Tag: بحث و تکرار

  • بورس جانسن کے گھر بحث و تکرار پر پولیس پہنچ گئی

    بورس جانسن کے گھر بحث و تکرار پر پولیس پہنچ گئی

    لندن : برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ کے گھر سے بحث و تکرار کی بلند ہوتی تیز آوازوں نے پڑوسیوں کو پولیس سے مدد طلب کرنے پر مجبور کردیا، اہلخانہ کے تسلّی بخش بیان پر پولیس واپس چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن اور ان کی ساتھی کیری سائمنڈ کے درمیان جمعے کے روز نامعلوم وجوہات پر تیز آواز میں بحث و تکرار ہونے پر پڑوسیوں نےپولیس کو بلایا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں نے کیری سائمنڈ کو بلند آواز میں بورس جانسن سے یہ کہتے سنا تھا کہ ’چھوڑو مجھے اور میرے گھر سے نکل جاؤ‘۔

    میٹروپولیٹن پولیس نے خبر رساں ادارے ٍکو بتایا کہ ’گھر میں سب خیرت ہے اہلخانہ نے اطمئنان دلایا جس کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’بورس جانسن کے گھر میں کارروائی کی وجہ نہیں تھی‘ جبکہ بورس جانسن کے ترجمان نے واقعے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    پڑوسی نے اخبار کو بتایا کہ ’اس کو گھر سے کسی خاتون کے چیخنے کی آواز آئی اور گھر سے کچھ ٹوٹنے کی بھی آواز آئی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خارجہ خاتون سے کہہ رہے تھے کہ میں گھر سے نہیں جاؤں گا میرا لیپ ٹاپ جلدی میرے والے کرو۔

    برطانوی میڈیا کے کیری سائمنڈ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ایم پی نے ریڈ وائن صوفے خراب کردیا’تمہیں کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں کیوں تم خود خراب ہو،تمہیں پیسوں کی پرواہ ہے نہ کسی اور چیز کی‘۔

    خیال رہے کہ 55 سالہ بورس جانسن 10 پاؤنڈ مالیت کے اس گھر میں اپنی دوست کیری سائمنڈکے ساتھ مقیم ہیں۔

    بورس جانسن برطانیہ کی حکمراں جماعت ٹوری پارٹی کی سربراہی کے لیے انتخاب کی دوڑمیں سرِ فہرست ہیں ان کامقابلہ جریمی ہنٹ سے ہوگا، جو کامیاب ہو گا وہی برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم ہو گا۔

  • آپ کے نہیں حکومت کے ملازم ہیں، بجلی حکام کا شیریں مزاری کو جواب

    آپ کے نہیں حکومت کے ملازم ہیں، بجلی حکام کا شیریں مزاری کو جواب

    اسلام آباد: وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے بعد پیپکو حکام بھی شیریں مزاری سے بد تمیزی پر اتر آئے، شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں میں گھر کی بجلی غیر قانونی طور پرکاٹنے کا معاملہ اٹھایا تو بحث و مباحثہ تلخ کلامی تک پہنچ گیا، پیپکوحکام شیریں مزاری سے الجھ پڑے اور کہا آپ کے نہیں حکومت پاکستان کے ملازم ہیں،بجلی آئیسکو قوانین کے تحت کاٹی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس شروع ہوا تو شیریں مزاری نے پیپکو اور آئیسکو حکام سے گھر کی بجلی کاٹنے کے معاملہ اٹھایا اور کہا کہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود پہلے گھر کی بجلی منقطع کی گئی اور بجلی چور قرار دے کر بل کی کاپی ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی گئی کیا ایسا کسی سیاسی پشت پناہی پر کیا گیا؟؟

    پیپکو حکام کی جانب سے غیر تسلی بخش جوابات پر شیریں مزاری اور وزارت پانی و بجلی کے حکام کے درمیان تکراربڑھی تو معاملہ گرما گرمی تک پہنچ گیا اور پیپکو حکام یہ کہتے ہوئے اپنی نشتوں سے اٹھ کھڑے ہوئے کہ حکومت پاکستان سے تنخواہ لیتے ہیں آپ کے ذاتی ملازم نہیں۔

    Disruption in parliament over Shireen Mazari’s… by arynews

    تلخ کلامی بڑھی تو چیئر مین کمیٹی جنید انور بھی شیریں مزاری سے اونچی آواز میں بولنے لگے۔ اے آر وائی نیوز نے پیپکو کے افسر سے معاملے پر بات کرنا چاہی تو وہ نو کمنٹ کہتے ہوئے چلتا بنا۔

    کمیٹی چیئر مین نے پیپکو حکام کی جانب سے کی گئی بد تمیزی کے جملے حذف کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں سیکریٹری پانی و بجلی سے تحریری معذرت طلب کر لی۔