Tag: بجٹ 2024-25

  • تاجر دوست ایپ نہ لینے والے ہوشیار ہو جائیں، کتنا جرمانہ لگ سکتا ہے؟

    تاجر دوست ایپ نہ لینے والے ہوشیار ہو جائیں، کتنا جرمانہ لگ سکتا ہے؟

    اسلام آباد: بجٹ 25-2024 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے، جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، تاجر دوست ایپ نہ لینے والے غیر رجسٹرڈ کاروبار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

    آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز بھی ہے، نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فی صد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے، آئندہ بجٹ میں کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فی صد کرنے کی تجویز ہے۔

    آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ، پاکستانی عوام تیاری کرلیں!

    ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں مزید 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

    1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے، 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے، اور چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں کم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

  • آئندہ بجٹ میں کابینہ ممبران کے پیٹرول اخراجات میں کٹوتی پر غور

    آئندہ بجٹ میں کابینہ ممبران کے پیٹرول اخراجات میں کٹوتی پر غور

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں کابینہ ممبران کے پیٹرول اخراجات میں کٹوتی پر غور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ 25-2024میں کفایت شعاری مہم کا آغاز کابینہ سے شروع کرنے کی تجویز دے دی۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کابینہ ممبران کے پیٹرول اخراجات میں کٹوتی پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سےاخراجات کم کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے ، کابینہ ارکان کو 1500 سی سی گاڑیوں پر 350 لیٹر ماہانہ پیٹرول کی اجازت ہے۔

    ؤ ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ ممبران کو لگژری گاڑیوں پر 900 لیٹر ماہانہ پیٹرول کی سہولت حاصل ہے،1500 سی سی کی چھوٹی گاڑی کیلئےماہانہ پیٹرول پرایک وزیر 98 ہزار اوسطاًخرچ کرتاہے۔

    بڑی گاڑیاں استعمال کرنیوالے وزرا، مشیر ماہانہ 2 لاکھ 52 ہزار اوسطاً پیٹرول استعمال کرتےہیں،ذرائع

    وفاقی وزرا، وزرائےمملکت ، معاونین خصوصی اور مشیران کی تعداد 21 ہے، کابینہ ارکان اوسطاً20 سے 53 لاکھ روپے کا ماہانہ پیٹرول خرچ کرتے ہیں۔

  • بجٹ 2024-25 کی تیاری تاخیر کا شکار

    بجٹ 2024-25 کی تیاری تاخیر کا شکار

    اسلام آباد : بجٹ 2024-25 کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، 3سالہ بجٹ حکمت عملی پیپر2024 تا 27 تاحال تیار نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ 2024-25 کی تیاری تاخیر کا شکار ہے، جس کے باعث شیڈول بھی متاثر ہے.

    ذرائع نے بتایا کہ 3سالہ بجٹ حکمت عملی پیپر2024 تا 27 تاحال تیار نہ ہو سکا، بجٹ اسٹریٹجی پیپر 22 اپریل تک منظور کرانے کا ہدف تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس بھی نہیں بلائے گئے جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں شیڈول ہیں۔

    کابینہ کیلئے بجٹ دستاویزات کی تکمیل رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے ، جس کے بعد نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    اس سے پہلے بجٹ دستاویز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔