Tag: بجٹ 2025

  • صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں‌ اہم ملاقات

    صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں‌ اہم ملاقات

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، شہاز شریف نے انھیں وفاقی بجٹ 2025 سے متعلق آگاہ کیا۔

    دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے دورے اور وفاقی بجٹ سے متعلق آگاہ کیا، صدر نے کہا کہ بجٹ میں کم آمدنی والے طبقوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔

    صدرمملکت، وزیراعظم سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار، پنشنرز، مزدور اور غریبوں کےلیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے اقدامات ضروری ہیں، ملک میں سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم اور صدر کی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-meet-uae-president-2/

  • وفاق کا بجٹ 2 کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

    وفاق کا بجٹ 2 کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

    وفاق کا بجٹ اب 2 کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات تاحال مکمل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے بجٹ اب 2 کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کے تفصیلی سیشن ہوئے جس میں بجٹ سے متعلق بیشتر ترجیحات سے اتفاق کیا گیا، بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف سے آن لائن مشاورت بھی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی سروے 9 جون کو پیش ہونے کا امکان ہے۔

    مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے تصدیق کی ہے کہ بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، اقتصادی سروے 9 جون کو پیش ہوگا۔

    یہ پڑھیں: بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ اہم خبر

    چند روز قبل وزیر مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غربت کی چکی میں پستی پاکستانی عوام کو خوشخبری دی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے۔

    حذیفہ رحمان نے کہا کہ بجٹ میں ڈیفنس یا جنگ سے متعلق کوئی مخصوص ٹیکس نہیں لگ رہا ہے۔ ڈیفنس بجٹ سے متعلق زیادہ مبالغہ آرائی نہیں ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ حکومت دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے۔ سوال حکومت کی ذمہ داری ہے کہ فوج کو بجٹ، ٹیکنالوجی اور دیگر وسائل فراہم کرے۔

  • آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سازی پر کام شروع کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتوں نے اپنے ذیلی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز طلب کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

    وزارت تجارت نے ذیلی اداروں، ایسوسی ایشنوں اور چیمبرز سے بجٹ تجاویز مانگ لیں، وزارت نے بجٹ تجاویز 15 فروری تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزارت تجارت نے مالی سال 26-2025 کے لیے ٹیرف سے متعلق تجاویز مانگی ہیں، اور موجودہ کسٹمز ٹیرف ریٹس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، ٹیرف میں رعایت مانگنے والے لوکل مینوفیکچررز کو متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈریپ، ای ڈی بی اور پاکستان بزنس کونسل سمیت آئی کیپ، اپٹما، کیمیکلز اور فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔