Tag: بجٹ  26- 2025

  • بجٹ 26-2025: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بجٹ 26-2025: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)  کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں ٹیکس آمدن کے اہداف پر تفصیلی سیشن ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے۔

    ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے14 ہزار300 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے لیے ٹیکس محصولات میں 430 ارب روپے کا اضافہ کرے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا، آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں دائر ٹیکس مقدمات جلد از جلد نمٹائے جائیں ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کردیا، آئی ایم ایف کو ٹیکس اہداف کے حصول میں مشکلات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بتایا کہ سست ترقی اور مسلسل افراط زر کی وجہ سے محصولات کی وصولی 13.275 ٹریلین روپے تک محدود ہو سکتی ہے تاہم نفاذ اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے 1030 ارب روپے اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔

    آئی ایم ایف تجویز دی ہے کہ آئندہ مالی سال انفورسمنٹ اقدامات سے 600 ارب روپے اکٹھے کئے جائیں اور آئندہ بجٹ میں ٹیکس بڑھا کر 430 ارب روپے اضافی حاصل کئے جائیں۔

    آئی ایم ایف نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو، مشروبات اور رئیل اسٹیٹ سمیت اعلیٰ صلاحیت والے شعبوں کو دستاویزی بنایا جائے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اندر ریئل ٹائم ڈیٹا کلیکشن کو بہتر بیانا جائے۔

    اجلاس میں ایف بی آر کے پروڈکشن ڈیٹا مانیٹرنگ کو بڑھانے اور دستاویزات کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/fbr-decides-to-carry-out-video-surveillance/

  • پراپرٹی کی فروخت پر ٹیکس ، بڑی خبر آگئی

    پراپرٹی کی فروخت پر ٹیکس ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : ریئل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کے لئے اہم خبر آگئی ، پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ  26- 2025 میں ریئل اسٹیٹ پر کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، کیپٹل گین ٹیکس کی شرح پندرہ سے بڑھ کر پینتیس فیصد تک ہوسکتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں ورچوئل مذاکرات کے پہلے روز دو سیشنز ہوئے، آئندہ بجٹ میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی کا ہدف گیارہ فیصد رکھے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ کے کیپٹل گین ٹیکس کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی لانے کی کوشش ہے، ورچوئل اجلاس میں ریئل اسٹیٹ کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چار سو ارب روپے ٹیکس اقدامات کیے جاسکتے ہیں، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس آمدن گنجائش سےکم حاصل ہورہی بڑھانےکی ضرورت ہے۔

    کیپٹل گین ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اطلاق اسٹاک مارکیٹ کے شیئرز کی آمدن پر نہیں ہوگا۔

    یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور شعبوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    وزیر اعظم نے ٹیکس چوروں کی مدد کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے کڑے احتساب کی بھی ہدایت کی۔