Tag: بحران

  • اوگرا نے پیٹرول بحران سے نمٹنے کی تیاری کرلی

    اوگرا نے پیٹرول بحران سے نمٹنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد : پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے اوگرا نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔اوگرا کی ٹیمیں پنجاب اور کے پی کے سے جائزے کا آغاز کریں گی۔

    رواں سال کے آغاز پر ملک کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اوگرا نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

    اس ضمن میں سپلائی چین کی جانچ پڑتال کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمز سپلائی چین کی جانچ پڑتال ، اسٹوریج کپیسیٹی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس موجود اسٹاک پر رپورٹ پیش کرے گی۔

    یہ جائزہ مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔اور اس کا آغاز پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے کیا جائے گا۔

  • پیٹرول بحران نے حکومت کو خوفزدہ کردیا

    پیٹرول بحران نے حکومت کو خوفزدہ کردیا

    اسلام آباد : پیڑول کے بحران نےبظاہر حکومت کو بھی خوف میں مبتلاکردیا۔ فروری سے مزید سستے پیٹرول کی مانگ پوری کرنے کیلئے حکومت نے پیٹرول کی ریکارڈ مقدار درآمد کر لی۔

    اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ حکومت نے تین لاکھ بیس ہزار ٹن پیٹرول درآمد کرلیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے نومبر دوہزار چودہ میں دولاکھ تراسی ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا تھا ۔

    آئل کمپنی ایڈوائزری کونسل حکام کے مطابق پچیس جنوری سے پیٹرول کی کھپت میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عوام پیڑول کی قیمت مزید کم ہونے کا انتظار کر رہے ہں اورموجودہ ذخیرے کے ساتھ آئندہ ماہ پیڑول کی قلت کا خدشہ ہرگزنہیں ہے۔

  • پیٹرول کے بعد گیس کے بحران نے سراُٹھالیا

    پیٹرول کے بعد گیس کے بحران نے سراُٹھالیا

    اسلام آباد: پاکستان میں بحران پر بحران پیدا ہورہے ہیں لیکن بحران کی ذمہ داری قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ عوام کبھی گیس کو ترستے ہیں تو کبھی ایندھن کی قلت کو روتے ہیں۔ہمارے ملک میں بحران تو بہت ہیں پر مرد بحران کوئی نہیں۔

    پنجاب میں ابھی پیٹرول غائب ہونے کے مسئلے پر گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ گیس بحران نے سر اٹھا لیا۔ سخت سردی میں پریشان عوام کریں تو کیا کریں۔

    بس حکومت کو کوسنے دے دے کر دل کی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔مگر مسئلہ جوں کا توں ہے، ملتان میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

    گیس کا پریشر انتہائی کم ہے نہ صبح کا ناشتہ بنتا ہے اور نہ ہی رات کے کھانے کی تیاری کی جاتی ہے، والدین بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے ہوٹلوں کا مہنگا اور غیر معیاری کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    فیصل آباد میں کئی ماہ سے گیس کی قلت بدستور جاری ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ پنجاب میں پیٹرول بحران کے موقع پر کراچی میں مسلسل سی این جی کی فراہمی جاری رہی۔ لیکن اب  یہ عیاشی بھی ختم ہو گئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےواضح طور پرکہہ دیاہے کہ آئندہ ہفتے کراچی میں تین دن سی این جی نہیں ملے گی۔ کراچی کی سڑکوں کو اب گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں گی اور ہیٹرول پمپوں پر بے ہنگم ہجوم ہونگے.

    کراچی میں آئندہ ہفتے منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو سی این جی اسٹیشنز چوبیس چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔اور کراچی کی سڑکیں کار پارکنگ کا منظر پیش کریں گی۔

  • پیٹرول کا بحران شدت اختیارکرگیا، حکومتی حکمت عملی ناکام

    پیٹرول کا بحران شدت اختیارکرگیا، حکومتی حکمت عملی ناکام

    لاہور : پنجاب بھر میں پیٹرول کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں سے پیٹرول کی قلت کی اب تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب میں پٹرول کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے جبکہ ملک کے باقی صوبوں سے پٹرول کی قلت کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ۔

    پیٹرول کی قلت کا سارادباؤ پنجاب پر ہی پڑرہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں پیٹرول کی سب سے زیادہ کھپت ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول کی سپلائی برقرار ہے۔

    جبکہ طویل فاصلوں کے باعث خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پیٹرول کی قلت ہونے کا امکان تھا ، لیکن وہاں سے بھی اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    بحران کی شدت کم کرنے کےلیے گذشتہ روز لاہور ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کی حکومتی ہدایت پر چند اسٹیشنز کھولے گئے جس سے صورتحال میں بہتری نہ لائی جا سکی آئل فراہم کرنے والی کمپنیاں بیس دن کیلئے پیٹرول کا کوٹہ رکھنے کی پابند ہیں ۔

    سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں نہ ہو سکا ۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ کیامحض چند افسران کی معطلی کا فی ہے ۔کیا اس سنگین بحران پر وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی پر بھی کوئی ذمہ داری عائد ہوتی ہے یا نہیں، کیا وہ استعفی دیں گے۔

  • گنےکی قیمت کا تنازعہ بحران کی شکل اختیارکرگیا

    گنےکی قیمت کا تنازعہ بحران کی شکل اختیارکرگیا

    کراچی : گنےکی قیمت کا تنازعہ تاحال حل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے معاملہ بحران کی شکل اختیارکرگیا ہے۔گوداموں میں رکھا ہوا چالیس کروڑ من گناسوکھنےلگا۔کسانوں کو کروڑوں روپےکا نقصان ہوگیا۔ مذکورہ تنازعہ پر مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی آمنےسامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں گنےکی قیمت کا معاملہ مزید گھمبیر اور بحران کی شکل اختیارکرگیا ہے۔سندھ کےشوگر ملز مالکان اپنی مرضی کی قیمت پر گنا خریدانےکیلئے اڑگئے ہیں جبکہ اس رویےکےباعث گنے کے کاشت کار رُل گئے ہیں۔

    سندھ کی اُنتّیس شوگر ملوں نےعدالتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا کرگنےکی خریداری بندکررکھی ہے۔عدالت عالیہ سندھ نےگنےکا ریٹ 182روپے فی من برقرار رکھا ہے،جبکہ شوگر ملیں 155روپے فی من گنا خریدنا چاہتی ہیں۔

    حکومت سندھ شوگرملز مالکان کےسامنےبے بس نظر آتی ہے۔تاخیرکےباعث سندھ میں 40کروڑ من گنا پڑے پڑے سوکھ رہا ہے جس سے وزن میں کمی کے باعث کاشت کاروں کوکروڑوں روپےکا نقصان پہنچ چکا ہے۔

    تنازعہ ابھی جاری ہے جبکہ سیاست دان بھی اس تنازعے میں کود پڑے ہیں اور مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی آمنےسامنے آگئیں ہیں۔

  • کراچی : بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ بیس گھنٹے سےبجلی غائب

    کراچی : بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ بیس گھنٹے سےبجلی غائب

    ملک بھر میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں سولہ سے بیس گھنٹے سےبجلی غائب ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دو زور سے جاری برکھارت سے موسم تو بہتر ہوگیا ، لیکن مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔پارش کی بوندیں پڑتے ہی ایک بار پھرمتعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    کراچی میں کل شام بارہ گھنٹے کے بعد بحال کی گئی۔جو رات دو جے سے پھر بندہے صدر، ڈیفنس،گلشن اقبال، لانڈھی، اور کیماڑی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے۔عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے،

    گزشتہ روز سےپیدا ہو نے والا بجلی کا شدید بحران ختم ہو نے کے بجائے شدت اختیار کر تا جارہا ہے۔صدر، بلدیہ ٹاون ،ڈیفنس ،لانڈھی ،کورنگی،ملیر ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔

    بجلی غائب ہونے کے باعث پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپور، بدین، ٹھٹہ اور گردو نواح میں بھی بارش کے بعد بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

  • جوبا: وسطی افریقی جمہوریہ میں بحران شدت اختیار کرگیا

    جوبا: وسطی افریقی جمہوریہ میں بحران شدت اختیار کرگیا

    وسطی افریقی جمہوریہ میں بحران شدت اختیار کرگیا، فرانسیسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موثر اقدامات نہ کئے گئے تو ملک ناکام ریاست بن جائیگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فرانس کے سفیر برائے اقوام متحدہ  گیرارڈ کا کہنا تھا کہ سلیکا کی افواج نے سب کچھ تہس نہس کر دیا ہے۔

    سفیر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور چلانے کیلئے کسی قسم کے کاغذات نہیں ہیں، تمام ریکارڈ کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا ہے۔

    جسکی وجہ سے شدید دشواری پیش آرہی ہے، افریقی ملک کے دارالحکومت بینگوئی میں جاری تشدد کے حالیہ واقعات میں دو متحارب گروہوں کے مابین تصادم کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ نو لاکھ بے دخل ہوئے۔