Tag: بحرین

  • بحرین : امریکی وائس ایڈمرل کی لاش رہائش گاہ سے برآمد

    بحرین : امریکی وائس ایڈمرل کی لاش رہائش گاہ سے برآمد

    منامہ : مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین میں امریکی وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی کی لاش رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے، وہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے سربراہ تھے۔

    امریکی نیوی کے مطابق وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہے، تاحال کوئی مشتبہ چیزسامنے نہیں آئی۔

    وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی کا تعلق امریکی ریاست شکاکو سے تھا اور وہ بحرین میں امریکی پانچویں فلیٹ کے کمانڈر تھے۔

    امریکہ کی پہلی مسلم خاتون جج کی لاش دریائے ہڈسن سے برآمد


    یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں امریکی حکام کے مطابق نیویارک کی اعلیٰ عدالت کی مسلمان خاتون جج شیلا عبدالسلام کی لاش مین ہٹن میں دریائے ہڈسن کے مغربی کنارے پر تیرتی ہوئی پائی گئی تھی۔

    شیلا عبدالسلام پہلی مسلمان خاتون جج ہونے کے ساتھ ساتھ کورٹ آف اپیل میں منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون جج بھی تھیں۔

  • اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آبادایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے بحرین جانے والے نعمان نامی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم نعمان نے جسم کے ساتھ منشیات چھپا رکھی تھی، مسافر بحرین جا رہا تھا۔

    اے ایس ایف حکام نے منشیات برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد


    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کی تھی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

  • بحرین میں پارلیمانی انتخابات 24 نومبر کو ہوں گے

    بحرین میں پارلیمانی انتخابات 24 نومبر کو ہوں گے

    منامہ: بحرین حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 24 نومبر کو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین میں صدارتی انتخابات رواں سال 24 نومبر کو منعقد کیے جائیں گے، جس کے لیے تیاریاں بھی جاری ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات 24 نومبر کو ہوں گے۔

    ملکی عوامی نمائندہ کونسل کے اراکین انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی 17 سے 21 اکتوبر کے درمیان جمع کراسکیں گے۔

    حکم نامے کے مطابق عوامی نمائندہ کونسل کے ارکان انتخاب کے لیے ہفتہ 24 نومبر کو صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

    بحرین میں آج پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں

    خیال رہے کہ بحرین میں اس سے قبل پارلیمانی انتخابات نومبر 2014 میں ہوئے تھے، جبکہ حزب مخالف کی مرکزی جماعت الوفاق نے دیگر تین گروپوں کے ساتھ مل کر انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    پارلیمانی اور مونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے 419 امیدوار میدان میں آئے، ملک میں اہل ووٹروں کی تعداد تقریباً ساڑھے تین لاکھ کے قریب تھی، جبکہ حکومتی جماعتوں کو نتائج میں برتری رہی۔

    واضح رہے کہ بحرین کی اپوزیشن مکمل طور پر ملک میں جمہوریت کا نفاذ چاہتی ہے، اور ان کی جانب سے متعدد بار یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ شاہ حماد کو منصب سے ہٹایا جائے۔

  • کینیڈا، سعودی عرب کشیدگی، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرین

    کینیڈا، سعودی عرب کشیدگی، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، بحرین

    ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی پر بحرین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، کینیڈا کا بیان سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا نے سعودی عرب میں گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا جس پر بحرین نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، کینیڈا سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

    دوسری جانب رابطہ عالم اسلامی تنظیم نے سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کینیڈا کی حکومت کی صریح مداخلت کی سخت مذمت کی ہے، سعودی عرب کا یہ حق ہے کہ وہ سفارتی حدود سے غیر مسبوق نوعیت کے تجاوز کے حوالے سے بھرپور اور سخت موقف اپنائے۔

    رابطہ عالم اسلامی نے باور کرایا ہے کہ بین الاقوامی منشورات اور بنیادی اصولوں کی پاسداری لازم ہے جو جو ہر ریاست کی خود مختاری کے ساتھ ساتھ اس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے متقاضی ہیں۔

    تنظیم کے کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ قانونی دائرہ کار سے باہر نکل کر بین الاقوامی تعلقات اخلاقیات کی دھجیاں اُڑانا، سیاسی آگاہی کے کھوکھلے پن اور سفارتی روش سے مطلوب حکمت اور منطق سے ناواقفیت کی عکاسی کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کا کینیڈا کےسفیرکوملک چھوڑنےکا حکم

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، سعودی عرب کی جانب سے کینیڈین سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب میں سماجی کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کے اظہار کے بعد کیا گیا۔

  • قطرنے سعودی عرب اور یو اے ای سمیت چار ملکوں‌ کی اشیاء پر پابندی لگادی

    قطرنے سعودی عرب اور یو اے ای سمیت چار ملکوں‌ کی اشیاء پر پابندی لگادی

    دوحہ: قطر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 4 ملکوں کی اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطری حکام کی جانب سے جن ممالک کی اشیاء کی درآمد پابندی لگائی گئی ہے ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین شامل ہیں۔

    قطر کی وزارت معاشیات نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات سے برآمد کی گئی اشیاء کو اپنی دکانوں سے ہٹانے کا کہا ہے، وزارت کا کہنا تھا کہ انسپکٹرز دکانوں کا دورہ کریں گے اور احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔

    قطری حکام کی جانب سے پابندی کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن یہ کہا گیا ہے کہ ان چاروں ممالک کی اشیاء کو جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

    قطری حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ڈیری مصنوعات کو بھی روکنے کی کوشش کی جائے گی جو دیگر ممالک سے سفر کرتے ہوئے قطر آتی ہیں، قطر حکومت کے کمیونی کیشن آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صارفین کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔

    بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ سفارتی حوالے سے اس وقت کوئی قرار داد موجود نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی معاملہ ہمارے سامنے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ اشیاء کی پابندی کی زد میں آنے والے چاروں ملکوں نے گزشتہ سال سے قطر سے سفارتی اور سفری تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

    ریاض: سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر نے سیکیورٹی وجوہات کی بناپر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔

    غیر ملکی خیر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ سرحدیں بھی بند کر دی ہیں جو ممکنہ طور پر سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے تک بند رہیں گی۔

    بحرین نے قطرپر دہشت گردوں کی مدد اور اندورنی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیاہےاور قطرکےشہریوں کو 14روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے قطرسے زمینی،ہوائی اور بحری رابطے منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہاہےکہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایاگیا۔

    ادھر قطرکی یمن میں مشترکہ فوجی کارروائی میں شرکت منسوخ کرتے ہوئےسعودی اتحادمیں شریک قطری فوجی دستوں کونکال دیاگیا ہے۔

    واضح رہےکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نےقطرپرالقاعدہ اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بحرین: عوام پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمات چلانے کی منظوری

    بحرین: عوام پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمات چلانے کی منظوری

    منامہ: بحرین کی حکومت نے عوام کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دے دی، انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین کے ارکان پارلیمنٹ نے آج اتوار کو آئین میں ترمیم کرتے ہوئے شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دے دی۔

    اطلاعات ہیں کہ دو ہفتے قبل بحرین کی اسمبلی نے بھی معمولی مخالفت کے بعد اس ترمیم کی منظوری دی تھی، یہ منظوری بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے مقرر کردہ 40 رکنی مشاورتی کونسل نے دی۔

    انسانی حقوق کی تنظیمون نے اقدام کی مخالفت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام عوام کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، اس فیصلے سے ریاست میں غیر اعلانیہ طور پر مارشل لا نافذ ہو جائے گا تاہم حکومتی حلقوں کا موقف ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے یہ قدم اٹھانا ناگزیر تھا۔

    واضح رہے کہ بحرین میں سال 2011ء کے پرتشدد مظاہرے کے بعد سے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ، پہلے کے مقابلے میں اب وہاں کے حالات زیادہ مخدوش ہیں، حکومت کو بغاوت کے خدشات لاحق ہیں جس کے لیے وہ اقدامات اٹھانے میں مصروف ہے۔

  • صدرِ پاکستان سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    صدرِ پاکستان سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات سے اسلامی برادری مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے بحرین کے وزیرِ خارجہ خالد بن احمد سے ملاقات کے دوران کہی، صدرِ ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور دونوں ملک مشترکہ تاریخی اقدار اور ثقافت رکھتے ہیں۔

    صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم موجودہ صلاحیت سےمطابقت نہیں رکھتا اس لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کےحجم میں اضافےکی اشد ضرورت ہے۔

    ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان ممنون حسین نے بحرین کے وزیر خارجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کےشعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر ذور دیا اور دونوں ملکوں نے توانائی ، دفاع ،زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

    بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا کہ فریقن نے آج زراعت اور سفارتی خدمات کی تربیت میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق دفاع ، معیشت اور سیاسی مشاورت میں تعاون کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان ممنون حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحرین اسلامی برادر ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے اور پاکستان سے تو بحرین کے تعلقات دیرینہ رہے ہیں اور گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس تعلق میں مزید مضبوطی، استحکام اور پائیداری آئے گی۔

  • وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پہلی نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پہلی نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں بحرین کے تعاون سے قائم کی جانے والی شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے پروگرام کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بحرین کے تعاون سے پہلی نرسنگ یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صحت پروگرام کے تحت نادار طبقے کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نرسنگ یونیورسٹی کے قیام سے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے معیار اور تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آئے گی اور یہ صحت کے شعبے کی تقویت کا باعث ہوگی۔

    تقریب میں بحرین کے کمانڈر کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کی مثالی دوستی پر فخر ہے۔ جدید نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے لیے بحرین کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا تحفہ بحرین کی طرف سے پاکستانی عوام کے ساتھ گہری محبت کا اظہار ہے اور یہ یونیورسٹی 2 برادر اسلامی ممالک کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔

    شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی میں 2 ہزار طلبہ کو تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی۔ نرسنگ یونیورسٹی اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز میں سالانہ 5 سو طلبہ داخلہ لے سکیں گے جبکہ ایک ہزار طلبہ کو ہاسٹل کی سہولت میسر ہوگی۔

  • بحرین : جیل پرحملہ، مسلح افراد ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے

    بحرین : جیل پرحملہ، مسلح افراد ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے

    مناما : بحرین میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے دس قیدیوں کو آزاد کرالیا، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جیل اہلکار ہلاک ہو گیا، مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بحرین میں مسلح افراد نے دارالحکومت کے قریب ایک جیل پر حملہ کرکے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے اپنے دس ساتھیوں کو رہا کرا لیا۔

    بحرین کی وزات داخلہ کے مطابق دارالحکومت ماناما کی جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور دہشت گردی کے جرم میں سزا کاٹنے والے 10مجرمان کو آزاد کروالیا۔

    حکام کے مطابق حملے کے بعد جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر کے سرچنگ آپریشن جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس جیل میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں کو رکھا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ بحرین میں گزشتہ کئی سالوں سے جمہوریت کی بحالی کے لئے مظاہروں کو طاقت کے استعمال کا سامنا ہے۔