Tag: بحرالکاہل میں عجیب الخلقت سمندری مخلوق دریافت

  • بحرالکاہل میں عجیب الخلقت سمندری مخلوق دریافت

    بحرالکاہل میں عجیب الخلقت سمندری مخلوق دریافت

    سائنس دانوں نے بحرالکاہل میں نایاب مچھلی دریافت کرلی، جس کے سر کا اندرونی حصّہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔

    سمندری مخلوقات کے حوالے آئے روز نت نئی دریافت ہورہی ہیں جو خلقت انسان کےلیے حیرت کا باعث بنتی ہیں، گزشتہ دنوں پھر سائنس دانوں نے ایک نایاب سمندری مخلوق دریافت ہے جو کا سر ٹراسپرینٹ ہے یعنی اس مخلوق کے سر سے آر پار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    سمندری مخلوقات پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے بحرالکاہل کی ہزاروں فٹ گہرائی سے ایسی نایاب مچھلی دریافت کی ہے جس کے سر کا اندرونی منظر واضح نظر آرہا ہے۔

    دوسری اہم بات یہ کہ مچھلیوں کے سر میں جہاں آنکھیں ہوتی ہیں، وہاں اس کے سونگھنے والے غدود ہیں جن سے یہ ’’ناک‘‘ کا کام لیتی ہے۔

    عجیب و غریب سمندری مخلوق کی ویڈیو ایم بی اے آر آئی (مونیٹری بے ایکوریم ریسرچ انسٹیٹوٹ) نامی ادارے نے 9 دسمبر کو یوٹیوب میں شیئر کی تھی جسے اب تک آٹھ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔