ کی تیاری عروج پر ہیں ، جس کے پیش نظر وزارت خزانہ کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران اور عملہ ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کرے گا۔

    سرکلر کے مطابق افسران کےاوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 6 بجے تک کر دیئے گئے ہیں۔

  • بجٹ کی تیاری میں  وزارتیں اور محکمے پریشان

    بجٹ کی تیاری میں وزارتیں اور محکمے پریشان

    اسلام آباد : بجٹ کی تیاری میں وزارتیں اور محکمے پریشان ہوگئے ، کفایت شعاری تو دور کی بات طے شدہ بجٹ کم پڑنے لگا اور جاری اخراجات سمجھ سے باہر ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری میں کفایت شعاری کے پیش نظر وزارتیں اورمحکمے پریشان ہیں ، جاری اخراجات میں پٹرول، ہاؤس سیلنگ اور یوٹیلیٹیز کے اخراجات سمجھ سے باہر ہو گئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ مالی سال بجٹ میں پٹرول کے اخراجات میں 60 فیصد اضافہ ہوا، موجودہ بجٹ میں پٹرول کا ریٹ 180 روپے کے حساب سے بنایا گیا جبکہ پٹرول 180 سے بڑھ کر 270تک جا پہنچا اور بجٹ بے قابو ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزارتوں اور محکموں کے بجٹ میں 8 سے 11 فیصد اضافے کی تجویز ناکافی ہے، یوٹیلیٹیز بل کے ادائیگی میں 30 سے 32 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں کے بجٹ میں 8 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔

    اسلام آباد میں مکانات کے کرائے30 فیصد بڑھ چکے ہیں، جس کے باعث ہاؤس سیلنگ اور ہاؤس رینٹ میں30 فیصد اضافہ ناگزیر ہے، گریڈ17کی ہاؤس رینٹ سیلنگ 41 ہزار 500 روپے ہے مگراس قیمت پر پورشن دستیاب نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 120 گز کا پورشن کم از کم 45 ہزار روپے کرائے پر دستیاب ہے،ایک وزارت کا ماہانہ ایندھن کابجٹ9 لاکھ 38 ہزار ،خرچہ 15 لاکھ تک پہنچ چکا جبکہ آئندہ بجٹ میں ایندھن کیلئےماہانہ 9 لاکھ38سےبڑھا کر 11لاکھ کیا جارہا ہے۔

  • ملک کی معاشی شرح نمو 7 فیصد تک لیجانا چاہیتے ہیں، وزیرخزانہ

    ملک کی معاشی شرح نمو 7 فیصد تک لیجانا چاہیتے ہیں، وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومت نے ملک کی معاشی ترقی کی شرح کو سات فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا ہے۔

    وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورائے برطانیہ کے دروان لندن اسٹاک مار کیٹ اور برطانوی سرمایا کاروں کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کےساتویں جائزہ مذاکرات پربریفنگ بھی دی ، وزیر خزانہ نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ ارب ڈالر سے زائد کرنے کاہدف ہے جبکہ دوہزار سترہ تک دس ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

  • وفاقی بجٹ کی تیاری، ٹیکس وصولی میں اضافے کا عندیہ

    وفاقی بجٹ کی تیاری، ٹیکس وصولی میں اضافے کا عندیہ

    اسلام آباد : حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دوسال میں مراعاتی ایس آر اوز کو ختم کر دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے اسلام آباد میں تاجر برادری، ایف بی آر اوراوور سیزچیمبر کےممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ضروری ہے۔اس لئے آئندہ دو سال میں مراعاتی ایس آر اوز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور اس جیسے دیگر ضروری ایس آر اوز کو جاری رکھا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر اور ان کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا چاہتی ہے۔

    اسحاق ڈار نےمزید بتایا کہ مشاورتی کونسل کی تجاویز کوبھی بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے مشاورت کیلئےمزیداجلاس بھی بلائیں گے۔

  • وزیرخزانہ نے بجٹ کی تیاری کے شیڈول کی منظور دے دی

    وزیرخزانہ نے بجٹ کی تیاری کے شیڈول کی منظور دے دی

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی مرحلہ وار تیاری کے شیڈول کی منظور دے دی۔ بجٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت مالی سال 16-2015 کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

    جس میں بجٹ کی تیاری کا مرحلہ وار تیاری کے شیڈول کی منظور دی گئی۔ شیڈول کے تحت بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کابینہ کو اگلے ہفتے پیش کردیا جائے گا،جبکہ قائمہ کمیٹی برائے فنانس کو بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کی بریفنگ مئی میں دی جائے گی.

    صنعتکاروں اور تاجر برداری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی اسٹریٹیجی پیپر پر مشاورت مئی میں کی جائے گی۔

    بجٹ میں طے کیا گیا کہ اگلے مالی سال کا بجٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، اجلاس میں وزارت خزانہ کے سنئیر حکام نے شرکت کی۔