Tag: بجٹ 2023

  • حکومت کی آمدن نہیں، صرف سود بڑھ رہا ہے: ماہر معیشت

    حکومت کی آمدن نہیں، صرف سود بڑھ رہا ہے: ماہر معیشت

    اسلام آباد: ماہر معیشت عابد سلہری کا کہنا ہے کہ حکومت کی آمدن دیکھتے ہوئے بجٹ ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، یہاں حکومت کی آمدن نہیں بڑھ رہی، سود بڑھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت عابد سلہری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کافی کچھ رکھا گیا ہے، آمدنی سے دگنے اخراجات کریں گے تو مزید قرض لیں گے اور سود ادا کریں گے۔

    عابد سلہری کا کہنا تھا کہ سب چاہتے ہیں کہ بہتر سے بہتر معیار زندگی ہو، حکومت کی آمدن دیکھتے ہوئے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، یہاں حکومت کی آمدن نہیں بڑھ رہی، سود بڑھ رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کے ٹرانسمیشن لاسز کو کم کیا جانا چاہیئے۔

  • بجٹ 24-2023: مرغیاں اور کٹے پالنے کے پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

    بجٹ 24-2023: مرغیاں اور کٹے پالنے کے پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 24-2023 میں کٹا بچاؤ پروگرام اور مرغ بانی پروگرام کے لیے فنڈز ختم کر کے پروگرامز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت بجٹ 2023 میں سابق حکومت میں شروع کیے گئے متعدد منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی بجٹ میں کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے فنڈز نہیں رکھے گئے، 23-2022 کے بجٹ میں کٹا بچاؤ پروگرام کے لیے 20 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

    نئے مالی سال میں کٹے کو فربہ کرنے کے پروگرام کے لیے بھی فنڈز نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کے لیے 12 کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ مالی سال پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

  • وزیراعظم نے کسانوں کے لئے اہم اعلان کردیا

    وزیراعظم نے کسانوں کے لئے اہم اعلان کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کےغیرممکن نہیں ہے، گزشتہ حکومت نےزرعی تحقیقی اداروں کودانستہ طورپرتباہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کےحوالےسےبجٹ تجاویز پراجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،ملکی ترقی زرعی شعبے کی جدت کےغیرممکن نہیں ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال گندم کی ریکارڈ پیداوارحکومت کےکسان پیکیج کی بدولت ممکن ہوئی، ہم نے گندم،کپاس او کماد کی بہترین امدادی قیمت سےکسان کی خوشحالی کو یقینی بنایا،آئندہ بجٹ میں کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی،جدید مشینری اورزرعی تحقیق کیلئےوسائل مختص کیےجائیں گے۔

    شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ حکومت نے زرعی تحقیقی اداروں کو دانستہ طورپرتباہ کیا،ضروری ہوگیا کہ زرعی اصلاحات پرسیاست سےہٹ کر مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں اور ایگری کلچرپالیسی انسٹیٹیوٹ کوفوری طورپرفعال کیاجائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت خوردنی تیل کی پیداواربڑھا کرپاکستان کواس میں خود کفیل کرےگی حکومت اس شعبے سے وابستہ کسانوں کے لئے یقینی بنائےگی کہ انہیں بروقت اورآسان شرائط پرقرضے فراہم کیےجائیں۔

  • سعودی عرب نے سالانہ بجٹ 2023 کا اعلان کر دیا

    سعودی عرب نے سالانہ بجٹ 2023 کا اعلان کر دیا

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی عرب کے سالانہ بجٹ 2023 کا اعلان کر دیا ہے۔

    سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی انہوں نے منظوری کےلیے بجٹ پردستخط کیے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کی کامیابی کی سب بڑی کلید ہمارے عوام ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ 2.2 ملین سے زیادہ سعودی نجی شعبے میں کام کررہے ہیں جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

    ولی عہد نے مزید کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں نے خواتین کی شرکت کا تناسب 17.7 فیصد سے بڑھ کر 35.6 فیصد تک پہنچ گیا ، مملکت کی پائیدا ر اورہمہ جہتی اقتصادی ترقی میں عوام کا کردار کلیدی ہے۔

    ولی عہد نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے سماجی تحفظ اورسبسڈی کے نظام کے استحکام کا مشن جاری رکھے گی کیونکہ  تمام شہریوں خصوصا کم آمدنی والے سعودیوں کو پروقارمعاشی معیار کی فراہم میں اسکی اہمیت ناگزیرہے۔

    ولی عہد نے وزرا اور تمام عہدیداروں کو اپنے دائرہ کارمیں بجٹ پروگرام ترقیاتی وسماجی منصوبے فرض شناسی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ بجٹ 2023 کی فاضل آمدنی ریاست کے محفوظ ذخائر میں جمع کی جائے گی۔

    قومی بجٹ 2023 میں سرکاری اداروں کو اپنی آمدنی بڑھانے پر ترغیبات کی منظوری دی گئی ہے، قومی  بجٹ کی دفعات میں ایسے حقوق کی ادائیگی کا اختیار تفویض کیا گیا ہے جن کی  بابت بجٹ میں منظوریاں نہیں دی گئیں۔

    ولی عہد نے کہا کہ بجٹ 2023 کا بجٹ اسٹراٹیجیک اخراجات کوفروغ دیے گا۔ سرمایہ کاری کے انیشیٹومالیاتی ورکرز کے تحفظ اوراقتصادی تبدیلی کے اہداف کو آگے بڑھائیں گے۔

    انہو ں نے مزید کہا کہ جو کامیابیاں ملی ہیں وہ اس بات کی غماز ہیں کہ ہمہ جہتی اقتصادی شرح نمو کےلیے جو اقتصادی اصلاحات کی گئیں وہ کامیاب ہیں۔

    ولی عہد نے کہا کہ حکومت ہرسیکٹر اور ہر علاقے کی حکمت عملی کے مطابق منصوبوں پرخرچ کرنا چاہتی ہے، حکومت اقتصادی اورسماجی مفاد والے منصوبوں کا نفاذ جاری رکھے گی۔

    انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2022 کے اخراجات سے بچنے والی رقم ملکی مجموعی قومی پیداوار کا 2.6 فیصد کے قریب ہے، بجٹ میں بچنے والی رقم سے سرکاری محفوظ اثاثے بہتر ہوں گے اور قومی فنڈز کی پوزیشن محفوظ ہوگی۔

    ولی عہد نے بتایا کہ ان دنوں ترجیجات والے منصوبے اورپروگرام تیزی سے نافذ کرنے کے امکانات پرغور کیاجارہا ہے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے توقع ظاہر کی کہ صنعت کی قومی حکمت عملی سے مملکت کے معیشت پراچھا اثر پڑے کا ایک ٹریلین مالیات کے 800 سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع متعین کیے گئے ہیں اورصنعتی برآمدات کی قدر 557 ارب ریال تک پہنچانے کےلیے کام کیاجارہا ہے۔

    ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاری کا خود کو مرکز بنانے کےلیے پرکشش معیشت کے فروغ کےلیے کام کرتا رہے گا۔