Tag: بجٹ 24-2023

  • بجٹ 24-2023: پولیس اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ

    بجٹ 24-2023: پولیس اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ

    کراچی: وفاقی بجٹ 24-2023 میں سندھ پولیس کے لیے 12 ارب روپے اضافی رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے افسران و اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں سندھ پولیس کے لیے 12 ارب روپے اضافی رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس نے انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

    سیلاب اور برساتوں میں تباہ ہونے والی پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے بھی بجٹ رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پولیس لائنز اور پولیس فیملی کوارٹرز کے لیے 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کی جانب سے کچے کے پولیس کے لیے بھی اضافی بجٹ کا مطالبہ کیا گیا، پولیس نے جدید اسلحہ کی خریداری اور افسران و اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

  • سابق حکومت کا شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام، اس سال بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

    سابق حکومت کا شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام، اس سال بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ 24-2023 میں سابق دور حکومت میں شروع کیے گئے صحت سہولت پروگرام کے لیے بھی رقم مختص کی جائے گی، منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب سے زائد کی رقم منظور کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کے بجٹ میں، سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صحت سہولت پروگرام کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق منصوبے پر اب تک 11 ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں، منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور کیے گئے تھے۔

    رواں مالی سال میں صحت سہولت پروگرام کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھے۔

  • وفاقی بجٹ 24-2023: ٹیکنالوجی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز

    وفاقی بجٹ 24-2023: ٹیکنالوجی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ 24-2023 میں سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبے، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے لیے سائنو پاک سینٹر کے قیام اور ڈیجیٹل اکنامی منصوبے کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 24-2023 میں سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے 55 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں، سائبر ایفی شنٹ پارلیمنٹ منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 54 کروڑ روپے، وفاقی وزارتوں اور محکموں کے اسمارٹ آفس منصوبے کے لیے 23 کروڑ روپے اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے لیے سائنو پاک سینٹر کے قیام کے لیے 15 کروڑ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

    آئی سی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے لیے 16 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ٹیکنالوجی ایکسپورٹ مارکیٹنگ پروگرام کے لیے 15 کروڑ روپے، نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے لیے 9 کروڑ روپے، 4 نالج پارکس کے قیام کے لیے 5 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل اکنامی منصوبے کے لیے 1 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا، وزیراعظم

    پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار تیرہ جماعتوں نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، ایسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہرحکومتی اقدام میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت حکومت کیلئےنہایت اہم ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تیرہ جماعتوں نے اپنی سیاست کوداؤ پرلگا کرریاست کوبچایا، ملکی معاشی سلامتی کیلئے ایسی کاوش کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی، گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کے باوجود ملک میں معاشی استحکام آیا۔

    وزیراعظم نے شرکا کو یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ کا ترقی، عوامی فلاح اورکاروباردوست پالیسیاں ہونگی، موجودہ حکومت آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھانےکیلئےاقدام کرے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وسائل کو بہترین طریقے سے بروئےکارلانےکی پالیسی اپنائی جارہی ہے، پی ایس ڈی پی کےحجم کو 700سےبڑھا کر950ارب روپےکیاجارہاہے اس کے علاوہ بجٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی وتعمیرنوکیلئےبھی خطیر رقم رکھی جا رہی ہے۔

  • بجٹ 24-2023: سیکیورٹی اداروں کی تعمیر کے لیے بھاری رقم مختص

    بجٹ 24-2023: سیکیورٹی اداروں کی تعمیر کے لیے بھاری رقم مختص

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ 24-2023 میں نیکٹا اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر اور ایف آئی اے اکیڈمی کی تعمیر کے لیے بھاری رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 24-2023 میں اسلام آباد کی جیل کے لیے 69 کروڑ 63 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    وفاقی بجٹ میں نیشنل پولیس اسپتال کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے اور ایف آئی اے سائبر کرائم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ تجویز کی گئی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں نیکٹا اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ میں نیکٹا اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کے لیے اراضی کی خریداری اور عمارت کے لیے 10 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

    دیہی علاقوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اور دیگر مراعات کے لیے 10 کروڑ روپے، زون 4 میں ایف آئی اے اکیڈمی، ٹریننگ اور ہاسٹل کی تعمیر اور اراضی کے لیے 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    محفوظ ترین اسلام آباد اور اسمارٹ کاروں کے ذریعے نگرانی کے لیے 11 کروڑ 27 لاکھ روپے، اور آئی بی ایم ایس فیز 2 کے لیے بھی 30 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔