Tag: بجٹ

پاکستان بجٹ 2024-25 7 جون 2024 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بجٹ کا سائز: خیال کیا جاتا ہے کہ بجٹ کا کل حجم 1700 ارب روپے سے زیادہ ہوگا۔
اہداف: بجٹ کے اہداف میں معاشی نمو کو فروغ دینا، افراط زر کو کم کرنا، اور مالیاتی خسارے کو کم کرنا شامل ہیں۔
تجوزات: توقع ہے کہ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے، اخراجات میں کمی، اور کاروباری ترقی کے لیے اقدامات شامل ہوں گے۔

  • آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ 18-2017 میں سرکار ی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی کم از کم تنخواہ 15 ہزار کیے جانے کے بھی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ رواں مال سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے متوقع ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم 45 فیصد اضافے کے ساتھ 395 ارب روپے تک ہوسکتی ہے۔

    پنشن کی رقم 30 ارب روپے اضافے کے ساتھ 275 ارب روپے متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے الاؤنسز بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سالانہ ترقیاتی بجٹ میں بھی اضافے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ترقیاتی بجٹ ساڑھے 8 سو ارب تک ہوسکتا ہے۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے زیادہ فنڈز توانائی سیکٹر کے لیے مختص کیے جانے کی امید ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئندہ مالی سال کا بجٹ 26 مئی کوپیش کیا جائےگا،اسحاق ڈار

    آئندہ مالی سال کا بجٹ 26 مئی کوپیش کیا جائےگا،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ مالی سال 18-2017 کا بجٹ 26 مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کیاجائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناہےکہ بجٹ جلد پیش کیے جانے کا فیصلہ رمضان کی آمد کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے،جبکہ بجٹ کی تیاری بھی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بجٹ جون کےبجائے مئی میں پیش کیا جائے گا۔


    آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع


    وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں کے بجٹ میں پانچ سےسات فیصد تک اضافےپرغورکیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں دس فیصد تک اضافہ بھی متوقع ہے۔

    وزیر خزانہ کے مطابق 2013 میں سب کی حمایت سے ادائیگیاں کرنا اور قرضے کو صفر پر لانا ایک مشکل فیصلہ تھا،اگر ایسا نہ ہوتا تو اب تک گردشی قرضوں کا حجم 720 ارب روپے یا اس سے زائد ہوچکا ہوتا۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل بھی سابقہ حکومتیں مئی میں بجٹ پیش کرنے کے وعدے کرچکی ہیں تاکہ اس پر پارلیمانی بحث کےلیےمعقول وقت میسرآسکے،تاہم اس میں کامیابی نہ ہوسکی۔

  • آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع

    آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ رواں برس بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

    آئندہ مالی سال 18-2017 کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ رواں برس بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

    نیم سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کے لیے بھی قابل ٹیکس آمدنی کی حد میں اضافہ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی حد میں بھی بتدریج کمی کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: 1276 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش

    رواں سال بجٹ میں قابل ٹیکس آمدنی کی حد میں تبدیلی کے لیے ٹیکس سلیبز میں بھی رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں ان تجاویز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

  • محبوبہ کی ہیرے کی فرمائش، چینی آرٹسٹ نے شاہکار بنا ڈالا

    محبوبہ کی ہیرے کی فرمائش، چینی آرٹسٹ نے شاہکار بنا ڈالا

    مرد حضرات اکثر خواتین کی مہنگی مہنگی فرمائشوں سے پریشان رہتے ہیں۔ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنی محدود تنخواہ میں آخر کیسے ان کی مہنگی فرمائشوں کو پورا کریں۔

    چین میں بھی ایک شخص کو ایسی ہی مشکل پیش آئی جب اس کی محبوبہ نے اس سے قیمتی ترین ہیرے زمرد کی انگوٹھی کی فرمائش کر ڈالی۔

    اس شخص نے یہ فرمائش پوری تو کردی لیکن اس طرح کہ کہ اس کی جیب پر کوئی بوجھ نہیں پڑا۔

    r7

    آپ حیران ہوں گے کہ اس نے مہنگے زمرد کی انگوٹھی آخر کیسے حاسل کی۔ تو اس کا جواب یہ کہ اس نے یہ انگوٹھی خود اپنے گھر پر بنائی۔ اور آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ اس نے یہ انگوٹھی شیشے کی بوتل کو کاٹ کر بنائی۔

    آرٹ کا یہ اسٹوڈنٹ اپنی اس کاوش کو بہترین قرار دیتا ہے جس سے وہ نہ صرف اپنی محبوبہ کو خوش کرنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے ایک بڑی رقم خرچ ہونے سے بھی بچا لی۔

    اس نے سبز رنگ کی شیشے کی بوتل کا نچلا حصہ کاٹ کر اس کی گھسائی کی اور ماہرانہ انداز میں اسے ایک ہیرے کی شکل دے ڈالی۔

    r2

    r3

    r4

    r5

    مصنوعی ہیرا بنانے کے مراحل کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ہر شخص اس کی صلاحیتوں اور عقلمندی پر اش اش کر اٹھا۔

    r6

    ایک شخص نے تبصرہ کیا، ’یہ ہیرا مہنگا تو نہیں لیکن دنیا کا خوبصورت ترین ہیرا ہے‘۔

    تو پھر کیا خیال ہے آپ کا، کیا آپ بھی شیشہ سے ہیرا بنا کر کسی کو خوش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

  • آزاد کشمیراسمبلی: ساڑھے73ارب کابجٹ بغیر بحث کے منظور

    آزاد کشمیراسمبلی: ساڑھے73ارب کابجٹ بغیر بحث کے منظور

    مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی نےمالی سال دوہزارسولہ سترہ کا تہتر ارب پچاس کروڑ کا بجٹ بغیر بحث کے منظور کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سےشروع ہوا،اپوزیشن کے تین اراکین سمیت کل سترہ اراکین اسمبلی نے شرکت کی.

    آزادکشمیرکے وزیر خزانہ چودہری لطیف اکبر نے بجٹ تقریرمکمل کی توتحریک پیش کی کہ عام انتخابات کی مصروفیت کی وجہ سے اسمبلی کے قواعد ایک سو ستائس اٹھائس اورانتیس کو معطل کر کے آج ہی بجٹ مالی سال دوہزار سولہ سترہ اور نظر ثانی بجٹ دوہزار پندرہ سولہ منظور کیا جائے.

    ایوان نے کثرت رائے سے تحریک منظور کرتے ہوئے ایک ہی روزمیں بجٹ منظورکرنے کی راہ ہموار کردی،بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کےلیے 12ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.

  • خیبرپختونخوا کا پانچ سو پانچ ارب روپےکا بجٹ پیش

    خیبرپختونخوا کا پانچ سو پانچ ارب روپےکا بجٹ پیش

    پشاور: خیبرپختونخوا کا پانچ سو پانچ ارب روپےکا بجٹ پیش کردیا گیا، تعلیم کیلئےترقیاتی پروگرام سےزیادہ رقم رکھنےکامنفرد فیصلہ، آئندہ مالی سال سب سے زیادہ ایک سوگیارہ ارب روپے تعلیم کےشعبےکو دیئےجائیں گے، ترقیاتی پروگرام کیلئے ایک سو ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    تعلیم کیلئے ترقیاتی پروگرام سےزیادہ رقم رکھنےکامنفرد فیصلہ، آئندہ مالی سال سب سےزیادہ ایک سوگیارہ ارب تعلیم کیلئےمختص ترقیاتی پروگرام کیلئےایک سو ایک ارب روپےرکھےگئےہیں۔بجٹ تقریر ترقیاتی پروگرام کےلئے 101ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی، پی پی کی نگہت اورکزئی نے اودھم مچا کر ایوان سر پہ اٹھالیا۔

    پی پی کی دبنگ جیالی نگہت اورکزئی نے آج پھر کے پی کے اسمبلی میں اودھم مچادیا صوبائی وزیر خزانہ بجٹ پیش کرتے رہے، نگہت اورکزئی اپنے مخصوص انداز میں شور مچاتی اور ہاتھ ہلاتی رہیں، اکیلی خاتون نے ایوان سر پہ اٹھالیا۔

    نگہت اورکزی اس سے پہلے بھی کئی بار ایکشن اور تھرل کے جلوے دکھا چکی ہیں، چند ماہ قبل پی کے آٹھ کے ضمنی انتخاب میں خواتین کو ووٹ دینے سے روکا گیا تو وہ میدان میں آگئیں تھیں اور کلاشنکوف نکالنے کی دھمکی دے دی تھی۔

  • خیبر پختونخواہ کا نیا مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    خیبر پختونخواہ کا نیا مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

    پشاور : کے پی کے کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کے اہم نکات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کا نئے مالی سال کا بجٹ اج پیش کیا جائے گا،  بجٹ کا حجم 496ارب روپے ہوگا 161 ارب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا۔

    اعلٰیٰ تعلیم کے لیے 4 ارب 78کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، داخلہ کے لیے 5 ارب 71کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صحت کے لیے 17ارب 47کروڑ روپےرکھنے کی تجویز ہے۔

    اعلٰیٰ و ثانوی تعلیم کیلئے16 ارب 91 کروڑ روپے مختص کیے گئے، مختلف اضلاع کے لیے 33 ارب 90 کروڑ روپے، جنگلات کے لیے 2 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    بلدیات کے لیے 9 ارب مختص کرنے کی تجویزہے، سڑکوں کیلئے 14 ارب اور ٹرانسپورٹ کے لیے 6 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

     

  • آپریشن ضرب عضب جتنا کامیاب ہوگا سرمایہ کاری بڑھے گی، اسحٰق ڈار

    آپریشن ضرب عضب جتنا کامیاب ہوگا سرمایہ کاری بڑھے گی، اسحٰق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پوسٹ بجٹ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب جتنا کامیاب ہوگا امن اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ ملکی وسائل کو سامنے رکھ کر بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ساری توجہ زرعی شعبے کی ترقی اور معاشی گروتھ کی طرف مرکوز رکھی اور تمام شعبوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کی مالیاتی پالیسی کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی ہے۔ بجٹ سازی میں تمام شعبوں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان کے 5 بڑے شعبوں کو زیرو کردیا ہے اور 2016 میں ٹیکس شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ٹیکس ریفنڈز کی واپسی 30 اگست تک مکمل کرلیں گے۔

    وفاق نے 1276 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کردیا *

    وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی طاقت بننے کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ برآمدات میں گیارہ فیصد کمی ہوئی جسے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بجٹ میں کاشت کاروں کی سہولت اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جبکہ زرعی شعبے میں قرضوں کو 100 ارب روپے تک بڑھایا گیا ہے۔

    اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلز پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ کھاد کی قیمتوں پر تمام فریقین سے مشاورت سے کمی کی گئی ہے۔ ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں 300 روپے جبکہ یوریا کھاد کی قیمت میں میں فی بوری 400 روپے کمی کی گئی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ زندہ مرغی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر پورا ٹیکس نہیں مل رہا تھا اس لیے ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • بلاول بھٹو نے حکومت کو ناکام لیگ قرار دے دیا

    بلاول بھٹو نے حکومت کو ناکام لیگ قرار دے دیا

    کراچی: بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ناکام لیگ‘ کا نام دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں برس اپنے معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد تھا جو 4.71 فیصد حاصل ہوا۔

    انہوں نے حکومت کو ’ناکام لیگ‘ کا نام دے دیا۔

    واضح رہے کہ کل وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے قومی اقتصادی سروے رپورٹ 16-2015 پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح کم ہو رہی ہے اور زرعی شعبے میں شرح نمو منفی رہی۔

    بجٹ 17-2016 آج پیش کیا جائے گا *

    بجٹ 17-2016: اہم تجاویز اے آر وائی نیوز کو موصول *

    بجٹ 17-2016: دہشت گردی کے خلاف 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ *

    آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کے ہدف میں کمی کا امکان *

    رواں سال کپاس کی پیداوار میں بھی چالیس لاکھ بیلز کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس سے مجموعی قومی پیداوار میں نصف فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاول کی پیداوار میں تقریبا ڈھائی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جی ڈی پی گروتھ ملکی معیشت کا اہم ترین ہدف تھا۔ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے ساڑھے 5 فیصد معاشی ترقی کا ہدف مقرر کیا تھا مگر رواں مالی سال معاشی شرح نمو 5 فیصد بھی نہیں ہوئی۔ معاشی شرح نمو 4.7 فیصد رہی۔

  • وفاقی بجٹ کا حجم چارہزار چارسو ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

    وفاقی بجٹ کا حجم چارہزار چارسو ارب سے تجاوز کرنے کا امکان

    اسلام آباد : آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ کا حجم چارہزار چارسو ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس محصولات کا حجم تین ہزارسات سو ارب جبکہ جاری اخراجات کا تخمینہ ساڑے تین ہزار سات سو ارب رکھے جانے کا کاامکان ہے.

    قرضوں کے واپسی کیلئے پندرہ سو ارب جبکہ دفاعی بجٹ کا حجم ساڑھے آٹھ سوارب سے زائد مختص کیے جانے سمیت رواں مالی سالی کے بجٹ میں ایک سو انہتر ارب روپے کی سبسڈی بھی دیے جانے کاامکان ہے

    ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بینکوں پر سپرٹیکس کی شرح چار فیصد ہوسکتی ہے،جبکہ برانڈڈ دودھ پر دس فیصد،چینی پر سترہ اور سگریٹ پر عائڈ ڈیوٹی میں مزید اضافہ کا امکان ہے.

    واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ تین یا چار جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.