Tag: بحرین حکومت

  • بحرین حکومت کا سرکاری اسکولوں کے لیے بڑا اعلان

    بحرین حکومت کا سرکاری اسکولوں کے لیے بڑا اعلان

    مناما: بحرین حکومت نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور منتظمین کا کرونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین کی وزارت تعلیم اور صحت نے تمام سرکاری اسکولوں کے منتظمین، اساتذہ اور تکنیکی ماہرین کے لیے کرونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ایک مہم چلائی ہے۔

    حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے تحت بحرین بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سینٹر میں کرونا ٹیسٹ ایک مخصوص شیڈول کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے ہی اسے مکمل کرنا ہے۔

    وزارت تعلیم اور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران ٹیسٹ کے لیے ہر سرکاری اسکول کے عملے کو مخصوص تاریخیں ارسال کی جائیں گی، اس کا مقصد سینٹر کے باہر لمبی قطاروں اور ہجوم سے بچنا ہے۔

    وزارت تعلیم اور صحت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں۔

    خیال رہے کہ سرکاری اسکولوں کے عملے کو رواں ماہ 6 ستمبر سے دوبارہ اسکول آنا تھا لیکن ملک مں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد کرونا ٹیسٹ کی اجازت دینے کے لیے اس تاریخ کو 20 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

  • نجی ملازمین کے لیے بحرین حکومت کا بڑا اعلان

    نجی ملازمین کے لیے بحرین حکومت کا بڑا اعلان

    مناما: بحرین حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کے ملازمین کی پچاس فیصد تنخواہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں بحرین حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے بڑا اعلان کیا گیا ہے، حکومت سرکاری خزانے سے ملازمین کی 50 فیصد تنخواہ ادا کرے گی۔

    بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر یکم جولائی 2020 سے عملدرآمد ہوگا، حکومت بجلی اور پانی کے بل میں مقامی شہریوں کو سہولت بھی دے گی۔

    اس سے قبل بحرین حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ نجی اداروں کے تمام ایک لاکھ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 570 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

    بحرینی حکومت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپریل سے جون تک تمام شہریوں کی تنخواہوں میں تعاون کیا جائے گا۔